Sunday, 28 November 2021

مجھے افسوس ہے

مجھے افسوس ہے !
شہر مالیگاٶں مسجد ومیناروں کا شہر کہلاتا ہے یہی وہ شہر ہے جہاں سے ظلم کے خلاف بڑی بڑی تحریکیں چلی اور کامیاب بھی ہوٸی۔ہم نے دیکھا ہے مالیگاٶں بم بلاسٹ میں بے قصور مسلمانوں کو رِہا کرانے کیلٸے پورے شہر کے لوگ چکری بھوک ہڑتال کی ۔اور شہر کے علماٶں نے عدالتی کارروائی کرکے نہ صرف رِہا کرایا بلکہ باعزت بری بھی کروایا پھر طلاقِ ثلاثہ کے خلاف ہماری ماں بہنوں نے لاکهوں کی تعداد میں خاموش مورچہ نکلا۔این۔آر۔سی وقت شہر کے لیڈران ایک آواز بلند کرتے ہوٸے اک صف میں کھڑے ہوکر عوام کے ساتھ سرکاری ڈپارمینٹ کے زمہ داروں کے پاس اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔۔۔مگر۔۔
مجھے افسوس ہے! آج جب حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو شہر کے قابل لیڈران مالیگاٶں بند کی حمایت کا اعلان کرکے اپنے گھروں میں خاموش بیٹھتے ہیں۔
مجھے افسوس ہے! شہر کے قابل لیڈران گستاخ رسول کے خلاف کوٸی آوازنہیں اُٹھایا۔۔
مبھے افسوس ہے! اب شہر میں کوٸی قاٸد نہیں کہ عوام کی حفاظت کرسکے۔
مجھے افسوس ہے! روزانہ اخبارات کی زینت بننے والے,ایکدوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینے والے لیڈران آج گستاخ رسول کے خلاف اپنی آواز بند کر چکے ہیں۔
مجھے افسوس ہے! مسجد ومیناروں کے شہر کا مسلمان کُھل کر گستاخِ رسول کی مخالفت بھی نہیں کر سکتا۔
شرم آتی ہے اخباروں اور سوشل میڈیا پر شہر کے قد آور لیڈران کی تعریف سن کر۔
شرم آتی ہے! یہاں کے لیڈروں کو دیکھ کر جو سرکاری ڈپارمینٹ میں اپنا دبدبہ بنانے کیلٸے تانڈو تو کرتے ہیں مگر جس نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں اسی نبی کے گستاخ کھلے عام گھوم رہے ہیں اور لیڈران کوٸی تانڈو نہیں کرتے ۔پولس اسٹشن کے باہر شہر کی ماں بہنوں کا مجمہ لگتا ہے کسی کے بیٹے کو پولس نے اٹھالیا۔کسی کے والد کسی کے بھاٸی کو پولس حراست میں لیتی ہے مگر افسوس ہے عوام کی رہنمائی کرنیوالا کوٸی لیڈر نہیں۔ایسا لگتا ہےکہ شہرکی عوام  یتیم ہو چکی ہے۔
مجھے افسوس صد افسوس اس بات پر ہیکہ شہر کا MLA ایک مفتی ہونے کے باوجود گستاخ رسول کے خلاف خاموش بیٹھا ہوا ہے ۔
مجھے افسوس ہے! جس MLA کو ١لاکھ ١٧ ہزار عوام پسند کرتی ہے لیکن وہ MLA کسی ایک شہری کی حمایت پولس ڈپارمیٹ میں نہیں کر سکتا۔۔۔
مجھے افسوس ہے! شہر کی قسمت پر ۔۔۔۔
مجھے افسوس ہے! ہمارے کھوکھلے قاٸدین پر۔۔۔۔۔۔
مالیگاٶں بی ۔ ایس ۔ پی پارٹی 
صدر ظہور بھاٸی زمزم
یوا صدر عرفان سوپر بھارت اور پارٹی کے زمہ داران۔۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...