Sunday, 28 November 2021

مجھے افسوس ہے

مجھے افسوس ہے !
شہر مالیگاٶں مسجد ومیناروں کا شہر کہلاتا ہے یہی وہ شہر ہے جہاں سے ظلم کے خلاف بڑی بڑی تحریکیں چلی اور کامیاب بھی ہوٸی۔ہم نے دیکھا ہے مالیگاٶں بم بلاسٹ میں بے قصور مسلمانوں کو رِہا کرانے کیلٸے پورے شہر کے لوگ چکری بھوک ہڑتال کی ۔اور شہر کے علماٶں نے عدالتی کارروائی کرکے نہ صرف رِہا کرایا بلکہ باعزت بری بھی کروایا پھر طلاقِ ثلاثہ کے خلاف ہماری ماں بہنوں نے لاکهوں کی تعداد میں خاموش مورچہ نکلا۔این۔آر۔سی وقت شہر کے لیڈران ایک آواز بلند کرتے ہوٸے اک صف میں کھڑے ہوکر عوام کے ساتھ سرکاری ڈپارمینٹ کے زمہ داروں کے پاس اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔۔۔مگر۔۔
مجھے افسوس ہے! آج جب حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو شہر کے قابل لیڈران مالیگاٶں بند کی حمایت کا اعلان کرکے اپنے گھروں میں خاموش بیٹھتے ہیں۔
مجھے افسوس ہے! شہر کے قابل لیڈران گستاخ رسول کے خلاف کوٸی آوازنہیں اُٹھایا۔۔
مبھے افسوس ہے! اب شہر میں کوٸی قاٸد نہیں کہ عوام کی حفاظت کرسکے۔
مجھے افسوس ہے! روزانہ اخبارات کی زینت بننے والے,ایکدوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینے والے لیڈران آج گستاخ رسول کے خلاف اپنی آواز بند کر چکے ہیں۔
مجھے افسوس ہے! مسجد ومیناروں کے شہر کا مسلمان کُھل کر گستاخِ رسول کی مخالفت بھی نہیں کر سکتا۔
شرم آتی ہے اخباروں اور سوشل میڈیا پر شہر کے قد آور لیڈران کی تعریف سن کر۔
شرم آتی ہے! یہاں کے لیڈروں کو دیکھ کر جو سرکاری ڈپارمینٹ میں اپنا دبدبہ بنانے کیلٸے تانڈو تو کرتے ہیں مگر جس نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں اسی نبی کے گستاخ کھلے عام گھوم رہے ہیں اور لیڈران کوٸی تانڈو نہیں کرتے ۔پولس اسٹشن کے باہر شہر کی ماں بہنوں کا مجمہ لگتا ہے کسی کے بیٹے کو پولس نے اٹھالیا۔کسی کے والد کسی کے بھاٸی کو پولس حراست میں لیتی ہے مگر افسوس ہے عوام کی رہنمائی کرنیوالا کوٸی لیڈر نہیں۔ایسا لگتا ہےکہ شہرکی عوام  یتیم ہو چکی ہے۔
مجھے افسوس صد افسوس اس بات پر ہیکہ شہر کا MLA ایک مفتی ہونے کے باوجود گستاخ رسول کے خلاف خاموش بیٹھا ہوا ہے ۔
مجھے افسوس ہے! جس MLA کو ١لاکھ ١٧ ہزار عوام پسند کرتی ہے لیکن وہ MLA کسی ایک شہری کی حمایت پولس ڈپارمیٹ میں نہیں کر سکتا۔۔۔
مجھے افسوس ہے! شہر کی قسمت پر ۔۔۔۔
مجھے افسوس ہے! ہمارے کھوکھلے قاٸدین پر۔۔۔۔۔۔
مالیگاٶں بی ۔ ایس ۔ پی پارٹی 
صدر ظہور بھاٸی زمزم
یوا صدر عرفان سوپر بھارت اور پارٹی کے زمہ داران۔۔۔۔۔۔

Saturday, 27 November 2021

میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے خصوصی فنڈ سے شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ اور آگرہ روڈ فیس ٹوکا افتتاح

میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے خصوصی فنڈ سے شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ اور آگرہ روڈ فیس ٹوکا افتتاح

وِکاس ہماری شان_کام ہماری پہچان کے نعرے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر تعمیری کاموں کی شروعات
*شہر مالیگاؤں کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی آگرہ روڈ کی تعمیر کو لیکر مالیگاؤں شہر میں سالوں سے سیاست ہوتی رہی ہے لیکن برسرِ اقتدار کے مخالف پارٹیوں نے کبھی بھی اپنے دور اقتدار میں کبھی بھی آگرہ روڈ کی تعمیر نہیں کی لیکن ہمیشہ برسرِ اقتدار پر تنقید کرتے رہے ہمیشہ کی طرح جس طرح شہر میں تعمیری کام شیخ رشید صاحب کے گھرانے کے افراد اور خود شیخ رشید صاحب کرتے آئے ہیں اسی روایت کے مطابق آگرہ روڈ کا کام بھی شیخ رشید خانوادہ کی بدولت ہوا جو 9 کروڑ کے تخمینہ سے سخاوت ہوٹل سے انصار پترا تک تعمیر ہوا ایک طرف کام مکمل ہوچکا ہے اور دوسری جانب کام جاری ہے جو شہریان اپنے ماتھے کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں مؤرخ جب تاریخ لکھے گا مالیگاؤں شہر میں تعمیری کاموں کے لئے شیخ رشید خانوادہ کا نام ضرور لکھا جائے گا*

*اسی طرح شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ جو بڑی گاڑیوں کی زیادہ استعمال سے خستہ حالی کا شکار ہوچکی تھی اس روڈ پر بھی شہر میں سیاست گرم کی گئی کام کرنے کی بجائے ڈگڈگی بجانے والی سیاست کرنے والوں نے کسمبا روڈ پر مداری کا کھیل دکھایا اور واپس آگئے لیکن نہ ہی ہم دوست پارٹی کے آمدار کے فنڈ سے کسمبا روڈ کی تعمیر کی بات کی گئی نہ ہی خود کچھ کیا بلکہ برسرِ اقتدار کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا لیکن الحمداللّہ جس وقت اس روڈ کی خستہ حالی کی بات شہر میں گشــت کررہی تھی اسی وقت شیخ رشید صاحب نے کہا تھا آگرہ روڈ کی طرح کُسمبــا روڈ بھی ہم ہی بنائیں گے اور آج بروز سنیچر 27 نومبر دوپہر 12 بجے کُسمبــا روڈ اولیاء مسجد کے پاس افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں موجودہ میئر طاہرہ شیخ صاحبہ اور دادا جی بھوسے صاحب (وزیر زراعت و دیہی ترقیات) کے دست مبارک سے اس شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ کی تعمیر کا افتتاح عمل میں آیا*

*اسی کے ساتھ ساتھ آگرہ روڈ (PHASE 2) یعنی انصار پترا سے دیوی کے ملّے تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح اج ہی 27 نومبر دوپہر 1 بجے میئر طاہرہ شیخ صاحبہ و شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں کیا گیا جس طرح فلٹر پلانٹ کے لئے مالیگاؤں شہر عائشہ حکیم صاحبہ کا نام یاد کیا جاتا ہے جس طرح گرنا ڈیم اسکیم و مالیگاؤں سول ہاسپٹل کے لئے شیخ رشید صاحب کا نام یاد کیا جاتا ہے اسی طرح آگرہ روڈ اور کسمبا روڈ کی تعمیر کے لئے طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کا نام یاد کیا جائے گا* 


