Monday, 18 October 2021

جلـسہ عـام میں اسٹـوڈنـٹس ونگ یـونـٹ کے نئـے عہدیـداران کی تقـرری اور سیـکڑوں طلبات کی پـارٹی میـں شمـولیـت ‏

دھولـیہ ایـم آئـی ایـم اسٹـوڈنٹـس ونـگ یونـٹ کی جانـب سـے منعقـدہ جلـسہ عـام کا کامیــاب اختتــام ۔۔

جلـسہ عـام میں اسٹـوڈنـٹس ونگ یـونـٹ  کے نئـے عہدیـداران کی تقـرری اور سیـکڑوں طلبات  کی پـارٹی میـں شمـولیـت 
دھولیہ
17 اکتوبر 2021
دھولیہ ایم آئی ایم اسٹوڈنٹس ونگ یونٹ کی جانب سے شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسٹوڈنٹس ونگ یونٹ کے نئے عہدیداران کی تقرری اور سیکڑوں طلبات کی پارٹی میں شمولیت عمل میں آئی ۔  جلسہ عام کی شروعات میں شہر اور بیرون شہر سے تشریف لائے ایم آئی ایم کے عہدے داران کا اسٹوڈنٹس ونگ یونٹ کی جانب سے شانہا شان استقبال کیا گیا ۔  جلسہ عام میں شرکت کرنے والے تمام عہدے داران کا تعارف سامعین کے سامنے عبدالستار شاہ کی جانب سے کیا گیا ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں وڑجی روڈ کی تعمیر کے ساتھ عنقریب ساکری روڈ کی تعمیر نو کے لئے چھ کروڑ ، چالیس گاؤں روڈ کی تعمیر کے لئے تین کروڑ اور مالیگاؤں روڈ کی تعمیر نو کے لئے ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیری کام کی شروعات کے علاوہ بودھ وہار ، ادیواسی بھون کے لئے گیارہ کروڑ اور کروڑوں روپے کی لاگت سےاردو گھر کے تعمیری کام کی شروعات کی جائے گی ۔ انھوں نے اپنے دبنگ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد سے اسکول نمبر 4 میں ملٹی پرپز ہال کے تعمیری کام کی مخالفت کچھ مسلم کارپوریٹروں نے کی تھی ٹھیک اسی طرح آج انصار نگر میں تعمیر ہونے والے اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ کے تعمیری کام میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہیں ۔ جلسہ عام سے کارپوریٹر سعید بیگ ، عبدالستار شاہ ، سابق کارپوریٹر صابر پترکار ، کنال کھرات ، حاجی شاہنواز ، سنیر سید اور نظر خان نے خطاب کیا ۔ جلسہ عام میں نئے عہدے داران کی تقرری عمل میں آئی جس میں نظر خان کو شمالی مہاراشٹر اسٹوڈنٹس ونگ کے نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا گیا ۔اسی طرح ضلع صدر کے عہدے پر عاقب علی سید اور شہر صدر کے عہدے پر حمید انصاری کی تقرری عمل میں آئی ۔ جلسہ عام کی صدارت ہارون سر نے قبول کی اور نظامت کے فرائض نہال انصاری نے بخوبی انجام دی ۔ آج کے اس جلسہ عام میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہمراہ ڈاکٹر خالد پرویز  صدر شمالی مہاراشٹر ایم آئی ایم ، ایڈوکیٹ کنال کھرات صدر مہاراشٹر اسٹوڈنٹس ونگ ، سنیر سید صدر شمالی مہاراشٹر اسٹوڈنٹس ونگ ، ذیشان پٹھان ضلع صدر نندربار ، احمد سر جلگاؤں ضلع صدر ، معاؤن کارپوریٹر عبدالغنی ڈالر ، کارپوریٹر سعید بیگ ، معاؤن کارپوریٹر و دھولیہ ضلع صدر یوسف ملا ، شہر صدر نور محمد شیخ ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، صابر سید سابق کارپوریٹر ،معاؤن کارپوریٹر عامر پٹھان ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ،  شہباز شاہ یوتھ صدر شہر ، شعیب ملا ، نذر خان ،سعود سردار ، وسیم اکرم ،خالد انصاری ، حمید انصاری ، وسیم پنجاری ، عاقب علی ،  زبیر شیخ ، سمیر خان ، دیپا میڈم ، فاطمہ میڈم کے علاوہ دھولیہ ایم آئی ایم کے عہدے داران ، کارکنان اور مقامی رہائشیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...