دھولیہ شہر کی عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کچرے کے معاہدے کی معطلی کا خاتمہ ...
رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی گزارش پر وزیر شہری ترقی ایکناتھ شندے کا انتظامیہ کو حکم ...
ریاستی وزیر ایکناتھ شندے کے حکم پر سوئمبھو کمپنی شہر میں کچرا جمع کرنے کا کام جلد شروع کرے گی ...
دھولیہ
20 اکتوبر 2021
دھولیہ شہر میں کوڑا کرکٹ کا مسئلہ جاری ہے ، فی الحال شہر میں کچرا بقائیدگی سے نہیں اٹھایا جا رہا جس کے چلتے دھولیہ شہر کچرے کی ایک سلطنت بن چکا ہے جس کے نتیجے میں وبائی امراض نے سر اٹھایا ہے اور دھولیہ کے شہری ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان بیماریوں نے دھولیہ شہر میں چار سے پانچ افراد کی جانیں لی ہے جس کی روک تھام کے لئے اور آج کی صورتحال میں کچرا اٹھانوانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ چونکہ کچرے کا ٹھیکہ دینا ایک اسٹریٹجک معاملہ ہے اس لئے آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندے ملاقات کر کے دھولیہ شہر میں کچرے کو اٹھوانے کے لئے ٹھیکیدار کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا جانا چاہیے تاکہ شہریوں کو ہونے والی غیر ضروری تکلیف کو روکا جا سکے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی سویمبھو ٹرانسپورٹ کمپنی پر لگی ہوئی روک کو اٹھا لیا گیا۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی درخواست کا احترام کرتے ہوئے وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے نے دھولیہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو حکم جاری کیا جس کے بعد کام کرنے والی کمپنی جلد ہی کام شروع کردے گی
No comments:
Post a Comment