*اس افتتاحی تقریب میں منتری دادا جی بھوسے صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 5 نئے ہاسپٹلس بھی شروع کئے جائیں گے اور شہر میں کانگریس پارٹی کے دور میں اور بھی کام ہونگے بس عوام اطمینان رکھیں اور تعاون کرتے رہیں اسی کے ساتھ شیخ رشید صاحب نے کہا کہ شہریان کو سمجھنا چاہیے کہ کام کرنے والے لوگ کون ہیں اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ کر فرار ہونے والے لوگ کون ہیں شہر کے آمدار نے شہر کی تعمیر و ترقی چھوڑ کر دریگاؤں میں کام کرنے کی بات کی ہے لیکن کام ہوگا یا نہیں اسکی بھی گیارنٹی نہیں ہے اس تقریب میں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ جب جب شیخ رشید خانوادہ کی جانب سے عوامی کام ہوتے ہیں تب تب اپوزیشن مداری کا کھیل شروع کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں انہیں پتہ چلتا ہیکہ یہ کام ہونے والا ہے وہاں دھرنا آندولن کرکے کام شروع ہونے پر کہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہوا جبکہ وہ کام ہماری جانب سے پروسیس میں ہوتا ہے یہ اپوزیشن شہر کو صدر اور صرف گمراہ کرتے ہیں کام نہیں کرتے علاوہ میئر محترمہ نے عوام سے اپیل کی کہ تین چار مہینوں کی تکلیف کے بعد ان شاء اللّہ آپ کو بیس پچیس سال کی راحت ملے گی آپ ہمارا تعاون کریں*

*اس افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر نلیش آہیر ،کارپوریٹر اسلم انصاری، کارپوریٹر سلیم انور، معاون کارپوریٹر صغیر ممبر ،محمود شاہ نے بھی بہترین انداز میں عوام کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے اور اس موقع پر خالد حاجی شیخ رشید،اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد،کارپوریٹر نہال حاجی،کارپوریٹر عزیز مُلا،کارپوریٹر نظیر پھلی والے، کارپوریٹر وِٹھل بروے،کارپوریٹر فقیر محمد 55 ،کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والا،معاون کارپوریٹر سید مسلم، معاون کارپوریٹر فقیرہ حاجی،معاون کارپوریٹر فاروق قریشی،معاون کارپوریٹر نندو ساونت کے علاوہ شیخ خانوادہ کے ہمدردان نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا*

Friday, 26 November 2021

آج دوپہر بارہ بجے آگرہ روڈ کسمبا روڈ کا افتتاح

آج دوپہر بارہ بجے آگرہ روڈ کسمبا روڈ کا افتتاح
    
 مالیگاوں (منصور اکبر)
      آج دوپہر بارہ بجے اولیاء مسجد کسمبا روڈ پر سات کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی روڈ کا افتتاح ہوگا - اس کے فوراً بعد مینارہ ہوٹل کے ڈی سرکل پر آگرہ روڈ پیش ٹو کی افتتاحی تقریب ہوگی - اب سے پہلے نو کروڑ کی لاگت سے آگرہ روڈ کے پہلے حصے کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے - اب مزید دس کروڑ فنڈ سے انصار پتر تا دیوی کے ملہ تک روڈ بنائی جائے گی دونوں راستے نہایت خستہ حالی کا شکار تھے جس سے راہگیرؤں کو بڑی تکلیف تھی - جس پر میئر موصوفہ طاہرہ شیخ رشید نے خصوصی توجہ دے کر  پہلی مرتبہ اتنے بڑے جنرل فنڈ کا استعمال کیا آج کی دونوں افتتاحی تقریب میں مقامی کمشنر کارپوریٹر س  اور ریاستی وزیر دادا بھوسے شریک رہیں گے- ذمہ دارن نے ہمدردوں سے شرکت کی گزارش کی ہے - اس کے علاوہ وارڈ نمبر 7،'19' 20 سمیت دیگر مقامات پر بھی اہم شاہراہوں کی تعمیر کی گئی حال ہی میں تقریباً تیس کروڑ سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو لے کر طاہرہ شیخ رشید کو شہر بھر سے مبارک باد مل رہی ہے گزشتہ ہفتہ بھر سے شوشل میڈیا پر بھی اس کام کو لے کر ستائشی پوسٹ  کی بھرمار رہی - بہرحال ان دونوں سڑکوں کی تعمیر سے شہریان کو بڑی راحت مل سکتی ہے ایک اندازے کے مطابق شہر کے 80٪ افراد ہفتہ بھر میں ایک بار تو ضرور ان دونوں شاہراہوں سے گزرتے ہو گے - اس تعمیر کو لے کر سابق رکن اسمبلی شیخ رشید نے ساتھی پارٹیوں اور ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا - اب عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان سڑکوں پر اتی کرمن نہ کرتے ہوئے تعمیراتی عملہ سے تعاون کریں آج بارہ بجے ہونے والی دونوں تقریب کا کوریج سیف نیوز پر آئندہ نثریات میں دیکھیں

