از 🖋️ محمد آصف بنداس
شاید میرے سائے سے کسی مسافر کا بھلا ہو
یہ سوچ کے تپتے ہوئے صحرا میں کھڑا ہوں
مجلس اتحاد المسلمین کے گٹ نیتا و شمالی مہاراشٹر کے صدر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی بے شمار خدمات اظہر من الشمس
تاریخ پیدائش 22 اگست 1977 بروز پیر 7 رمضان المبارک کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے ۔
ابتدائی تعلیم
کے۔جی۔KG سے لیکر چوتھی جماعت ارم پری پرائمری بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے مکمّل کیا۔پانچویں سے لیکر آٹھویں تک گولڈن نگر مدرسہ جامعہ الہدیٰ سے مکمّل کیا بعدازاں آٹھویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کی تعلیم بھساول کی BZ کالج سے مکمّل کیا۔
اعلیٰ تعلیم
ڈاکٹری ڈگری کی تعلیم BUMS مالیگاؤں کی محمدیہ طبییہ کالج منصورہ سے مکمّل کرکے ڈاکٹر بن کر سند حاصل کیا۔ پرائکٹس وغیرہ کے بعد کئی سالوں تک عوامی خدمات اور مریضوں کا علاجِ معالجہ کرتے ہوئے طبی خدمات کو دراز رکھا ۔طبی خدمات کے ساتھ ساتھ شہر کے ایک مشہور کرکٹر بھی رہے۔ ساتھ ساتھ اپنے والد محترم شہر عزیز کے سنئیر و مربی سیاستداں الحاج یونس عیسیٰ صاحب سے سیاسی دلچسپی کیلئے ٹریننگ بھی لیتے رہے۔ اور پوری طرح سے سیاست میں داخل ہونے کیلئے اپنے بھائی جسے شہریان نے دبنگ بھائی کا خطاب دیا تھا وہ بھائی حاجی عبدالمالک مئیر صاحب کے قدم سے قدم ملاکر سیاسی میدان میں قدم رکھا۔
سیاسی میدان میں داخلہ
2017 کے کارپوریشن چناؤ میں حصہ لیا۔اور الحمدللہ وارڈ نمبر 21 جو انہتائی بڑا وارڈ رہا اور اس وارڈ سے چناؤ میں کامیابی حاصل کیا۔ کارپوریشن میں پہچنے کے بعد ہی تیسرے سال سن 2019 میں اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی حاصل کیا۔اور مسلسل مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرنے کیلئے محنت کرتے رہے اور آج بھی کررہے ہیں۔جسکی بنا پر مجلس کے قومی صدر بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب نے انہیں شمالی مہاراشٹر کا صدر بنایا ۔ یہ بات کسی طرح سے چھپی نہیں ہے کہ جب سے یونس عیسیٰ صاحب کا خانوادہ مجلس کو تھاما الحمدللہ آج اس خانوادے کی محنت و مشقت سے مجلس پورے مالیگاؤں شہر کے کونے کونے میں اپنے پیر پھیلا رہی ہے۔ مجلس کیاہے؟ مجلس کے نظریات کیاہے؟ اس موضوع پر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ۔
وارڈ نمبر 21 کا نمائندہ منتخب ہونے کے بعد کی بے شمار خدمات
