عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی زیر نگرانی آصف بھائی ملا گروپ کی جانب سے منعقدہ خون کے عطیہ کیمپ کا کامیاب اختتام ۔۔۔
رکن اسمبلی کے علاوہ کل 150 لوکوں نے اپنے خون کا عطیہ دے کر جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن ، شانتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا
دھولیہ
19 اکتوبر 2021
جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر گزشتہ کئی سالوں سے معروف سماجی کارکن آصف بھائی ملا گروپ کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آج عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی زیر نگرانی معروف سماجی کارکن آصف بھائی ملا گروپ کی جانب سے ینگ ایکتا سرکل ، بھولا بازار میں ایک عظیم الشان خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے علاوہ تقریباً 150 لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ دے کر عید میلادالنبی کے موقع پر امن و سلامتی کا پیغام دیا ۔ اس خون کا عطیہ کیمپ میں دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے میئر پردیپ نانا کرپے ، ضلع پولس سپرٹنڈنٹ پروین پاٹل ، آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئے آنند ککرے ، ڈی وائے ایس دنکر پنگڑے ، پولس نکرکشک آنند ککرے کے علاوہ بھولو شاہ ، عبدالستار شاہ ، شہباز شاہ ، یوسف پنجاری ، روشن حاجی ، امتیاز پٹھان ، نثار احمد انصاری ، دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارپوریٹر ، عہدے دار ، کارکن اور محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔۔
No comments:
Post a Comment