Wednesday, 17 November 2021

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رئیس شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رئیس شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔جس کا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رئیس شاہ عباس شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رئیس شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رشید شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رشید شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔ جسجا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رئیس شاہ عباس شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رشید شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

انتہائی ضروری اطلاع عام

انتہائی ضروری اطلاع عام 
     
آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے واٹس ایپ گروپ پر ایسی پوسٹس نہ بھیجیں/فارورڈ نہ کریں، جس سے کسی بھی ذات یا مذہب کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں. نیز افواہوں پر مبنی پوسٹس، ویڈیوز، تصاویر، پیغامات کو پوسٹ نہ کریں. 
اگر آپ کے گروپ میں ایسی کوئی بھی پوسٹ، ویڈیو، آڈیو، تصویر، میسج آتا ہے تو اسے بغیر فارورڈ کئے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے۔ 
اور اپنے گروپ کے دوسرے ممبران کو بھی اس کی سمجھ دی جائے. 
اور اگر کوئی ایسی ویڈیو، آڈیو، تصویر، میسج گروپ میں ڈالتا ہے/یا پوسٹ کرتا ہے تو نزدیک کے پولیس اسٹیشن میں اس کی اطلاع دی جائے.

 اگر آپ کے گروپ کا کوئی بھی ممبر اوپر دی گئی اطلاعات کے خلاف پوسٹ، ویڈیو، آڈیو، فوٹو اور میسیج گروپ میں ڈالتا ہے /فارورڈ کرتا ہے اور اس سے امن و قانون  نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو آپ اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مذکورہ تجویز کے خلاف اور اگر اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ تو قانونی کارروائی کی جائے گی. 
                                                                                                               
                                                                                                                                      یوگیش۔چوان
ڈپٹی کمشنر آف پولیس
 زون 2. بھیونڈی..

Monday, 15 November 2021

خاتون سے بدکلامی نور باغ کے رشید شاہ پر مقدمہ درج ملزم ہنوز فرار

خاتون سے بدکلامی نور باغ کے رشید شاہ پر مقدمہ درج ملزم ہنوز فرار
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رشید شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رشید شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔ جسجا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رشید شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رشید شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

Thursday, 11 November 2021

महानगरपालिकेत भारतरत्न मौलाना अब्दुल कलाम आझाद जयंती साजरी



महानगरपालिकेत भारतरत्न मौलाना अब्दुल कलाम आझाद जयंती साजरी
 दिनांक ११/११/२०२१ रोजी मालेगाव महापालिकेच्या वतीने *भारतरत्न मौलाना अब्दुल कलाम आझाद* यांची *१३३* वी जयंती दिना निमित्त महापालिका मा.महापौर सो यांचे दालन येथे मा.महापौर ताहेरा शेख रशीद, मा. उपमहापौर निलेश आहेर,मा.आयुक्त भालचंद्र गोसावी यांच्या हस्ते प्रतिमेस पुष्पहार अर्पण करण्यात आले.तदनंतर महापौर मॅडम यांनी भारतरत्न मौलाना अब्दुल कलाम आझाद यांचे कार्याविषयी माहिती दिली.
 या कार्यक्रमाप्रसंगी अभिवादन करतांना माजी महापौर शेख रशीद, माजी नगरसेवक खालीद हाजी, माजी नगरसेवक मनोहर बच्छाव, मा.अतिरिक्त आयुक्त डॉ. बाबुराव बिक्कड,
 मा.उपायुक्त मुख्यालय/ विकास राजु खैरनार, शहर अभियंता कैलास बच्छाव,  नगरसचिव जगदीश बडगुजर, विद्युत अधीक्षक अभिजित पवार, अग्निशमन अधिकारी संजय पवार, पाणीपुरवठा अभियंता जयपाल त्रिभुवन, आय.एच.एस.डीपी. अभियंता सचिन माळवाळ, नगररचनाकार संजय जाधव, आस्थापना पर्यवेक्षक तौसीफ शेख, निलेश पाटील (उद्यान अधिक्षक), व इतर पदाधिकारी व कर्मचारी उपस्थित होते..

