Wednesday, 20 October 2021

انجمن سرکار مفتئ اعظم کی جانب سے ٣٠ واں عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم

انجمن سرکار مفتئ اعظم کی جانب سے ٣٠ واں عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم

 انجمن کے صدر عالی جناب نصیر احمد رضوی اور اشتیاق احمد رضوی صاحبان کی قیادت میں نہایت ہی تزک و احتشام سے مفتئ اعظم چوک رضا پورہ مالیگاوں سے نکل کر مقررہ راستے ملت نگر عقیل رحمانی مسجد. نئی بستی. جامعتہ الہدی روڈ کالی کھولی گولڈن نگر بکرے والے کی سائزنگ شکیل ہوٹل. شہید صفات چوک. مسجد غوثیہ رضویہ یاسین مسجد ملت چوک. اعلیٰ حضرت چوک. اہل حدیث مسجد غلام محمود بنات والا چوک زکریا مسجد نعمت سیٹھ کی بلڈنگ جعفر نگر بسم اللہ ہوٹل. نور مسجد. مسجد بی بی بتول. مسجد اہل حدیث جعفر نگر. ایم بی سائزنگ ممتاز چوک سردار نگر قبرستان روڈ سے خلیل ہائ اسکول رضا پورہ اعظم پورہ حبیب لانس بسم اللہ چوک سے ہوتے ہوئے رضا مسجد کے پاس اختتام پذیر ہوا. اختتام سے قبل مسجد رضا کے خطیب و امام حضرت مولانا عقیل احمد قادری نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ تاجدار مدینہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام ساری کائنات کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے آپ کی آمد سے قبل ظلم و ستم کی کالی گھٹا چھائی ہوئی تھی. بیٹیوں کو زندہ در گور کیا جاتا تھا. شرک و کفر کی آندھیاں چل رہی تھی آپ کی آمد سے انسانیت کو بقا ملی بعد خطاب محمد اعظم چشتی نے صلات و سلام کا نزرانہ پیش کیا اور حضرت مولانا عقیل احمد قادری صاحب نے عالم اسلام کے لئے دعائے خیر بالخصوص وبائی امراض کے خاتمے کے لئے دعا کی شرکاء جلوس ادارہ مولانا اسحاق نقشبندی. انجمن رضائے اشرف مدرسہ برکات رضا. مسجد رضا. مدرسہ مفتئ اعظم. مدرسہ اعجاز العلوم. رفیق رضوی گروپ. کے علاوہ محلہ کے سرکردہ افراد بنفس نفیس شامل رہ کر جلوس مبارک کی شان بڑھائ تمام ہی شرکاء جلوس کا انجمن سرکار مفتئ اعظم کے متحرک و فعال رکن شفیق احمد رضوی. صوفی کلیم احمد قادری. و خالد اشرفی نے شکریہ ادا کیا

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...