آج ہی شب ٹھیک دس(۱۰) بجے ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست
گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری *ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست (187 ویں نشست) اس ماہ آج مورخہ 25 ستمبر 2021ء کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان صاحب (سابق پرنسپال MH & Jr.College) کی صدارت میں ہوگی- نشست میں، گذشتہ دنوں ملکی سطح پر منعقدہ مقابلے میں بچوں کے ادب کے حوالے سے ڈاکٹر اقبال برکی صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب)کی تخلیق کو دوم انعام اور محمد امین سر(خازن، ادارہ نثری ادب) کو لائنس کلب، مالیگاؤں کیجانب سے مثالی مدرس کا ایوارڈ ملنے پر دونوں صاحبان کا اعزاز و استقبال کیا جائے گا۔ اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی اور محترم محمد مصطفی برکتی و محترم ہارون اختر(صدر انجمن محبان ادب)صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت* ہوگی- رضوان ربانی نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں، اساتذہ و طلبہ(ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے
No comments:
Post a Comment