Thursday, 30 September 2021

رکن اسمبلی کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے حاصل کی گئی 80 لاکھ کی خطیر رقم سے سول اسپتال میں زیرے تعمیر آکسیجن پلانٹ کا رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے کیا معائنہ

رکن اسمبلی کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے حاصل کی گئی 80 لاکھ کی خطیر رقم سے سول اسپتال میں زیرے تعمیر آکسیجن پلانٹ کا رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے کیا معائنہ 
دھولیہ
30 ستمبر 2021
گزشتہ دو سالوں سے ملک بھر میں کرونا وبائی بیماری کا قہر جاری ہے جس کی فہرست میں دھولیہ شہر کا بھی شمار ہے ۔ جس وقت شہر میں کرونا بیماری اپنے شباب پر تھی اس وقت شہر کے سرکاری سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی شدت سے محسوس کی گئی تھی جس کے چلتے کئی مریضوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی معلومات شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کو ملتے ہی انھوں نے فوری طور پر اپنے ترقیاتی فنڈ سے 80 لاکھ کی خطیر رقم حاصل کر کے ضلع کلکٹر کے معرفت سول اسپتال میں ایک عظیم الشان آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا لاحیہ عمل تیار کیا ۔ سول اسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا تعمیری کام آخری مراحل میں ہے جسے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہے مریضوں کے لئے شروع کر دیا جائے گا ۔ آکسیجن پلانٹ کی شروعات سے سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی کا رونا ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور اس پلانٹ سے لاکھوں مریضوں کو فائدہ حاصل ہوگا ۔
آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے سول اسپتال میں زیر تعمیر آکسیجن پلانٹ کے معائنے کے وقت اسپتال کے متعدد ڈاکٹرس موجود تھے ۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim Dhule District President (Social Media )
📞 *8830022622*

خطیب ملت صاحب کا خطاب

خطیب ملت صاحب کا خطاب 
بروز  جمعہ 1 اکتوبر کو مسجد اہلسنّت غوثیہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میں خطیب شعلہ بیان پیر طریقت رہبر شریعت بدر طریقت ماہر عملیات صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب ( بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت ، صدر آل انڈیا علماء بورڈ ، ( ن,ص) سنی جمیعت الاسلام اور صدر انجمن صوفیاء کرام مالیگاؤں) کا  خطاب ہوگا۔
خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوگا۔
لھذا تمام ہی احباب و عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر حاضر رہ کر خطاب کو سماعت کریں۔
الداعی امام حافظ اشتیاق عالم اشرفی صاحب مسجد اہلسنت غوثیہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (پنچاون/55)

Wednesday, 29 September 2021

راشٹر وادی کا ‏جائزہ اجلاس ‏دو ‏اکتوبر ‏کو ‏اے ‏ٹی ‏ٹی ‏میں ‏جینتی ‏پاٹیل ‏ودیگر ‏وزراء ‏کی ‏آمد

راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کی مالیگاوں آمد ، جینت پاٹل کی قیادت میں وزراء و این سی پی عہدیداران کا قافلہ سنیچر کو مالیگاؤں میں


دو اکتوبر بروز سنیچر کو ATT ہائی اسکول گراؤنڈ میں شام سات بجے جائزہ اجلاس، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران شرکت کریں :شیخ آصف 

مالیگاؤں : 29 ستمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و ریاست کے وزیر آبپاشی جینت پاٹل اپنے  قافلے بنام راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کے ساتھ مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں جینت پاٹل کے ساتھ قافلہ میں ریاستی وزراء اور این سی پی کے عہدیداران شامل ہونگے ۔اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے دی اور بتایا کہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ پر مورخہ 2 اکتوبر بروز سنیچر کو شام 7 بجے ایک جائزہ اجلاس جاری انعقاد کیا جارہا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ این سی پی کے ضلعی صدر شیخ آصف سمیت تمام ونگ و سیل کے عہدیداران ،بلاک صدور، مہیلا صدور و دیگر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کرینگے اور مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے جیسے مختلف عنوانات پر بات چیت کریں گے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ آنے والے 2022 کے مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے متعلق جنیت پاٹل تبادلہ خیال کرینگے ۔کارپوریشن الیکشن میں کس پارٹی سے اتحاد کرنا چاہئے یا مہا وکاس اگھاڑی سرکار میں شامل تینوں سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کرنا جیسے عنوانات پر بھی جینت پاٹل تبادلہ خیال کرینگے ۔اس قافلے میں مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل  سمیت ریاستی حکومت میں شامل وزراء ،کئی اضلاع کے صدور اور تمام ونگ و سیل کے عہدیداران مثلاً یوتھ ونگ، مہیلا سیل ،سیوا دل ،اقلیتی سیل ،ادیوگ بیوپار سیل ، او بی سی سیل، اسٹوڈنٹس سیل ،سٹی اربن سیل، کامگار سیل سمیت دیگر سیل کے صدور مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں۔شیخ آصف نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران  سے اس بامقصد اور اہم پروگرام میں اپنی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خبر کو ہی دعوت نامہ تسلیم کرتے ہوئے پروگرام میں شرکت کریں اور اپنی سیاسیات بیداری کا ثبوت دیں ۔

عمیر سر کا استقبال صوفی صاحب کے فلاحی کاموں کو متحد ہو کر جاری رکھنے کا عزم

عمیر سر کا استقبال صوفی صاحب کے فلاحی کاموں کو متحد ہو کر جاری رکھنے کا عزم
مالیگاؤں پریس ریلیز
شہر میں بے شمار ایسے افراد ہیں جو سماجی فلاحی کاموں کے لیے ہمیشہ متحرک رہتے ہیں انہیں میں گزشتہ کئی دہائیوں سے متحرک ادارے اور صنعتی مسائل پر بے لوث خدمت انجام دینے والے درے گاؤں پاور لوم سنگھرش سمیتی کا نام بھی آتا ہے سماجی دینی ملی سیاسی صنعتی طبی کاموں کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہنے والے ان افراد کا راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے معصوم شاہ کیمپس میں پیرزادہ نورالعین صابری اور اکبر سیٹھ اشرفی کی جانب سے پر خلوص استقبال کیا گیا ان کے عزائم کو لیکر نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا نورالعین صابری نے صوفی ملت کی طرح سماجی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا وہیں انصاری عمیر سر مولانا اسماعیل رحمانی اور صفوان احمد نے کہا کہ جس طرح ہم صوفی ملت کے ہر فلاحی کاموں میں معاون رہا کرتے تھے اسی طرح اس مشن میں خلوص دل سے اب بھی جاری ہیں۔ عمیر سر نے صوفی ملت کے وصال کو ایک عظیم خسارہ بتایا نیز تمام امت مسلمہ کو متحد ہو کرشہر ملک اور قوم کے لیے کار آمد ہونے کی اپیل کی

بجلی مسائل کو ‏لیکر ‏جنتادل ‏پہنچی ‏پاور ‏کمپنی کے پاس

اپوزیشن لیڈر جنتادل سیکولر کی صدر محترمہ شان ہند صاحبہ عوامی تکلیفوں کو لیکر پہنچی ایم پی ایس ایل کمپنی کے ایگزیکٹیو آفیسر ساحل سر اور پرلے پوار سر کے پاس

