Tuesday, 9 November 2021

تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے پرچم تلے مالیگاؤں بند کو آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام، شہر کے تمام صوفیائے کرام اور شہر کی تمام مذہبی ملی تںنظموں کی بھرپور تائید و حمایت

تری پورہ میں وشوا ہندو پریشد کے فرقہ پرست غنڈوں نے جس طرح سے منافرت کا ماحول گرم کرکے ہندوستانی آئین کی دھجیاں بکھیری ہیں وہ یقینی طور پر قابل تشویش اور قابل مذمت ہے اور سب سے بڑھ کر تری پورہ میں وی ایچ پی کی ریلی میں حضور سرکار مدینہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے گئے اس کی مذمت میں رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنّی جمیعتہ العلماء مالیگاؤں کے زیر اہتمام "تحفطِ ناموسِ رسالت بورڈ" کے پرچم تلے بروز جمعہ 12 نومبر 2021 کو مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا ہے.
 
آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام، راشڑیہ مسلم مورچہ، درگاہ حضرت معصوم شاہ ٹرسٹ، مولیٰ علی اکیڈمی ،سنی اشرف اکیڈمی، سنی تعزیہ کمیٹی،عید گاہ حضرت بھیکن شاہ ٹرسٹ، مرکز روحانیت خانقاہ امدایہ، انمجن خدام اعلیٰ حضرت، انجمن سرکار مفتی اعظم، نظامیہ نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن، مخدوم صابر اکیڈمی، انمجن شیدائے صوفئ ملّت،بینا و نابیناؤں کا مدرسہ، مسجد سونا پور ٹرسٹ، اور شہر مالیگاؤں کی تمام خانقاہوں کے سجادہ نشین اور شہر کی مذہبی ملی تںنظموں کے ذمہ داران کی جانب سے  مالیگاؤں بند کو بھر پور تائید و حمایت جاتی ہے.

      اھم گذارش
عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ ایک دن کے لئے اپنے تمام کاروبار کو بند رکھ کر تری پورہ کے مسلمانوں کے حق میں اور پیغمبر اسلام حضور ﷺ کی شان میں اپنی محبت کا اظہار کریں.

ایسی اطلاع بغرض اشاعت آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری اور سیٹھ اکبر صاحبان نے جاری کی

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...