ڈاکٹر خالد پرویز صاحب ایسے وارڈ سے چناؤ لڑے اور جیتے جہاں کم وبیش 20 سال سے موجودہ برسراقتدار کے نمائندے چن کر کارپوریشن جاتے تھے مگر پورا وارڈ جسمیں بے شمار علاقے اور محلے آتے ہیں جہاں پر موجودہ برسراقتدار کی طوطی بولا کرتی تھی۔ مگر اللّٰہ پاک کی طرف سے فیصلہ 24 مئی 2017 کو ہوا اس فیصلے سے وارڈ کی باشعور عوام جشنِ شاداں ہوئے ۔ وہ دن اور آج کا دن ہے تقریباً ساڑھے چار سال میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے پورے وارڈ کی کایا پلٹ کررکھ دی۔ کچی پکی زمینوں کے آڑ میں جہاں کبھی 20 سالوں میں عوامی ، بنیادی ، ضروریات نہیں میسر ہوئی وہاں وہاں ڈاکٹر صاحب نے ان گنت و بے شمار تعمیری ، و تاریخی کام کاج کیا۔ جہاں پانی کی پائپ لائن نہیں ہوا کرتی تھی وہاں تجربے کی بنیاد پر پانی کی پائپ لائن بچھا بچھا کر عوام کیلئے پانی کی تکلیف دور کیا۔ بارش کے ایام میں عوام کو راستہ چلنے کیلئے روڈ نہیں پانی کے نکال کیلئے گٹرنہیں تھی بے شمار محلوں میں لائٹ اور الیکٹرک پول نہیں تھا۔ ایسے محلوں میں اور چوک چوراہوں پر لائٹ سمیت پول تک کی سہولت میسر کیا۔ تقریباً جاری ساڑھے چار سالوں میں ساڑھے پانچ کروڑ کے تخمینے سے تعمیری کام کاج کیا۔ جاری سال کے بقیہ کام 50 لاکھ روپئے کے مزید ہونے والے ہیں۔ آج کے موجودہ حالات میں شہر کے کونے کونے سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے۔ کہ اگر کوئی عوام کے کیلئے تعمیری کام کررہا ہے تو وہ ہے شیر مجلس ڈاکٹر خالد پرویز کا نام اجاگر ہوتا ہے۔
2019 کے اسمبلی چناؤ میں مجلس کے عزت ماب لاکھوں دلوں کی دھڑکن الحاج مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کی جیت کے لئے محنت ،جدوجہد اور مشقت
مجلس کے امیدوار کو ٹکٹ دلوانے سے لیکر تاریخ ساز فتح حاصل ہونے تک جیسا اپنا چناؤ لڑا تھا ویسا ہی دلجوئی کے ساتھ اسمبلی چناؤ میں بھی محنت و جدوجہد کئے۔ اور سب کے ساتھ کامیابی کا اصل سہرا خانوادے یونس عیسی صاحبان پر جاتا ہےٰ۔ کیونکہ یہ پورے شہر نے دیکھا کہ الیکشن کے دن میرا بھائی عبدالمالک نے ہمارے قائد مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کو شہر کے ہر خوف زدہ پولنگ بوتھ پر لیکر دورہ کرتارہا ۔ایسے پولنگ بوتھ پر مخالفین کے منصوبے ناکام ہوگئے اور جیت حق کی ہوئی ۔
آخری اور اہم بات
ڈاکٹر صاحب نے وارڈ میں اتنا کام کئے کہ ماضی کے تمام نمائندوں کے ہوش اڑ گئے اسی بنا پر آگے کی خدمات کو دراز رکھنے کیلئے اپنی ایک عالیشان شاندار رابطہ آفس کا قیام عمل میں لایا۔ ظاہر بات اللہ پاک جس سے خدمات لینا چاہتا ہے ۔ اسے آگے کیلئے راستہ بھی بتاتا ہے۔ یعنی کہ انشاءاللہ تعالیٰ اتنی بے شمار و تاریخی تعمیری کام کاج انجام دینے کے بعد بھی ڈاکٹر صاحب مسقبل میں بھی عوام کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔
مفصّل گفتگو و ملاقات اسی بات کی غمازی کرتا ہے کہ مجلس کے مخالفین ڈاکٹر صاحب کے کاموں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور صرف جھوٹ فساد اور عوام میں گمراہی پھیلا رہے ہیں۔
نقطہ چینی کررہے وہ میرے کردار پر
میں نے انکے سامنے آئینہ لاکر رکھ دیا
مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
No comments:
Post a Comment