ان عوامی پریشانی کو اپوزیشن لیڈر شان ہند تک پہنچانے والے محمد ممبر بھی شانہ بشانہ تھے
 اسّی فٹی روڈ طالب ڈی پی DTC.4748313 سے مسجد ہارون کے سامنے سروے نمبر 124/2 اعظم پورہ بستی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام بے حد پریشان تھی تو انہوں نے جنتادل سیکولر کی صدر و اپوزیشن لیڈر شان ہند صاحبہ سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ہماری اعظم پورہ بستی کے مکین جس ٹرانسفارمر سے ہمیں بجلی ملتی ہے وہ200 کا ٹرانسفارمر ہے اور ایک لمبے علاقے کو پاور سپلائی کرتا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر پر بہت زیادہ لوڈ پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر ہفتے میں اس ڈی پی پر دو تین کمپلین رہتی ہے کبھی بنجھ کنڈیکٹر چپک جاتا ہے تو کبھی شاٹ سرکٹ ہوجاتا ہے اور ڈی پی تقریباً 300 میٹر کا انتر رکھتی ہے۔

اسی کے ساتھ محلہ ہلال پورہ انصار شامل کے ‌DTC4748717 اور DTC4748705 اور DTC4748722  پلر باکس اور کیبل وائر تبدیل کرنے اور ابھی جو آرمی او گیارہ ہزار کا کیبل گٹر میں گرا پڑا ہے اسے فوراً نکالا جائے نہیں تو کوئی جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے کیونکہ صاف صفائی کرنے والے لوگوں کو ریگولر وائر ہٹا کر صاف صفائی کرنی پڑتی ہے۔
انہیں دونوں معاملے کو لیکر اپوزیشن لیڈر شان ہند صاحبہ پاور کمپنی کے  ایگزیکٹیو انجینئر ساحل صاحب کے پاس اپنے لیٹر پر شکایت کرنے اور عوام کی تکلیفوں کو دور کرنے پہنچی تھی۔تمام باتوں کو بغور سن لینے کے بعد ساحل سر نے شان ہند صاحبہ کو کہا کہ ایک دو روز کے اندر میں خود یا پرنے پوار سر کو بھیج کر پوری معلومات حاصل کرو گا اور آپ کی پریشانی کو جلد ہی دور کروں گا

افتتاحی تقریبجنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس

افتتاحی تقریب
جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس

       _جنتادل سیکولر_ ہی مالیگاؤں شہر کی قدیم اور واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی کام کاج کے ذریعے آج تک رواں دواں ہے. ساتھی *نہال احمد صاحب* ہمیشہ پارٹی آفس کے ذریعے لوگوں کے سرکاری درباری کام کاج کروانے کیلئے رہنمائی کرتے رہے. *ساتھی بلند اقبال* نے بھی *نہال صاحب* کے بعد اس سلسلے کو دراز رکھا. پرانت، تحصیلدار، ایف ڈی او سمیت مختلف سرکاری محکموں میں شہریان کی نمائندگی اور انہیں درکار کاغذات حاصل کروانے کیلئے _جنتادل_ کی خدمات اظہر من الشمس ہے. شہریان کے پیلے راشن کارڈ بنانے سے لے کر بزرگوں کی پینشن ہو یا بنکروں کو سرکاری احکامات و مراعات کی تکمیل کیلئے لگنے والے کاغذات، ہر موقع پر پارٹی آفس سے بے لوث خدمات انجام دی گئیں. آج بھی حکومتی کاغذات کیلئے عوام کی اکثریت *نہال صاحب کی آفس* سے مستفیض ہوتی ہے. شہر کے غریب، مزدور طبقے سے لے کر طلباء اور بنکروں تک کی رہنمائی کی جاتی رہی ہے. _سوشلسٹ پارٹی_ سے _جنتادل سیکولر_ تک کے سفر میں عوام کا رشتہ پارٹی آفس سے برابر جُڑا رہا ہے.
        موجودہ تکنیکی دور میں، شہریان کی سہولت اور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ذہن میں رکھتے ہوئے _جنتادل سیکولر_ کی صدر *شانِ ہند نہال احمد صاحبہ* نے نئی و جدید سہولیات سے آراستہ رابطہ آفس کا قیام عمل میں لایا ہے. شہریان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے مسائل کو حل کرنے، عوام کی معاونت کی روایت کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی رابطے کیلئے مذکورہ رابطہ آفس بالکل تیار ہے جس کا افتتاح گاندھی جینتی کے موقع، یعنی *2 اکتوبر، بروز سنیچر، شام سات بجے، حنیف شوّال بنگلے کے پاس، دگڑو آئیل مل کے سامنے، جونا آگرہ روڈ* پر عمل میں آئے گا. آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ رابطہ آفس، بنام *شانِ ہند نہال احمد رابطہ آفس*، کی اس افتتاحی تقریب میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت کریں.

Tuesday, 28 September 2021

سیندھوا میں جگہ جگہ ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا عوام کی جانب سے شایانِ شان استقبال

سر زمین سیندھوا شہر میں عظیم الشان و باوقار عوامی جلسہ عام سے صدر شمالی مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا خطاب


سیندھوا میں جگہ جگہ ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا عوام کی جانب سے شایانِ شان استقبال 



شہر سیندھوا عام مسلم سماج کے صدر سید افضل علی صاحب کی کوششوں سے آج شہر سیندھوا میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ آج کے اس عوامی جلسہ کے مہمانِ خصوصی و مقرر خصوصی *صدر شمالی مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین،  رہبرِ ملّت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* رہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے مجلس اتحاد المسلمین کے نمائندوں کے کام بتاتے ہوئے *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* کے تعمیری ذہن اور انکے وارڈ کے تعمیری کاموں کی خوب سراہنا کی۔
صدراتی خطبہ دیتے ہوئے *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* نے مجلس اتحاد المسلمین کے قائد *اسدالدین اویسی صاحب* کی فکر،  نظریہ ، قربانیاں اور نمائندگی کا تذکرہ مفصل انداز میں کیا۔
نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتوں کے دوغلے رویہ سے عوام کو باور کراتے ہوئے بتایا کہ کس طرح یہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو بہلا پھسلا کر،  فرقہ پرستی کا ڈر بتاکر،  جھوٹے وعدہ کی خیرات بانٹ کر مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرتی ہیں ۔ اور پھر اقتدار کی لالچ میں انہی فرقہ پرستوں سے گٹھ جوڑ کرلیتی ہیں ۔ جب کبھی بھی مسلمانوں کے سماجی و ملّی مسائل پر آواز اٹھانے کی بات آتی ہے تب ان نام نہاد سیکولر جماعتوں کو اپنے اکثریتی ووٹ بینک کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ 70 سالوں سے ان نام نہاد سیکولر جماعتوں نے نمائندگی کے نام پر مسلمانوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔ 
اب اس ملک میں مسلمانوں کو اپنی سیاسی قیادت کو مضبوط کرنا کیوں ضروری ہے یہ بات بیان کرتے ہوئے *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* نے بتایا کہ کس طرح اس ملک میں ہم پر عرصہ حیات تنگ کرنے،  مسلمانوں کا ملّی تشخص چھیننے،  شریعت میں مداخلت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شریعت خلاف قوانین لادنے کی شازش کی جارہی ہے ۔مسلم دشمنی میں تبلیغی جماعت،  علمائے کرام اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ ملک کا غیور مسلمان اس بات کو قطعی برداشت نہیں کرسکتا ۔ دستور ہند نے ہر شہری کو اپنے مذہب اور شریعت کے مطابق زندگی گذارنے کا حق دیا ہے۔ اور مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے قائدین اسی حق تلفی کے خلاف سینہ سپر ہیں ۔ آپ لوگوں کا مجلس اتحاد المسلمین پر اعتماد کرنا اس لئے ضروری ہے کہ مجلس کو طاقت ملے۔ آج جو ایک نظریہ اور آواز ہے وہ ایک مضبوط طاقت بنے ۔ 
کیونکہ آج مظلوموں،  دبے کچلوں اور بالخصوص مسلمانوں کے مسائل پر ایوانوں میں آواز اٹھانے والے صرف اسد الدین اویسی صاحب ہیں۔ اور ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