Tuesday, 9 November 2021

शिक्षण दिन निमित्ताने मौलाना आझाद दिवाळी विशेषांकाचे मालेगावी गुरुवारी प्रकाशन




शिक्षण दिन निमित्ताने मौलाना आझाद दिवाळी विशेषांकाचे मालेगावी गुरुवारी प्रकाशन
मालेगाव :  राष्ट्र सेवा दल , अ. भा. समाजवादी शिक्षण हक्क सभा, पुणे द्वारा शिक्षण दिनानिमित्त *मौलाना आझाद विशेषांक प्रकाशन* कार्यक्रम आयोजित केला आहे. गुरुवार, दि. ११ नोव्हेंबर रोजी  सायंकाळी ५ वा. भारताचे पहिले शिक्षण मंत्री स्वा. सै. मौलाना अबुल कलाम आझाद  यांची जयंती निमित्त अ. भा. समाजवादी  शिक्षक हक्क सभा द्वारा मौलाना आझाद दिवाळी विशेषांक प्रकाशन केले जात आहे. 
 यावेळी राष्ट्र सेवा दल राज्य कार्याध्यक्ष *अर्जुन कोकाटे अध्यक्षस्थानी असतील. प्रा.शरद जावडेकर, जेष्ठ मार्गदर्शक ताऊ परदेशी, राजेंद्र भोसले आणि मालेगाव जिल्हा कार्याध्यक्ष विलास वडगे* यांचे प्रमुख उपस्थितीत होणाऱ्या कार्यक्रमास आपण सत्यशोधक मैदान गणेश वाचनालय संगमेश्वर येथे  अगत्याने उपस्थित रहावे असे आवाहन राष्ट्र सेवा दल, छात्र भारती, अंधश्रद्धा निर्मूलन समिती, पुरोगामी विचारमंच, हम हिंदुस्थानी एकता संघटन, साधना कलामंच, साथी दत्ता वडगे पुस्तक पेढी या संस्था व संघटनांच्या पदाधिकाऱ्यांनी केले आहे.

شیر مجلس الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی خدمات " تاریخ کے آئینے میں " ایک خصوصی ملاقات

از 🖋️ محمد آصف بنداس 

شاید میرے سائے سے کسی مسافر کا بھلا ہو 

یہ سوچ کے تپتے ہوئے صحرا میں کھڑا ہوں 

مجلس اتحاد المسلمین کے گٹ نیتا و شمالی مہاراشٹر کے صدر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی بے شمار خدمات اظہر من الشمس 

تاریخ پیدائش 22 اگست 1977  بروز پیر 7 رمضان المبارک کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے ۔

ابتدائی تعلیم

کے۔جی۔KG سے لیکر چوتھی جماعت ارم پری پرائمری بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے مکمّل کیا۔پانچویں سے لیکر آٹھویں تک گولڈن نگر مدرسہ جامعہ الہدیٰ سے مکمّل کیا بعدازاں آٹھویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کی  تعلیم بھساول کی BZ کالج سے مکمّل کیا۔

اعلیٰ تعلیم

ڈاکٹری ڈگری کی تعلیم BUMS مالیگاؤں کی محمدیہ طبییہ کالج منصورہ سے مکمّل  کرکے ڈاکٹر بن کر سند حاصل کیا۔ پرائکٹس وغیرہ کے بعد کئی سالوں تک عوامی خدمات اور مریضوں کا علاجِ معالجہ کرتے ہوئے طبی خدمات کو دراز رکھا ۔طبی خدمات کے ساتھ ساتھ شہر کے ایک مشہور کرکٹر بھی رہے۔ ساتھ ساتھ اپنے والد محترم شہر عزیز کے سنئیر و مربی سیاستداں الحاج یونس عیسیٰ صاحب سے سیاسی دلچسپی کیلئے ٹریننگ بھی لیتے رہے۔ اور پوری طرح سے سیاست میں داخل ہونے کیلئے اپنے بھائی جسے شہریان نے دبنگ بھائی کا خطاب دیا تھا وہ بھائی حاجی عبدالمالک مئیر صاحب کے قدم سے قدم ملاکر سیاسی میدان میں قدم رکھا۔

