*رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ اور دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع دھولیہ کے اولین مسلم IAS عاصم شیخ کا استقبال ...*
دھولیہ
25 ستمبر 2021
شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ اور دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے شہر دھولیہ کے پہلے مسلم سپوت کو یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کے بعد IAS کی ڈگری حاصل کرنے پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ صاحب کے ہاتھوں گلدشتہ ، شال اور ٹوپی کا نظرانہ پیش کر کے استقبال کیا گیا اور ساتھ ہی مجلس اتحاد المسلمین کے عہدے داران اور کارکنان کی جانب سے بھی استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے کہا کہ عاصم شیخ کی کامیابی سے اردو میڈیم کے طالبات کو ایک امید کی روشنی نظر آ رہی ہے کہ وہ بھی اگر محنت و لگن سے تعلیم کی طرف توجہ دے تو ممکن ہے عاصم شیخ کی طرح کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہر کے اولین آئی اے ایس عاسم شیخ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعاؤں سے نوازہ ۔ آج آئی اے ایس عاصم شیخ کو مبارک پیش کرتے وقت رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ دھولیہ مجلس اتحاد المسمین کے عہدے دار اور کارکنان موجود تھے ۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president ( social media )
📞 8830022622
No comments:
Post a Comment