قائدوسالار مجلس میڈیا سیل مالیگاؤں 

ڈاکٹر خالد پرویز کا ‏دھولیہ شیر ‏پور ‏دورہ ‏و استقبال ‏عاصم ‏خان ‏کا ‏استقبال ‏دارلعلوم کے ‏ذمہ داران سے ‏گفتگو ‏مجلس ‏عہدہ داران ‏اور ‏ور کروں ‏سے ‏ملاقات

صدر شمالی مہاراشٹر،  رہبرِ ملّت،  الحاج خالد پرویز صاحب کا دارالعلوم سیندھوا کا دورہ


مولوی یعقوب صاحب ( مہتمم دارالعلوم سیندھوا،  صدر جمیعت العلماء سیندھوا)  سے خصوصی ملاقات و موجودہ ملکی حالات پر سیر حاصل گفتگو


آج صدر شمالی مہاراشٹر،  رہبر ملّت،  ڈاکٹر خالد پرویز صاحب  سیندھوا شہر کے دورہ پر ہیں ۔ شہر سیندھوا پہنچتے ہی ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* سب سے پہلے *دارالعلوم سیندھوا پہنچے۔ اور دارالعلوم سیندھوا کے مہتمم مولوی یعقوب صاحب سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے موجودہ ملکی حالات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
دارالعلوم سیندھوا کے انتظامی امور کے متعلق بات کرتے ہوئے مدرسہ سے فارغین،  موجودہ طلباء،  مدرسہ کی آمدنی و اخراجات کے متعلق معلومات حاصل کی۔ 

آج کی خصوصی ملاقات میں *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* نے موجودہ حالات میں سیاست میں علماء کرام کی اہمیت بتاتے ہوا کہا کہ آج ملک کے موجودہ حالات میں جس طرح سے مسلمانوں کے حقوق تلف کئے جارہے ہیں،  مدارس،  تبلیغی جماعت،  ڈاکٹر ذاکر نائیک اور مولانا کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری کا معاملہ موجودہ حکومت کی نیت اور راج نیتی کو درشاتا ہے۔ 

مجلس اتحاد المسلمین ایک آواز ہے۔ ظلم کے خلاف،  ناانصافی کے خلاف،  حقوق تلفی کے خلاف اگر مجلس اتحاد المسلمین کو عام لوگوں کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کا ساتھ ملے تو یہ آواز ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔ علمائے کرام کے عملی سیاست میں حصہ لینے سے مسلمانوں کے سیاسی و سماجی معاملات کے ساتھ ملّی مسائل پر بھی بہتر نمائندگی ہوگی۔ آپ علمائے کرام سے یہی گذارش ہیکہ جس زمرے میں بھی ہوسکے علمائے کرام مجلس اتحاد المسلمین کا ساتھ دیں۔

قائد و سالار مجلس میڈیا سیل مالیگاؤں


ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی شیرپور شہر مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران و عہدیداران سے ملاقات

 شمالی مہاراشٹر صدر مجلس اتحاد المسلمین رہبر ملت ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے شیرپور  AIMIM زمہ داران سے ملاقات کی اور شہر کی سیاسی حالات اور آنے والے بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اور اپنے مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کی ۔ 

آج کی اس مختصر مگر اہم میٹنگ میں شیرپور یوا صدر مجلس اتحاد المسلمین  اظہر شیخ صاحب نے ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا استقبال کیا، ساتھ میں صابر منصوری صاحب شیرپور صدر AIMIM,  ڈاکٹر الزماں شیرپور تعلقہ صدر AIMIM, عاقب شاہ، شبیر تلی، آصف راٹھوڑ، سلیم کھاٹک صاحب، و محببین مجلس اتحاد المسلمین حاضر رہے ۔صدر مجلس شمالی مہاراشٹر، رہبر ملت، ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا دھولیہ شہر میں استقبال
مختصر سی تقریب میں رہبر ملت ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا ڈاکٹر نورانی،  ڈاکٹر مصطفی،    ڈاکٹر انس،  مختار احمد صاحب نے استقبال کیا
شمالی مہاراشٹر میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی محنتوں اور کوششوں سے مجلس اتحاد المسلمین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مجلس کی اطمینان بخش کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا

اس موقع پر دھولیہ ضلع صدر AIMIM یوسف ملاّ صاحب، ناصر پھٹان صاحب کارپوریٹر AIMIM, شعیب ملّا صاحب

صدر مجلس شمالی مہاراشٹر رہبر ملت ڈاکٹر خالد پرویز صاحب عاصم خان صاحب کے مکان پر (دھولیہ) جاکر انہیں مبارکباد پیش کی، عاصم خان صاحب نے UPSC کے امتحان میں بڑی کامیابی حاصل کی، اردو زبان میں  UPSC کا امتحان دے کر عاصم خان صاحب نے ملک کے سامنے ایک مثال قائم کی ہے، وہ پورے ہندوستان میں اردو زبان میں UPSC پاس کرنے والے واحد شخص ہیں۔
عاصم خان کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ اردو زرائع تعلیم سے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے جاسکتے ہیں، وہ یقینا ملک کے ہونہار طالب علم کے ایک ماڈل ثابت ہوگے

Monday, 27 September 2021

اخترآباد میں خواتین کی میت کو غسل دینے کی کلاس شروع کی گئی

اخترآباد میں خواتین کی میت کو غسل دینے کی کلاس شروع کی گئی

*مالیگاؤں میں خاص طور پر مضافاتی علاقوں میں خواتین کی میت کو غسل دینے والی خواتین کی کمی ہے، رات کی میت کے لئے بہت بھٹکنا پڑتا ہے اسی کے پیشِ نظر الخدمت لیڈیز گروپ کی گزارش پر نسیم قدسی کفن سینٹر کے روح رواں نسیم قدسی صاحب نے اپنے گروپ کی خواتین کو علقمہ کوثر پاپولر کی نگرانی میں اس نیک کام کو انجام دینے کے لئے تیار کیا اور ماشاءاللہ 27 ستمبر بروز پیر اخترآباد میں الخدمت لیڈیز گروپ کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن میں خواتین نے خواتین کی میت کو غسل دینے کی کلاس شروع کی، اختر آباد، دیوی کا ملہ، فارمیسی نگر اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین سے درخواست ہے کہ وہ بھی اس کلاس میں شامل ہوں،*

*مزید معلـــــومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں* 9270463590

                93733337022 علقمہ کوثر پاپولر

پرشکوہ اور جدید سہولیات سے لیس آفس کی شایان شان افتتاحی تقریب عنقریب

دارالسلام گرووار وارڈ کا کام تقریباََ مکمل

پرشکوہ اور جدید سہولیات سے لیس آفس کی شایان شان افتتاحی تقریب عنقریب
صدر مجلس شمالی مہاراشٹر رہبر ملت الحاج ڈاکٹر پرویز کی عوامی خدمات میں اضافہ
عروج ہو تجھے ایسا نصیب دنیا میں
کہ آسمان بھی تیری رفعتوں پہ ناز کرے


