آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی کامیاب ریاست گیر نمائندگی
مہاراشٹر میں جلوسِ عید میلاد النبیﷺ کی اجازت عاشقانِ نبی ﷺ میں خوشی کا ماحول
مالیگاؤں(پریس ریلیز) مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگذار صدر معاوین کارپویٹر شاہد ریشم والانے آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکر پیش کیا اور بتایا کہ گذشتہ ۲؍اکتوبر کوجمعیت نے جینت پاٹل سمیت دیگر اربابِ اقتدار وزراء ،گورنر و اسپیکر سمیت حکومتِ مہاراشٹر سے مدلل مطالبہ کیا تھا کہ اب چونکہ کورونا عفریت کے اثرات تقریباً ختم ہورہے ہیں گذشتہ ۲؍سالوں سے عید میلادالنبیﷺ کا جلوس سرکاری ہدایات کے مطابق اختصار کے ساتھ منایا گیا سبھی لوگوں نے قانون کی پاسداری کی مگر اب عام عاشقانِ نبیﷺ عشق رسول ﷺ سے کوئی مفاہمت نہیں کرنا چاہتے اسلئے امن و امان اور حفظان و صحت کے اُصولوں کی پاسداری کے ساتھ ریاست بھر میں ۱۲؍ربیع الاوّل کے اہتمام اور جلوس کی مکمل اجازت دی جائے ۔آل انڈیاسنّی جمعیت الاسلام کی اِن گذارشات پر غور کرتے ہوئے خواطر خواہ فیصلہ سنایا الحمدللہ اب مہاراشٹر بھر میں جلوسِ عید میلاد النبیﷺ کی مشروط اجازت دی گئی جس کو لیکر ریاست بھر میں خوشی اور اطمینان کا ماحول پایا جارہا ہے۔ شاہد ریشم والا نے آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی اس بروقت نمائندگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ہے۔وہیں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اجازت نامے کو عوامی حق میں بتایا واضح رہے کہ پیر زادہ نورالعین صابری ،سیٹھ محمد اکبراشرفی وتمام صوفیائے کرام اور اُن کے رفقائے کارنے ایک ماہ قبل ہی مطالقہ محکموں ریاستوں حکومت سمیت مقامی انتظامیہ کو بھی اس جانب متوجہ کرتے ہوئے جلوس کے اجازت کی گذارش کی تھی ۔الحمداللہ حکومت اِس پر غور کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے جلوس کی اجازت دی ۔
No comments:
Post a Comment