رکن اسمبلی کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے حاصل کی گئی 80 لاکھ کی خطیر رقم سے سول اسپتال میں زیرے تعمیر آکسیجن پلانٹ کا رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے کیا معائنہ
دھولیہ
30 ستمبر 2021
گزشتہ دو سالوں سے ملک بھر میں کرونا وبائی بیماری کا قہر جاری ہے جس کی فہرست میں دھولیہ شہر کا بھی شمار ہے ۔ جس وقت شہر میں کرونا بیماری اپنے شباب پر تھی اس وقت شہر کے سرکاری سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی شدت سے محسوس کی گئی تھی جس کے چلتے کئی مریضوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی معلومات شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کو ملتے ہی انھوں نے فوری طور پر اپنے ترقیاتی فنڈ سے 80 لاکھ کی خطیر رقم حاصل کر کے ضلع کلکٹر کے معرفت سول اسپتال میں ایک عظیم الشان آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا لاحیہ عمل تیار کیا ۔ سول اسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا تعمیری کام آخری مراحل میں ہے جسے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہے مریضوں کے لئے شروع کر دیا جائے گا ۔ آکسیجن پلانٹ کی شروعات سے سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی کا رونا ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور اس پلانٹ سے لاکھوں مریضوں کو فائدہ حاصل ہوگا ۔
آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے سول اسپتال میں زیر تعمیر آکسیجن پلانٹ کے معائنے کے وقت اسپتال کے متعدد ڈاکٹرس موجود تھے ۔۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim Dhule District President (Social Media )
📞 *8830022622*
No comments:
Post a Comment