مالیگاٶں (27 ستمبر) ۔ صدر شمالی مہاراشٹر رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے حوصلے و عزاٸم ان دنوں انتہاٸی عروج پر ہیں ۔ 10 ستمبر کو حبیب لانس میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس کی تاریخی کامیابی اور اجلاس میں ڈاکٹر صاحب کی آمد کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے شاندار استقبال نے ڈاکٹر خالد پرویز کے ارادوں میں مزید پختگی و حوصلہ عطا کیا ۔ جس کا اثر انکے خطابات میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ شہری مساٸل کے ساتھ ساتھ وہ ریاستی و قومی معاملات پر بےباکی سے آواز بلند کررہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی حکومت کے خطرناک عزاٸم اور ملّی معاملات کو بھی انتہاٸی بے باک انداز میں عوام کو واقف کررہے ہیں ۔ 
شمالی مہاراشٹر کے بااختیار عہدہ سے سرفراز ہونے کے بعد پورے شمالی مہاراشٹر کا دورہ کرکے مجلس اتحادالمسلمین کو مضبوط و منظم کرنے کا کام بھی بحسن خوبی ادا کرتے ہوٸے اہل اور مخلص افراد کو پارٹی کی ذمہ داریاں سونپنے کا کام بھی انجام دے رہے ہیں ۔ 
مجلس اتحادالمسلمین کے نظریات کو اور عوامی خدمات میں مزید تیزی و وسعت لانے کی غرض سے مدنی نگر گرووار وارڈ میں ایک مرکز کی تعمیر ناگزیر تھی ۔ عوام کی چاہتوں اور اصرار کو دیکھتے ہوٸے ڈاکٹر موصوف نے مدنی نگر میں ایک عالیشان پرشکوہ اور جدید سہولیات سے آراستہ رابطہ آفس بنام *”دارالسلام گرووار وارڈ“* کے قیام کا عزم کیا ۔ اور الحمداللہ ثم الحمداللہ دارالسلام گرووار وارڈ کی یہ عایشان عمارت بن کر تیار ہوچکی ہے ۔ اور جلد ہی اس آفس کی شایان شان افتتاحی تقریب عمل میں آٸے گی ۔ تاکہ عوامی خدمات کا داٸرہ وسیع سے وسیع تر کیا جاسکے ۔
اشتیاق احمد 42
 شوشل میڈیا انچارج مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں

سوشل ورکر جمال ناصر کے ساتھ حسن پورہ کی خواتین نے کیا واٹر شپلائی ہیڈ تری بھون کی آفس کا گھیراؤ

سوشل ورکر جمال ناصر کے ساتھ حسن پورہ کی خواتین نے کیا واٹر شپلائی ہیڈ تری بھون کی آفس کا  گھیراؤ

گذشتہ کئی ماہ سے حسن پورہ نورنگ کالونی ملت کالونی اعظم پورہ زیتون پورہ رضا پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی کی شپلائی جو دوپہر کے وقت تھی بناء کوئی وجہ بتائے شپلائی رات کے وقت کردی گئی. جس کی وجہ سے خواتین کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے. اسی وجہ سے آج حسن پورہ و اطراف کی خواتین کے ساتھ سوشل ورکر جمال ناصر اسماعیل پلمبر الطاف حاجی باردان والے کی زیر سرپرستی میں کارپوریشن واٹر شپلائی تری بھون صاحب کی آفس کا گھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ حسن پورہ نورنگ کالونی و اطراف میں نلوں میں شپلائی پہلے جس وقت پر آتا تھا اسی وقت پر دیا جائے تمام باتوں کو سننے کے بعد ہیڈ آفیسر تری بھون صاحب نے وفد میں آئی خواتین و سوشل ورکر جمال ناصر سے کہا کہ گرنا ڈیم پمپنگ سے جو پانی شپلائی ہوتا وہاں کام جاری آگے چار شپلائی تک آپ کہ حسن پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی شام کے وقت ہی آئے گا ایک ہفتہ کہ بعد کام مکمل ہوجانے کے بعد آپ لوگ اطمینان رکھے پرانے وقت پر نلوں میں پانی کی شپلائی ہوگی تمام باتوں کو سننے کے بعد جمال ناصر نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کہ بعد نلوں میں شپلائی پرانے وقت پر نہیں آیا تو ہم آپ کی آفس پر اس سے بڑا خواتین کا مورچہ لائے گے پھر کچھ بھی ہو تمام ذمہ داری آپ کی اور کارپوریشن کمشنر کی ہوگی. 
آج کے اس وفد میں حسن  پورہ کی خواتین کے علاوہ سوشل ورکر جمال ناصر اسماعیل پلمبر الطاف حاجی و دیگر احباب موجود تھے..

مہاراشٹر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث اپنی اکائیوں کے ساتھ منظم کام کررہی ‏

مہاراشٹر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث اپنی اکائیوں کے ساتھ منظم کام کررہی ہے۔
اہل حدیث منزل،گولڈن نگر سے صوبائی جمعیت کے ذمے داران کی پریس نوٹ۔
مورخہ 26ستمبر2021 بروز اتوار بعد نماز عشاء اہل حدیث منزل گولڈن نگر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی اور صوبائی جمعیت کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی اور مقامی جمعیت کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی نے مشترکہ پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر تقریباً نصف صدی سے پورے صوبہ میں اپنی ضلعی وذیلی اکائیوں کے ساتھ دینی دعوتی وتعلیمی نیز اجلاس وکانفرنس اور سماجی وفلاحی سرگرمیوں میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔صوبائی ومقامی جمعیت کے زیر اہتمام سال گذشتہ لاک ڈاؤن میں مالیگاؤں شہر اور صوبے کی کمزور جمعیات میں بڑے پیمانے پر راشن کٹ  اور نقد رقم کے ذریعے معاونت کی تھی۔اس کے علاوہ جامعہ محمدیہ منصورہ کا گراں قدر تعاون اور کاڑھے کو شہر اور بیرون شہر فراہم کیا گیا۔ اسی طرح صوبہ کےبیشتر مقامات کے ائمہ مساجد کی تنخواہ میں ہر ماہ پابندی سے جزوی تعاؤن دیا جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً دفتر میں مختلف امراض کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجاتا ہے۔صبح وشام امدادی دواخانہ حسب معمول کامیابی سے جاری ہے۔ ملک کے بیشتر صوبوں میں مساجد ومدارس کے تعاون کے لئے سفراء اہل حدیث منزل مالیگاؤں پہونچتے ہیں۔ان کے قیام وطعام کا نظم نیز تصدیق نامہ بھی جاری کیا جاتا ہے۔صوبے کی مساجد ومدارس کے قیام اور مکاتب کے نصاب ونظام میں صوبائی جمعیت اپنی بساط بھر کوشش کرتی ہے۔صوبائی جمعیت کے امیروناظم کے علاوہ نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں حسب ضرورت مختلف علماء ودعاۃ کے ساتھ دعوتی وتنظیمی دورہ کرتے ہیں۔صوبائی جمعیت کی ساری کارکردگی میں ذمے داران اور اراکین مجلس عاملہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ملک میں مختلف حوادث اور ناگہانی صورت حال میں متاثرین کو فوری امداد کےلیے صوبائی جمعیت کا اپنا ریلیف فنڈ قائم ہے ۔حال ہی میں کوکن سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی جمعیت نے اپنی ذیلی اکائیوں کے تعاون سےتقریبا  بارہ لاکھ روپے نقد اور 500 راشن کٹ کی امداد پہونچائی گئی۔ قوم وملت کے حقوق کی بازیابی کے لیے مختلف مسالک کی ملی تنظیموں کے ساتھ ہمہ وقت ساتھ رہتی ہے۔یوں تو صوبائی جمعیت کے اہداف ومقاصد میں ملک و ملت اور جماعت کے تئیں مختلف مثبت ومنفرد اہداف ومقاصد ہیں جو صوبے کی ذیلی اکائیوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی جمعیت کے امیر وناظم نے اپیل کی کہ مہاراشٹر کے ضلعی وذیلی اکائیاں اسی طرح صوبائی جمعیت کے ساتھ رہ کر اس کے اہداف ومقاصد میں اپنا تعاون برقرار رکھے۔
شعبہ نشرواشاعت
صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر

