نیااسلام پورہ سلام چاچا گارڈن بنا نشیلی ادویات و غیر قانونی کاموں کا اڈہ
وارڈ کی عوامی شکایات کو کیا جارہا ہے مسلسل نظر انداز
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں نیااسلام پورہ وارڈ نمبر 6 سلام چاچا گارڈن (اسکول نمبر 73) نشیلی اشیاء اور تمام غیر قانونی کاموں کا اڈہ بناتا جارہا ہے۔جبکہ اس گارڈن میں عوامی کام کاج کیلئے سلام چاچا کے نام سے منسوب ایک ادارہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اس کے باوجود بھی یہ گارڈن عوام کیلئے محفوظ نہیں ہیں۔دن رات کھلے عام اوباش نوجوان یہاں ہر قسم کا نشہ کرتے ہیں اور نشے کی حالت میں مار پیٹ گالی گلوج کرتے ہوئے اطراف کے لوگوں کو تکلیف دیتے نظر آرہے ہیں۔
اس گارڈن کا مین گیٹ بند ہوتا ہے لیکن معاون کارپوریٹر نے سلام چاچا ادارے کے نوجوانوں کی سہولت کیلئے ایک چھوٹے گیٹ کا نظم کیا ہے۔لیکن اس گیٹ کا استعمال آج کچرا پھینکنے اور نشہ و نشیلی اشیاء کا کاروبار کرنے کےلئے کیا جارہا ہے۔ اس قسم کی تمام عوامی شکایت کو معاون کارپوریٹر کو کرنے پر نمائندے کو نیوز شائع کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔
اور کہا گیا کہ ان کو سب کو دیکھنا پڑتا ہے ان کی ووٹ کا سوال ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کی بجائے معاون کارپوریٹر نے نمائندے کو ایک میٹنگ رکھنے کی صلاح دی اور کہا پہلے مجھ سے وقت لے لینا۔اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ عوامی شکایت کو اس طرح نظر انداز کرتے ہوئے عوامی نمائندے اپنا کام بھی عوام سے کرانا چاہتے ہے اور اپنا ووٹ بینک بچانے کیلئے غنڈہ عناصر کی رہنمائی کررہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment