Thursday, 7 October 2021

دارالسلام گرووار وارڈ کا عظیم الشان افتتاح برز جمعہ 8 اکتوبر رات 8 بجےبدست مبارک عالیجناب مفتی محمد اسمعیل قاسمی (رکن اسمبلی مالیگاٶں مجلس اتحادالمسلمین)

دارالسلام گرووار وارڈ کا عظیم الشان افتتاح برز جمعہ 8 اکتوبر رات 8 بجے
بدست مبارک عالیجناب مفتی محمد اسمعیل قاسمی
       (رکن اسمبلی مالیگاٶں مجلس اتحادالمسلمین)

پورے ملک میں مجلس اتحادالمسلمین جس تیزی کے ساتھ پھل پھول رہی ہے اور عوام و خواص مجلس کے نظریات سے متفق ہوکر مجلس میں بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، اسکی نظیر نہیں ملتی ۔
مسلسل نامحرمیوں کے شکار طبقات کو مجلس اتحادالمسلمین کی شکل میں ایک بہترین پلیٹ متبادل مل چکا ہے ۔ جس سے کہ دوسری سبھی پارٹیوں کی نیند حرام ہوچکی ہے ۔ کیونکہ مجلس صرف باتیں نہیں کرتی بلکہ قوم و ملت کے حقوق کےساتھ ساتھ تعمیری کاموں اور عوام کے مساٸل کا حل کرنے میں بھی یقین رکھتی ہے ۔ 
عوامی مساٸل کے حل کو مزید بہتر کرنے اور عوامی شکایتوں کا ازالہ کرنے کے لیۓ عرصے سے گرووار وارڈ میں ایک مرکز کی تعمیر ناگزیر تھی ۔ عوامی ضرورت اور مطالبے کو دیکھتے ہوٸے ایک عالیشان جدید سہولیات سے لیس مرکز دارالسلام گرووار وارڈ کا افتتاح بتاریخ 8 اکتوبر رات 8 بجے کیا جاۓ گا ۔ 
دارالسلام گرووار وارڈ کا افتتاح شہر عزیز کے ہردلعزیز ایم ایل اے لاکھوں دلوں کی دھڑکن و مالیگاٶں کی تاریخ میں ریکارڈ ساز 117242) ووٹ یافتہ *مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب* کے دست مبارک سے کیا جاۓ گا ۔ اس موقع پر کٸی نادر ہستیاں بطور پراٸم گیسٹ متوقع ہے ۔ 
عوام سے گذارش ہے کہ جمعہ کو ہونے والے اس افتتاحی پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنی سماجی ، سیاسی ، ملی بیداری کا مظاہرہ کریں ۔
      الحاج ڈاکٹر خالد پرویز
(صدر شمالی مہاراشٹر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین)

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...