Sunday, 26 September 2021

رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ اور دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع دھولیہ کے اولین مسلم ‏IAS ‎عاصم شیخ کا استقبال

*رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ اور  دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع دھولیہ کے اولین مسلم IAS عاصم شیخ کا استقبال ...*
دھولیہ
25 ستمبر 2021
شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ اور دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے  شہر دھولیہ کے پہلے مسلم سپوت کو یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کے بعد IAS کی ڈگری حاصل کرنے پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ صاحب کے ہاتھوں گلدشتہ ، شال اور ٹوپی کا نظرانہ پیش کر کے استقبال کیا گیا اور ساتھ ہی مجلس اتحاد المسلمین کے عہدے داران اور کارکنان کی جانب سے بھی استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے کہا کہ عاصم شیخ کی کامیابی سے اردو میڈیم کے  طالبات کو ایک امید کی روشنی نظر آ رہی ہے کہ وہ بھی اگر محنت و لگن سے تعلیم کی طرف توجہ دے تو ممکن ہے عاصم شیخ کی طرح کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع  پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہر کے اولین آئی اے ایس عاسم شیخ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعاؤں سے نوازہ ۔ آج آئی اے ایس عاصم شیخ کو مبارک پیش کرتے وقت رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ دھولیہ مجلس اتحاد المسمین کے عہدے دار اور کارکنان موجود تھے ۔ 

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president ( social media )
📞 8830022622

رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کا شہر کے مختلف علاقوں کے اوپن اسپیس کا دورہ

رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کا شہر کے مختلف علاقوں کے اوپن اسپیس کا دورہ 
دھولیہ
25 ستمبر 2021
آج بروز سنیچر شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہر کے مختلف مقامات انصار نگر ، عائشہ نگر ، اوشکار کالونی اور سلطانیہ نگر میں واقع اوپن اسپیس کا دورہ کیا ۔ عائشہ نگر کے اوپن اسپیس پر لوگوں بے جا قبضہ کیا ہوا ہے جسے ہٹا کر اس جگہ کا فائدہ شہر کی عوام کو ہو اس پر لائحہ عمل تیار کیا گیا جیسے جوگنگ ٹریک ، اوپن جم ، گارڈن ، عورتوں اور ٹھیلا گاڑی والوں کو روزگار حاصل کرنے کے لئے مختلف قسم کے مارکیٹ کا قیام جس کا پورا پورا فائدہ عوام کو ہو اس کی ہدایت افسران کو جاری کی گئی ۔ اسی طرح ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا جس میں چالیس گاؤں روڑ اور سو فٹ روڈ کراس پر زیرے تعمیر سرکل اور الحیرا اسکول کی پیچھے ایک کروڑ کی لاگت سے جاری کام کا دورہ کیا گیا ‌۔ سلطانیہ مدرسے کے سامنے تیس لاکھ کی لاگت سے مکمل ہونے والے اوپن اسپیس کا بھی دورہ کیا گیا ۔ انصار نگر میں رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے عنقریب اوپن اسپیس پر حفاظتی دیوار کے تعمیری کام کی شروعات سے پہلے جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایت افسران کو جاری کی گئی ۔ اسی طرح آروگے ادھیکاری کو بھی حکم دیا گیا کہ اوپن جگہوں پر جمع ہوا گندہ پانی ، مختلف قسم کی جھاڑیاں کی صفائی کر کے ڈینگو ، ملیریا جیسی جان لیوا بیماریوں پر قابو پایا جائے ‌۔ آج شہر کے مختلف علاقوں کے اوپن اسپیس کے دورے کے وقت رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے متعدد عہدے دار اور کارکن موجود تھے ۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president ( social media )
📞 8830022622

آل انڈیا جمیعت القریش کے ناسک ضلع کے 4 ذمے داران کا استقبال ‏

ادارہ حاجی عبدالرحیم قریشی کی جانب سے سابق کارپوریٹر شبیر احمد عرف ببلو قریشی کی نگرانی میں آل انڈیا جمیعت القریش کے ناسک ضلع کے 4 ذمے داران کا استقبال 
پریس رلیز 25 ستمبر بعد نماز  عشاء  بروز  سنیچر 2021 
گولڈن نگر خلیل ہائی اسکول کے پاس ادارہ حاجی عبدالرحیم قریشی کے زیر اہتمام سابق کارپوریٹر شبیر احمد عرف ببلو قریشی کی جانب سے ایک مختصر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں آل انڈیا جمیعت القریش جو سن 1924 سے اس تنظیم کے ذریعے شوسل ،سماجی ،فلاحی ،ثقافتی ،کام کررہی ہے۔ اس تنظیم کے اعلیٰ حکام تک یہ پیغام جاتا رہا اور اس پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے آل انڈیا جمیعت القریش کے ناسک ضلع کے صدر شیخ یوسف قریشی صاحب،ناسک ضلع کے کارگذار صدر عبداللہ پہلوان قریشی صاحب ،ناسک ضلع کے نائب صدر،صابر سیٹھ قریشی صاحب ، ناسک ضلع کے نائب صدر حاجی عثمان باگیا قریشی صاحب، کا انتخاب عمل میں آیا۔

ان صاحبان کے استقبال ادارہ کے نگراں سابق کارپوریٹر شبیر احمد ببلو قریشی صاحب کے ہاتھوں سے ہوا۔اور وہی پر مقامی قریشی برادری کے زمے داران کا بھی استقبال ہوا۔اس تقریب میں گولڈن نگر علاقے کے سمیت محمد آباد کے ذمے داران سمیت نوجوانان محمد آباد کے ہاتھوں سے بھی صاحبان اعزاز کا استقبال کیا گیا۔

اس مختصر تقریب کی صدارت گولڈن نگر علاقے کے اثر رسوخ رکھنے والی شخصیت حاجی غلام رسول منا سیٹھ صاحب نے کی۔
نظامت کے فرائض آصف بنداس نے انجام دی۔
اس تقریب نثار مقادم ،حاجی حبیب الرحمٰن مقادم،آمین اڈے والے،حافظ حفیظ الرحمٰن حاجی امتیاز مکھن صاحب    ،  مونس قریشی ، نہال مقادم، وسیم خان، فیاض انمول ،سلطان تانے ماما، مشتاق ناٹے،سلطان مقادم،غلام غوث،محمد اسلم، محمد شعیب ،الطاف احمد ،عبدالحنان، عظیم   قریشی ،محمد اسمعیل ،محمد عثمان بابے،محسن اختر،ابوذر،وسیم قریشی ، راجا قریشی ،خالد سلمان ،وغیرہ سمیت نوجوانان محمد آباد حاضر تھے۔ 