سیاسی میدان میں داخلہ

2017 کے کارپوریشن چناؤ میں حصہ لیا۔اور الحمدللہ وارڈ نمبر 21 جو انہتائی بڑا وارڈ رہا اور اس وارڈ سے چناؤ میں کامیابی حاصل کیا۔ کارپوریشن میں پہچنے کے بعد ہی تیسرے سال سن 2019 میں اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی حاصل کیا۔اور مسلسل مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرنے کیلئے محنت کرتے رہے اور آج بھی کررہے ہیں۔جسکی بنا پر مجلس کے قومی صدر بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب نے انہیں شمالی مہاراشٹر کا صدر بنایا ۔ یہ بات کسی طرح سے چھپی نہیں ہے کہ جب سے یونس عیسیٰ صاحب کا خانوادہ مجلس کو تھاما الحمدللہ آج اس خانوادے کی محنت و مشقت سے مجلس پورے مالیگاؤں شہر کے کونے کونے میں اپنے پیر پھیلا رہی ہے۔ مجلس کیاہے؟ مجلس کے نظریات کیاہے؟ اس موضوع پر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ۔ 

وارڈ نمبر 21 کا نمائندہ منتخب ہونے کے بعد کی بے شمار خدمات

ڈاکٹر خالد پرویز صاحب ایسے وارڈ سے چناؤ لڑے اور جیتے جہاں کم وبیش 20 سال سے موجودہ برسراقتدار کے نمائندے چن کر کارپوریشن جاتے تھے مگر پورا وارڈ جسمیں بے شمار علاقے اور محلے آتے ہیں جہاں پر موجودہ برسراقتدار کی طوطی بولا کرتی تھی۔ مگر اللّٰہ پاک کی طرف سے فیصلہ 24 مئی 2017 کو ہوا اس فیصلے سے وارڈ کی باشعور عوام جشنِ شاداں ہوئے ۔ وہ دن اور آج کا دن ہے تقریباً ساڑھے چار سال میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے پورے وارڈ کی کایا پلٹ کررکھ دی۔ کچی پکی زمینوں کے آڑ میں جہاں کبھی 20 سالوں میں عوامی ، بنیادی ، ضروریات نہیں میسر ہوئی وہاں وہاں ڈاکٹر صاحب نے ان گنت و بے شمار تعمیری ، و تاریخی کام کاج کیا۔ جہاں پانی کی پائپ لائن نہیں ہوا کرتی تھی وہاں تجربے کی بنیاد پر پانی کی پائپ لائن بچھا بچھا کر عوام کیلئے پانی کی تکلیف دور کیا۔ بارش کے ایام میں عوام کو راستہ چلنے کیلئے روڈ نہیں پانی کے نکال کیلئے گٹرنہیں تھی بے شمار محلوں میں لائٹ اور الیکٹرک پول نہیں تھا۔ ایسے محلوں میں اور چوک چوراہوں پر لائٹ سمیت پول تک کی سہولت میسر کیا۔ تقریباً جاری ساڑھے چار سالوں میں ساڑھے پانچ کروڑ  کے تخمینے سے تعمیری کام کاج کیا۔ جاری سال کے بقیہ کام 50 لاکھ روپئے کے مزید ہونے والے ہیں۔ آج کے موجودہ حالات میں شہر کے کونے کونے سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے۔ کہ اگر کوئی عوام کے کیلئے تعمیری کام کررہا ہے تو وہ ہے شیر مجلس  ڈاکٹر خالد پرویز کا نام اجاگر ہوتا ہے۔ 

2019 کے اسمبلی چناؤ میں مجلس کے عزت ماب لاکھوں دلوں کی دھڑکن الحاج مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کی جیت کے لئے محنت ،جدوجہد اور مشقت 

