ادارہ حاجی عبدالرحیم قریشی کی جانب سے سابق کارپوریٹر شبیر احمد عرف ببلو قریشی کی نگرانی میں آل انڈیا جمیعت القریش کے ناسک ضلع کے 4 ذمے داران کا استقبال
پریس رلیز 25 ستمبر بعد نماز عشاء بروز سنیچر 2021
گولڈن نگر خلیل ہائی اسکول کے پاس ادارہ حاجی عبدالرحیم قریشی کے زیر اہتمام سابق کارپوریٹر شبیر احمد عرف ببلو قریشی کی جانب سے ایک مختصر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں آل انڈیا جمیعت القریش جو سن 1924 سے اس تنظیم کے ذریعے شوسل ،سماجی ،فلاحی ،ثقافتی ،کام کررہی ہے۔ اس تنظیم کے اعلیٰ حکام تک یہ پیغام جاتا رہا اور اس پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے آل انڈیا جمیعت القریش کے ناسک ضلع کے صدر شیخ یوسف قریشی صاحب،ناسک ضلع کے کارگذار صدر عبداللہ پہلوان قریشی صاحب ،ناسک ضلع کے نائب صدر،صابر سیٹھ قریشی صاحب ، ناسک ضلع کے نائب صدر حاجی عثمان باگیا قریشی صاحب، کا انتخاب عمل میں آیا۔
ان صاحبان کے استقبال ادارہ کے نگراں سابق کارپوریٹر شبیر احمد ببلو قریشی صاحب کے ہاتھوں سے ہوا۔اور وہی پر مقامی قریشی برادری کے زمے داران کا بھی استقبال ہوا۔اس تقریب میں گولڈن نگر علاقے کے سمیت محمد آباد کے ذمے داران سمیت نوجوانان محمد آباد کے ہاتھوں سے بھی صاحبان اعزاز کا استقبال کیا گیا۔
اس مختصر تقریب کی صدارت گولڈن نگر علاقے کے اثر رسوخ رکھنے والی شخصیت حاجی غلام رسول منا سیٹھ صاحب نے کی۔
نظامت کے فرائض آصف بنداس نے انجام دی۔
اس تقریب نثار مقادم ،حاجی حبیب الرحمٰن مقادم،آمین اڈے والے،حافظ حفیظ الرحمٰن حاجی امتیاز مکھن صاحب ، مونس قریشی ، نہال مقادم، وسیم خان، فیاض انمول ،سلطان تانے ماما، مشتاق ناٹے،سلطان مقادم،غلام غوث،محمد اسلم، محمد شعیب ،الطاف احمد ،عبدالحنان، عظیم قریشی ،محمد اسمعیل ،محمد عثمان بابے،محسن اختر،ابوذر،وسیم قریشی ، راجا قریشی ،خالد سلمان ،وغیرہ سمیت نوجوانان محمد آباد حاضر تھے۔
عبداللہ پہلوان قریشی نے رسم شکریہ ادا کی۔
رپورٹ بائے آصف بنداس
No comments:
Post a Comment