Monday, 27 September 2021

پرشکوہ اور جدید سہولیات سے لیس آفس کی شایان شان افتتاحی تقریب عنقریب

دارالسلام گرووار وارڈ کا کام تقریباََ مکمل

پرشکوہ اور جدید سہولیات سے لیس آفس کی شایان شان افتتاحی تقریب عنقریب
صدر مجلس شمالی مہاراشٹر رہبر ملت الحاج ڈاکٹر پرویز کی عوامی خدمات میں اضافہ
عروج ہو تجھے ایسا نصیب دنیا میں
کہ آسمان بھی تیری رفعتوں پہ ناز کرے


مالیگاٶں (27 ستمبر) ۔ صدر شمالی مہاراشٹر رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے حوصلے و عزاٸم ان دنوں انتہاٸی عروج پر ہیں ۔ 10 ستمبر کو حبیب لانس میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس کی تاریخی کامیابی اور اجلاس میں ڈاکٹر صاحب کی آمد کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے شاندار استقبال نے ڈاکٹر خالد پرویز کے ارادوں میں مزید پختگی و حوصلہ عطا کیا ۔ جس کا اثر انکے خطابات میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ شہری مساٸل کے ساتھ ساتھ وہ ریاستی و قومی معاملات پر بےباکی سے آواز بلند کررہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی حکومت کے خطرناک عزاٸم اور ملّی معاملات کو بھی انتہاٸی بے باک انداز میں عوام کو واقف کررہے ہیں ۔ 
شمالی مہاراشٹر کے بااختیار عہدہ سے سرفراز ہونے کے بعد پورے شمالی مہاراشٹر کا دورہ کرکے مجلس اتحادالمسلمین کو مضبوط و منظم کرنے کا کام بھی بحسن خوبی ادا کرتے ہوٸے اہل اور مخلص افراد کو پارٹی کی ذمہ داریاں سونپنے کا کام بھی انجام دے رہے ہیں ۔ 
مجلس اتحادالمسلمین کے نظریات کو اور عوامی خدمات میں مزید تیزی و وسعت لانے کی غرض سے مدنی نگر گرووار وارڈ میں ایک مرکز کی تعمیر ناگزیر تھی ۔ عوام کی چاہتوں اور اصرار کو دیکھتے ہوٸے ڈاکٹر موصوف نے مدنی نگر میں ایک عالیشان پرشکوہ اور جدید سہولیات سے آراستہ رابطہ آفس بنام *”دارالسلام گرووار وارڈ“* کے قیام کا عزم کیا ۔ اور الحمداللہ ثم الحمداللہ دارالسلام گرووار وارڈ کی یہ عایشان عمارت بن کر تیار ہوچکی ہے ۔ اور جلد ہی اس آفس کی شایان شان افتتاحی تقریب عمل میں آٸے گی ۔ تاکہ عوامی خدمات کا داٸرہ وسیع سے وسیع تر کیا جاسکے ۔
اشتیاق احمد 42
 شوشل میڈیا انچارج مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...