Tuesday, 28 September 2021

سیندھوا میں جگہ جگہ ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا عوام کی جانب سے شایانِ شان استقبال

سر زمین سیندھوا شہر میں عظیم الشان و باوقار عوامی جلسہ عام سے صدر شمالی مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا خطاب


سیندھوا میں جگہ جگہ ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا عوام کی جانب سے شایانِ شان استقبال 



شہر سیندھوا عام مسلم سماج کے صدر سید افضل علی صاحب کی کوششوں سے آج شہر سیندھوا میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ آج کے اس عوامی جلسہ کے مہمانِ خصوصی و مقرر خصوصی *صدر شمالی مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین،  رہبرِ ملّت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* رہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے مجلس اتحاد المسلمین کے نمائندوں کے کام بتاتے ہوئے *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* کے تعمیری ذہن اور انکے وارڈ کے تعمیری کاموں کی خوب سراہنا کی۔
صدراتی خطبہ دیتے ہوئے *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* نے مجلس اتحاد المسلمین کے قائد *اسدالدین اویسی صاحب* کی فکر،  نظریہ ، قربانیاں اور نمائندگی کا تذکرہ مفصل انداز میں کیا۔
نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتوں کے دوغلے رویہ سے عوام کو باور کراتے ہوئے بتایا کہ کس طرح یہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو بہلا پھسلا کر،  فرقہ پرستی کا ڈر بتاکر،  جھوٹے وعدہ کی خیرات بانٹ کر مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرتی ہیں ۔ اور پھر اقتدار کی لالچ میں انہی فرقہ پرستوں سے گٹھ جوڑ کرلیتی ہیں ۔ جب کبھی بھی مسلمانوں کے سماجی و ملّی مسائل پر آواز اٹھانے کی بات آتی ہے تب ان نام نہاد سیکولر جماعتوں کو اپنے اکثریتی ووٹ بینک کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ 70 سالوں سے ان نام نہاد سیکولر جماعتوں نے نمائندگی کے نام پر مسلمانوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔ 
اب اس ملک میں مسلمانوں کو اپنی سیاسی قیادت کو مضبوط کرنا کیوں ضروری ہے یہ بات بیان کرتے ہوئے *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* نے بتایا کہ کس طرح اس ملک میں ہم پر عرصہ حیات تنگ کرنے،  مسلمانوں کا ملّی تشخص چھیننے،  شریعت میں مداخلت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شریعت خلاف قوانین لادنے کی شازش کی جارہی ہے ۔مسلم دشمنی میں تبلیغی جماعت،  علمائے کرام اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ ملک کا غیور مسلمان اس بات کو قطعی برداشت نہیں کرسکتا ۔ دستور ہند نے ہر شہری کو اپنے مذہب اور شریعت کے مطابق زندگی گذارنے کا حق دیا ہے۔ اور مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے قائدین اسی حق تلفی کے خلاف سینہ سپر ہیں ۔ آپ لوگوں کا مجلس اتحاد المسلمین پر اعتماد کرنا اس لئے ضروری ہے کہ مجلس کو طاقت ملے۔ آج جو ایک نظریہ اور آواز ہے وہ ایک مضبوط طاقت بنے ۔ 
کیونکہ آج مظلوموں،  دبے کچلوں اور بالخصوص مسلمانوں کے مسائل پر ایوانوں میں آواز اٹھانے والے صرف اسد الدین اویسی صاحب ہیں۔ اور ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

قائدوسالار مجلس میڈیا سیل مالیگاؤں 

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...