Wednesday, 20 October 2021

سماجی و ادبی خادم یحیی عبدالجبار میدان سیاست میں سرگرم

سماجی و ادبی خادم یحیی عبدالجبار میدان سیاست میں سرگرم 

مالیگاؤں شہر ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج جاری 

مالیگاؤں( پریس ریلیز ) شہر ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج جاری ۔ ایسے ماحول میں پانچ سال عوام سے غائب رہنے والے لوگ بھی عوام سے ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہر کوئی اپنے طریقے سے محنت کررہا ہے۔ لیکن  اس بیچ الیکشن کے وقت ووٹر کو جو اہم تکلیف پیش آتی ہے وہ ہے ووٹر لسٹ میں نام کا اندراج نہ ہونا۔

 اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے جمہور نگر اور ماسٹر نگر وارڈ نمبر 20 کی مشہور شخصیت جناب یحیی عبدالجبار صاحب نے ووٹر لسٹ میں وارڈ کے لوگوں کے نام کا اندراج کرنے کا کام جاری کردیا ہے۔ یحیی عبدالجبار سال کے 365 دن عوام کے بیچ میں رہ کر عوامی خدمات انجام دیتے ہیں۔ 

موصوف فی الحال جنتادل سیکولر کے جوائنٹ سکریٹری ہیں اور وہ وارڈ نمبر 20 سے کارپوریشن الیکشن لڑیں گے۔ وارڈ نمبر 20 کے عوام کو یحیی عبدالجبار سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ کارپوریشن الیکشن کے لئے یحیی عبدالجبار صاحب کا نام منظر عام پر آنے سے وارڈ کے عوام میں خوشی اور اطمینان ہے۔ ہر طرف یہی سنائی دے رہا ہے کہ اب کی بار یحیی عبدالجبار۔

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...