مجلس کے امیدوار کو ٹکٹ دلوانے سے لیکر تاریخ ساز فتح حاصل ہونے تک جیسا اپنا چناؤ لڑا تھا ویسا ہی دلجوئی کے ساتھ اسمبلی چناؤ میں بھی محنت و جدوجہد کئے۔ اور  سب کے ساتھ کامیابی  کا اصل سہرا خانوادے یونس عیسی صاحبان پر  جاتا ہےٰ۔ کیونکہ یہ  پورے شہر نے  دیکھا کہ  الیکشن کے  دن میرا بھائی عبدالمالک نے  ہمارے قائد مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کو  شہر کے  ہر خوف زدہ پولنگ بوتھ پر لیکر    دورہ کرتارہا ۔ایسے پولنگ بوتھ پر مخالفین کے منصوبے ناکام  ہوگئے اور جیت حق  کی ہوئی ۔
   
 آخری  اور اہم بات

ڈاکٹر صاحب نے وارڈ میں اتنا کام کئے کہ ماضی کے تمام نمائندوں کے ہوش اڑ گئے اسی بنا پر آگے کی خدمات کو دراز رکھنے کیلئے اپنی ایک عالیشان شاندار رابطہ آفس کا قیام عمل میں لایا۔ ظاہر بات اللہ پاک جس سے خدمات لینا چاہتا ہے ۔ اسے آگے کیلئے راستہ بھی بتاتا ہے۔ یعنی کہ انشاءاللہ تعالیٰ اتنی بے شمار و تاریخی تعمیری کام کاج انجام دینے کے بعد بھی ڈاکٹر صاحب مسقبل میں بھی عوام کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ 

مفصّل گفتگو و ملاقات اسی بات کی غمازی کرتا ہے کہ مجلس کے مخالفین ڈاکٹر صاحب کے کاموں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور صرف جھوٹ فساد اور عوام میں گمراہی پھیلا رہے ہیں۔ 

نقطہ چینی کررہے وہ میرے کردار پر
میں نے انکے سامنے آئینہ لاکر رکھ دیا

مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں

تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے پرچم تلے مالیگاؤں بند کو آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام، شہر کے تمام صوفیائے کرام اور شہر کی تمام مذہبی ملی تںنظموں کی بھرپور تائید و حمایت

تری پورہ میں وشوا ہندو پریشد کے فرقہ پرست غنڈوں نے جس طرح سے منافرت کا ماحول گرم کرکے ہندوستانی آئین کی دھجیاں بکھیری ہیں وہ یقینی طور پر قابل تشویش اور قابل مذمت ہے اور سب سے بڑھ کر تری پورہ میں وی ایچ پی کی ریلی میں حضور سرکار مدینہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے گئے اس کی مذمت میں رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنّی جمیعتہ العلماء مالیگاؤں کے زیر اہتمام "تحفطِ ناموسِ رسالت بورڈ" کے پرچم تلے بروز جمعہ 12 نومبر 2021 کو مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا ہے.
 
آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام، راشڑیہ مسلم مورچہ، درگاہ حضرت معصوم شاہ ٹرسٹ، مولیٰ علی اکیڈمی ،سنی اشرف اکیڈمی، سنی تعزیہ کمیٹی،عید گاہ حضرت بھیکن شاہ ٹرسٹ، مرکز روحانیت خانقاہ امدایہ، انمجن خدام اعلیٰ حضرت، انجمن سرکار مفتی اعظم، نظامیہ نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن، مخدوم صابر اکیڈمی، انمجن شیدائے صوفئ ملّت،بینا و نابیناؤں کا مدرسہ، مسجد سونا پور ٹرسٹ، اور شہر مالیگاؤں کی تمام خانقاہوں کے سجادہ نشین اور شہر کی مذہبی ملی تںنظموں کے ذمہ داران کی جانب سے  مالیگاؤں بند کو بھر پور تائید و حمایت جاتی ہے.

      اھم گذارش
عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ ایک دن کے لئے اپنے تمام کاروبار کو بند رکھ کر تری پورہ کے مسلمانوں کے حق میں اور پیغمبر اسلام حضور ﷺ کی شان میں اپنی محبت کا اظہار کریں.

ایسی اطلاع بغرض اشاعت آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری اور سیٹھ اکبر صاحبان نے جاری کی

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...