Sunday, 5 September 2021

وارڈ نمبر 21 کی میٹنگ میں موسلادھار بارش کے باوجود عوام کا زبردست ہجوم

کانگریس پہلے 1600 کروڑ کا حساب دے پھر اسکے بعد دو کروڑ کا حساب مانگے

وارڈ نمبر 21 کی میٹنگ میں موسلادھار بارش کے باوجود عوام کا زبردست ہجوم

الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کا مجلسی انداز میں دبنگ خطاب
10 ستمبر کے ہونے والے عظیم الشان اجلاس کے لیۓ زبردست عوامی بیداری

مالیگاٶں (5 ستمبر) ۔ ”بابری مسجد کی شہادت پر فخر کا اظہار کرنے والی شیوسینا کے ساتھ مل کر مالیگاٶں کارپوریشن کے اقتدار پر قابض کانگریس پارٹی پہلے اپنے چار سال کے 1600 کروڑ روپیٶں کا حساب دے اسکے بعد مجلس کے ایم ایل اے کے دوکروڑ کا حساب مانگے ۔“ 
اس طرح کا چیلنج صدر شمالی مہاراشٹر مجلس اتحادالمسلمین الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے مقامی کانگریس کو کیا ۔ وارڈ نمبر 21 میں منعقدہ ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مسلسل شہر کے مفادات کے خلاف فیصلے لے رہی ہے ۔ کبھی تعمیر نو کے نام پر علی اکبر کو توڑنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ کبھی STP پلانٹ کے نام پر ندی کے اس پار کی گندگی کو گرووار وارڈ میں لانے کی مذموم حرکت کی جاتی ہے ۔ لیکن مجلس اتحادالمسلمین کانگریس کے ہر فیصلے کے خلاف سیسہ پلاٸی دیوار بن کر کھڑی رہی ۔ اور عوامی مفادات کا دفاع کیا ۔ ہم نے کبھی فرقہ پرستوں سے ساز باز نہیں کی ۔ کیونکہ مجلس اتحادالمسلمین کا مقصد ہی ملک سے فرقہ پرستی دور کرنا ہے ۔ اور مجلس اپنے نظریات اور پالیسی پر عمل کرتے ہوۓ آگے بڑھ رہی ہے ۔ آج کے ماحول میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی طاقت آپ پیدا کی جاۓ ۔ اپنی لیڈر شپ بناٸی جاۓ ۔ مسلمانوں کی ایک مضبوط سیاسی آواز بناٸی جاۓ ۔ اور یہ صرف مجلس اتحادالمسلمین کے پرچم تلے ہی ممکن ہوسکتا ہے ۔ 
ڈاکٹر خالد پرویز نے کردار کشی کرنے والے پچروں کو بچولیا قرار دیتے ہوٸے دبنگ انداز میں انکے آقاٶں کو للکارتے ہوٸے کہا کہ ہم نے کبھی سیاست میں معصوم عوام کا استعمال نہیں کیا ۔ ہم نے ہمیشہ وارڈ کی عوام کی فلاح و بہود کی کوششیں کی ۔ اور وارڈ کے نوجوانوں کو کتا گولی ، چوری اور نشہ سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ لیکن جن لوگوں نے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنا کر اپنی گندی سیاست کے لیۓ استعمال کیا وہ لوگ اپنے زر خرید گرگوں کے ذریعے ہماری کردار کشی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ میں ان لوگوں کو چلینج کرتا ہوں کہ اپنے خاندان کے کسی فرد کو ہمارے مدمقابل لاٶ تم جیسا چاہو گے ہم ویسے مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ۔ 
آخیر میں الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے موسلادھار بارش کے باوجود عوام کے جم غفیر کے ڈٹے رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہوٸے 10 ستمبر کے ہونے والے مجلس اتحادالمسلمین کے عظیم الشان اجلاس میں مع دوست احباب کے شرکت کرنے کی گذارش کی ۔ 

قاٸدوسالارمجلس اتحادالمسلمین

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...