عبداللہ پہلوان قریشی نے رسم شکریہ ادا کی۔

رپورٹ بائے آصف بنداس

خدمت خلق ایک بہترین عبادات

خدمت خلق ایک بہترین عبادات۔       
       الحمدللہ بروز سنیچر صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر دو بجے تک جعفر نگر فرزانہ آپا کے مکان کے پاس مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن و گولڈن نگر ہیلتھ سینٹر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ رکھا گیا۔یہ پروگرام محمد اسماعیل رحمانی صاحب کے ایماء پرہوا۔اس میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات کو انجام دینے والے گولڈن نگر ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محترمہ شبینہ میڈم صاحبہ۔اٹلس ہسپٹال جعفر نگر کے ڈاکٹر شاہد صدیقی صاحب(بچوں کے ماہر) ڈاکٹر نوشاد صاحب اور گولڈن نگر ہیلتھ سینٹرکے تمام اسٹاف نے 130بچوں کا چکف اور فری دوا گولی تقسیم کی گی۔اس کے ساتھ محمد اسماعیل رحمانی صاحب کو شہری سطح پرOBCسیل اتحاد المسلمین کاصدر منتخب کرنے پر اہلیان محلہ نے مبارکباد پیش کیا۔اس موقع پر اکرام ماما۔سیخ سعید۔جمیل احمد,(بڑے) نائب صدر اتحاد المسلمین محمد عمیر۔اسٹینڈنگ کے چیئرمین کارپوریٹر ظفر احمد‌‌‌ احمد اللہ۔جعفرنگرکی مشہور شخصیت محترمہ فرزانہ آپا۔ آخر میں محمد اسماعیل رحمانی نے تمام لوگوں کا بہت بہت شکر یہ ادا کیا۔فقط فیضان احمد رجو۔گولڈ نگر

Saturday, 25 September 2021

خطیب ملت صاحب کو مبارکباد

خطیب ملت صاحب کو مبارکباد 

مورخہ 10 ستمبر بروز جمعہ کو اسکول نمبر ایک حج کمیٹی ہاؤس میں شھید عبدالحمید ڈے منایا گیا۔دوپہر 3 بجے سے شام تک مختلف سماجی شخصیات کو مدعو کیاگیا۔
بڑی مسرت کی بات ہے کہ پیر طریقت خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب ( بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت ، صدر آل انڈیا علماء بورڈ ، (ن،ص) سنی جمیعت الاسلام اور صدر انجمن صوفیاء مالیگاؤں)کو ان کی طبی وسماجی خدمات،مساجد اور اسٹیج سے اصلاحی خطابات کے اعتراف میں شھید عبدالحمید ٹرافی اور شال وگلدستہ پیش کیا گیا۔
اسٹیج پر موجود ڈاکٹر عارف صاحب،حاجی آصف نیشنل والے صاحب،شفیق اینٹی کریپشن صاحب، رںیس ستارہ صاحب،اورنگ آباد کے سوشل ورکر یوسف مکاتی صاحب،دلی سے آے شیخ عبدالکریم صاحب ،ضیاء مسکان صاحب ،کارپوریٹر حاجی لںیق احمد صاحبان نے بھی اس اعزاز پر خطیب ملت صاحب کو مبارکباد دی،
ہم تمام احباب و معتقدین اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ آپ کے وقار  و رتبہ کو رب العالمین نظر بد سے محفوظ رکھے۔

خطیب ملّت صوفی انیس قادری صاحب کو نائب صدارت ملنے پر استقبالیہ

خطیب ملّت صوفی انیس قادری صاحب کو نائب صدارت ملنے پر استقبالیہ مالیگاؤں(پریس ریلیز) بزرگ سیاسی رہنما شردپوار کی قیادت میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی پوری ریاست میںاپنے نتظیمی ڈھانچے کو مظبوط کررہی ہے وہیں مالیگاؤں شہر میں آصف شیخ رشید کی قیادت میں این۔سی۔پی۔ پرموٹ ہورہی ہے ۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ شہر کی مشہور دینی و سماجی شخصیت آل انڈیا علماء بورڈ کے مقامی صدر خطیب ملّت مقرر صوفی انیس احمد قادری صاحب کو مقامی راشٹریہ واڈی کانگریس پارٹی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے اِس خوشی کے موقع پر گروواروارڈ اور محبان خطیب و ملت کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب سبھا ہال نسیم سیٹھ سائزنگ روڈ مالدہ شیوار مالیگاؤں میں مورخہ ۳۰؍ستمبر بروز جمعرات کو بعد نمازِ عشاء منعقد کیاگیا ۔سبھی ہمدردوں سے شرکت کی گذارش ہے شیخ اختر شیخ اکبر اشرفی نے کی ہے ۔

غیر فرقہ پرستی اور سیکولر پارٹیوں کا ڈھونگ

غیر فرقہ پرستی اور سیکولر پارٹیوں کا ڈھونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(پریس نوٹ) کیا یہ اسدالدین اویسی کےخلاف جبری واویلا نہیں ھئے کہ اگر وہ یوپی اورت دیگر ریاستوں میںMIm کے امیدوار میدان میں ااتاریں گے تو فرقہ پرستوں کو فائدہ ملیگا یہ تو جبری جوتا پہن کر آنکھ میں گھسنے والی بات ھئے کیا کانگریس سمیت سیکولر پارٹی کی دعویدار پارٹیاں بتائیں گی کہ1996/1999/2014/2019 مرکز میں جب بھاجپ سرکار بنی تو کس کس حلقہ پارلمینٹ میں mim نے سیکولر ووٹوں کو ۔۔کاٹا۔۔تھا1995/2014 میں مہاراشٹر میں جب سینا۔۔بھاجپ کی سرکار بنی تب کس کس حلقہ اسمبلی میں mim نے ووٹ کٹوا کردار نبھایا تھا اور پھر 2019 میں کانگریس این سی پی نے فرقہ پرست شیو سینا کو ساتھ میں لیکر مہاراشٹر میں حکومت بنائے تو کیا شیو سینا سیکولر پارٹی میں تبدیل ھوگئی ھئے۔کرناٹک میں کئی مرتبہ ۔۔جنتا دل سیکولر نے بھاجپ کے ساتھ مل کر حکومت بھی بناتی ھئے اور حکومت میں شامل بھی ھوتی ھئے تو کیا مل جل کر حکومت بنانے میں فرقہ پرست غیر فرقہ پرست دیکھا گیا تھا آج جن جن ریاستوں میں بھاجپ کی سرکاریں ھئیں تو کن کن ریاستوں میںmim نے ووٹ کاٹ کر بھاجپ کو سرکار بنانے میں مدد کی ۔وہ۔بھی بتادیتے تو بہتر تھا خود مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے فرقہ پرست بھاجپ شیو سینا کے نہ صرف ساتھ ھئے بلک فرقہ پرستوں کو اقتدار میں شامل کرکے مالیگاؤں کے مشرقی مسلم اکثریتی علاقہ کو کھنڈر میں تبدیل کروا دی تو کانگریس کا یہ کونسا سیکولر کردار ھئے بتادیتے تو بہتر تھا۔۔نام نہاد سیکولر پارٹیوں اور انکے حاشیہ بردار مسلم رھنماؤں نے بتانا کہ آج ملک کے آدھے سے زیادہ علاقوں میں بھاجپ کی حکومت ھئے تو کیا اسکی ذمہ دار ایم آئی ایم ہی ھئے۔۔غلط بالکل غلط ملک کی اقلیت اور مسلمان اب بینڈ باجے والے کا کردار نبھانا بند کرنیوالا ھئے بہت ساری نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو مسلمانوں نے اقتدار تک پہنچایا مگر ھر کسی نے اقتدار حاصل کرکے حکومت سے باھر ھی رکھا اور ظالموں کو چھوٹ دیکر مسلمانوں کو اپنے دروازے پر آنے کےلیئے مجبور کیا فرقہ پرستوں کا خوف دکھا کر بہت حکومت حاصل کرلیئے اب ملک کا مسلمان بارات پہونچاکر منڈپ کے باھر نہیں رھیگا اسے بھی بھاگیداری چاھیئے جو سیکولر پاٹیوں کو منظور نہیں تو ملک کے مسلمانوں کو بھی نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی کوئی ضرورت نہیں ملک کے مسلمانوں کو ایم ائی ایم کی شکل میں ایک مضبوط پلیٹ فارم ملا ھئے اور اسدالدین کی شکل میں لیڈر مسلمانوں کو اپنی ثناخت اور اھمیت کے ساتھ سیاست میں رھنا ھئے بہت دھوکہ کھا چکے اب دھوکہ نہیں کھانا ھئے۔۔۔۔فقط۔۔عبدالخالق صدیقی ۔۔۔706618089

