مالیگاؤں شہر کی عوام کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے این جی او کے افتتاح سے قبل ہی عوام کی خدمت کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئیندہ دو دنوں کے اندر قدوائی روڈ پر واقع این جی او (قرنطینہ) کے دفتر پر ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے، گھٹانے، درستگی کرنے اور ووٹر کا پتہ منتقل کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا-
چونکہ ووٹر لسٹ میں مزکورہ تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے اس لیے شہریان اس بات کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد این جی او دفتر پہنچیں اور ووٹر لسٹ و ووٹر کارڈ سے متعلق اپنے کام کاج کروائیں-
واضح رہے کہ این جی او کی جانب سے یہ خدمات بالکل مفت میں کی جارہی ہیں ساتھ ہی یہاں خواتین کے لئے الگ سے بیٹھنے کا نظم بھی کیا گیا ہے لہذا شہریان ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے این جی او کے ذمہ داران کو خدمت کا موقع ضرور دیں۔
مزید معلومات کے لئے
ان نمبرات پر رابطہ کریں
عثمانی عبدالماجد 7304305860
رضوان بیٹری والا
9423181258
نیا شناختی کارڈ بنانے کے لئے لگنے والے دستاویزات:
آدھار کارڈ
جنم داخلہ
راشن کارڈ
گھر کے کسی بھی ایک فرد کا شناختی کارڈ
No comments:
Post a Comment