آج ہی شب ٹھیک دس(۱۰) بجے ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست

آج ہی شب ٹھیک دس(۱۰) بجے ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست
گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری *ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست (187 ویں نشست) اس ماہ آج مورخہ 25 ستمبر 2021ء کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان صاحب (سابق پرنسپال MH & Jr.College) کی صدارت میں ہوگی- نشست میں، گذشتہ دنوں ملکی سطح پر منعقدہ مقابلے میں بچوں کے ادب کے حوالے سے ڈاکٹر اقبال برکی صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب)کی تخلیق کو دوم انعام اور محمد امین سر(خازن، ادارہ نثری ادب) کو لائنس کلب،  مالیگاؤں کیجانب سے مثالی مدرس کا ایوارڈ ملنے پر دونوں صاحبان کا اعزاز و استقبال کیا جائے گا۔ اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی اور محترم محمد مصطفی برکتی و محترم ہارون اختر(صدر انجمن محبان ادب)صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت* ہوگی- رضوان ربانی نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں، اساتذہ و طلبہ(ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے

صوفیٔ ملّت کی کتاب سے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔

صوفیٔ ملّت کی کتاب سے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آل انڈیا سنی جمعیۃ السلام کے زیر اہتمام محرک اتحاد و ملّت صوفیٔ ملّت صوفی غلام رسول قادری صاحب کی حیات و خدمات فن اور شخصیت ایثار و قربانی سے متعلق مختلف شعبوں سے تحاریر جمع کرکے ایک کتاب ترتیب دی جارہی ہے جو انتظامی عمور کے حوالے سے درمیانہ مرحلے میں ہے جلد ہی کتاب مکمل کرکے ۱۳ءربیع النور جشن مخدوم صابر کے موقع کواجراء کیا جاگا لہٰذا جو حضرات صوفیٔ ملّت صوفی صاحب سے متعلق اپنی آرا ء تحریری شکل میں بھیجنا چاہیں تو وہ درج ذیل پتے اور نمبرات پر ارسال کریں آپ کی تحریر مِن و عن شائع کی جائےگی صوفی صاحب کو آپ نے کیسا پایا اِس تحریر میں آپ درج کردیجئے تاکہ کتاب مکمل اور مفصل ترتیب دی جاسکے اِس طرح کی اپیل اجرائی کمیٹی و ذمہ داران نے کی ہے ۔
رابطہ نمبر: 8485891177,9822093232 (واٹس اپ نمبر) 
sufinoorulainsabri@gmail.com
باالمصافہ ملاقات اور خط و کتابت کا پتہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی،گلشن معصوم ،مالیگاؤں

مولانا کلیم صدّیقی کی بے جا گرفتاری کے خلاف آل انڈیا امامس کونسل اور ایم ڈی ایف و دیگر تنظیموں کا زبردست احتجاج

مولانا کلیم صدّیقی کی بے جا گرفتاری کے خلاف آل انڈیا امامس کونسل اور ایم ڈی ایف و دیگر تنظیموں کا زبردست احتجاج

ملک کا آئین مذہبی تبلیغ اور آزادانہ طور پر کسی بھی مذہب کو اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے : مولانا عرفان دولت ندوی 

سچ کو جتنی طاقت سے دبایا جائے گا یہ اتنی زیادہ طاقت ابھرے گا۔ ملک کی بقا کے لئے ابھی جیالے نوجوان زندہ ہیں: عمران راشد 


مالیگاؤں( پریس ریلیز ) جمہوری ملک کہلانے والے بھارت میں دن بہ دن اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں پر زمینیں تنگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ طرح طرح کے الزامات لگاکر مسلمانوں کے حقیقی رہنماؤں کو سلاخ زنداں میں ڈال دیا جارہا ہے۔ گذشتہ دنوں ملک کے مایہ ناز عالم و مبلغ مولانا کلیم صدیقی صاحب کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے جھوٹے الزام میں بے جا گرفتار کرلیا گیا جس کی وجہ سے مسلم طبقات میں افراتفری اور غم و افسوس کے ساتھ حکومت کی ظالمانہ پالیسی اور حرکت کے خلاف سخت غصہ بھی پایا جارہا ہے۔
مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری کے خلاف ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج ہوا وہیں مالیگاؤں میں بھی آل انڈیا امامس کونسل اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے اشتراک سے کلکٹر آفس کے احاطے میں پر زور احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں میمورنڈم دیتے ہوئے مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کی مانگ کی گئی۔ 

آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی نے دوران تقریر ملک کے حالات پر نظر ڈالی۔ جمہوری حقوق کی پامالی اور حکومتی نہ انصافی و ظلم ستم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مولانا کی رہائی کی اپیل کی۔ موصوف نے کہا کہ اگر رہائی عمل میں نہیں آئی تو امامس کونسل پورے انڈیا میں بہت بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔ مولانا نے کہا کہ امامس کونسل صرف بات کرنے والی نہیں بلکہ زمین پر کام کرنے والی تنظیم ہے۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والے نے کہا کہ جب جب جمہوری حقوق پر آنچ آئے گی ۔ ہمارے علماءکرام کو بے جا گرفتار کیا جائے گا تب تب ایم ڈی ایف پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آئے گی۔

ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے پر جوش و انقلابی انداز میں حکومت وقت، اور نام نہاد، مسلمانوں سے ہمدردی اور ٹھیکیداری کا دم بھرنے و ناٹک کرنے والی سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعصب و نفرت کی یہ آگ آج شرجیل امام، مولانا عمر گوتم، خالد سیفی ، عمر خالد اور مولانا کلیم صدیقی تک پہنچ چکی ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب یہ آگ آپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی۔ اس لئے وقت ہے کہ ہم بیدار ہوجائیں اور اپنی بقا کے لئے جمہوری طریقے سے میدان میں آئیں۔ عمران راشد نے بے معنی و بے فائدہ سیاسی جلسے جلوس میں بھیڑ بکریوں کی طرح شرکت کرنے والوں پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف 24 ستمبر کے ہونے والے پر زور احتجاج میں ترجمان ایم ڈی ایف اسامہ اعظمی، ڈاکٹر حبیب الرحمان، ببو ماسٹر( صدر ٹیلر یونین و رکن ایم ڈی ایف ) اعجاز شاہین، ابراہیم انقلابی ( آل انڈیا امامس کونسل ) حافظ زبیر غازی کے علاوہ ایم ڈی ایف اور آل انڈیا امامس کونسل کے کثیر تعداد میں ممبران و اراکین شریک تھے۔

خطیب ملت صاحب کو مبارکباد ‏

خطیب ملت صاحب کو مبارکباد 
مورخہ 10 ستمبر بروز جمعہ کو اسکول نمبر ایک حج کمیٹی ہاؤس میں شھید عبدالحمید ڈے منایا گیا۔دوپہر 3 بجے سے شام تک مختلف سماجی شخصیات کو مدعو کیاگیا۔
بڑی مسرت کی بات ہے کہ پیر طریقت خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب ( بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت ، صدر آل انڈیا علماء بورڈ ، (ن،ص) سنی جمیعت الاسلام اور صدر انجمن صوفیاء مالیگاؤں)کو ان کی طبی وسماجی خدمات،مساجد اور اسٹیج سے اصلاحی خطابات کے اعتراف میں شھید عبدالحمید ٹرافی اور شال وگلدستہ پیش کیا گیا۔
اسٹیج پر موجود ڈاکٹر عارف صاحب،حاجی آصف نیشنل والے صاحب،شفیق اینٹی کریپشن صاحب، رںیس ستارہ صاحب،اورنگ آباد کے سوشل ورکر یوسف مکاتی صاحب،دلی سے آے شیخ عبدالکریم صاحب ،ضیاء مسکان صاحب ،کارپوریٹر حاجی لںیق احمد صاحبان نے بھی اس اعزاز پر خطیب ملت صاحب کو مبارکباد دی،
ہم تمام احباب و معتقدین اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ آپ کے وقار  و رتبہ کو رب العالمین نظر بد سے محفوظ رکھے۔

شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور الخدمت لیڈیز گروپ کی جانب سےگیارہ ہزار کالونی میں غسل دینے والی خواتین کا استقبال کیا گیا

شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور الخدمت لیڈیز گروپ کی جانب سے

گیارہ ہزار کالونی میں غسل دینے والی خواتین کا استقبال کیا گیا

مالیگاؤں/ 23 ستمبر بروز بدھ دوپہر تین بجے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور الخدمت لیڈیز گروپ کی جانب سے گیارہ ہزار کالونی میں شہر عزیز کی مفت میں عورتوں کی میت کو غسل دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف اور توصیفی سند سے نوازا گیا، علقمہ کوثر پاپولر نے اس پروگرام میں یہ عزم ظاہر کیا کہ شہر کے مضافات میں میت کو غسل دینے کی کلاس شروع کی جارہی اور خواتین اس اہم فریضہ کو سیکھنے کی کوشش کریں، شاہینہ نسیم قدسی صاحبہ(نسیم قدسی کفن سینٹر) نے اس معاملے میں ہر طرح کے تعاون دینے کا وعدہ کیا، علقمہ کوثر پاپولر نے یہ بھی بتایا کہ ہر جمعرات شہر عزیز کی معروف ڈاکٹر شکیلہ سید صاحبہ گیارہ ہزار کالونی کی خواتین اور بچوں کو چیک اپ کرکے مفت دوائیں دیتی ہیں،
گیارہ ہزار کالونی میں مسلسل درس قرآن مدرسہ بھی جاری ہےاسی طرح شہر کے آس پاس کے رمضان پورا،سون پھاٹہ کے پیچھے آصفہ ابراہیم مسجد کے پاس مالدہ شیوار وغیرہ میں الخدمت خواتین کا درس قرآن و اصلاح معاشرہ کا پروگرام جاری ہے
ان علاقوں کی عوام اس سے فائدہ اٹھائیں اس لیے اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں اپنی بساط کے مطابق مدد کریں

علقمہ کوثر پاپولر 9373337022

ڈاکٹر عارف انجم 9370664181

اقلیتوں اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مالیگاؤں سے سرکردہ افراد کی مذمت احتجاج انتباہ و انصاف کا مطالبہ

اقلیتوں اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مالیگاؤں سے سرکردہ افراد کی مذمت احتجاج انتباہ و انصاف کا مطالبہ 
مالیگاؤں( پریس ریلیز) انگریزی سامراج کا دودھ پی کر جوان ہونے والی یہ فرقہ پرست اور فسطائی طاقتیں اِنہیں جب جب موقع ملتا رہا یہ میناریٹیزکو اقلیتوں کو اپنے مظالم کا نشانہ بناتی رہی اِن کی ریشہ دوانیاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں ماب لنچنگ ہجومی تشدد متعصبانہ روایا الزام تراشی انبیاء اور بزرگوں کی شان میں آئے دن گستاخی وہیں حالیہ دنوںمکہ مکرہ اور مدینہ شریف میں غیر شرعی عبادت گاہوں کا قیام جوئے خانے اور سنیماگھروں کو منظوری سارے عالم میں تشویس کا ماحول پیدا کررہی ہے وہیں مولانا کلیم اللہ صدیقی صاحب کو بلاوجہ اے۔ٹی ایس کی جانب سے گرفتار کیئے جانے پر سارے ملک میں مذمت کا ماحول ہےوہیں مسلمانوں اور اقلیتوں کے حق میںصدائے احتجاج بلند کرنے والے اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ نیز آسام میں انتظامیہ و حکام کی بربریت کی وائرل ہوتی ہوئی تصویریں ملک کی اقلیتوں اور مسلمانوں میں خوف و رہاس کا ماحول پیدا کررہی ہے جمہوریت کے علمبردار مانے جانے والے اس ملک میں ہم اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اِن تمام باتوں کو لیکر آل انڈیا سنی جمعیۃ اسلام شاخ مالیگاؤں ،آل انڈیا علماء بورڈ، سنّی تعزیہ کمیٹی ، راشٹریہ مسلم مورچہ ،اتحاد الصوفیہ بورڈ، درگاہ حضرت معصوم شاہ کیمپس سمیت باالخصوص جانشین صوفیٔ ملّت نورالعین صابری ،سیٹھ محمد اکبر اشرفی، محمد جاوید انور ، صوفی انیس قادری صاحب ،ریاض احمدعطر والاوغیرہ نے مشترکہ طور پر اِن تمام باتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے کو اب بند کردیا جائے وگرنہ اِن صابرین کا پیمانہ چھلک سکتا ہے ملک اور دنیا سے جمہوریت کو ختم کیا جارہا ہے ایسے میں اقلیتوں اور مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کی سخت ضرورت ہے وگرنہ ہم مذکورہ تنظیمیں اور افراد اِس کے لیئے سخت مذمتی تحریک چلائیں گے ۔مقامی سطح پر بھی اس کے لئے اظہارِ احتجاج درج کرایا جائیگا۔

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...