رضا چوک میں رضا پورہ راشٹروادی کانگریس پارٹی رابطہ آفس کا شاندار افتتاح عمل میں آیا
آج بروز منگل بتاریخ 19 اکتوبر بعد نمازِ عصر رضا چوک رضا پورہ میں خان باقر حسین انور خان بھیونڈی والا صاحب کی عوامی رابطہ آفس بنام رضاپورہ راشٹروادی کانگریس پارٹی رابطہ آفس کا شاندار افتتاح مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر قائدِ نَسلِ نَو آصِف شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیاـ افتتاحی تقریب میں سابق کارپوریٹر انور خان بھیونڈی والا صاحب، شکیل جانی بیگ صاحب، پربھاگ چیئرمین عبدالعزیز ملا صاحب، صوفی انیس قادری صاحب، ریاض علی صاحب،شفیق باکسر صاحب ؛ غازی مظفر خان صاحب، یاسین مستری صاحب اور محلے کی سرکردہ سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات شریک ہوئیں- اس سے قبل قائدِ نَسلِ نَو آصِف شیخ رشید صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وارڈ نمبر 14 کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بار راضا پورہ علاقے سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو موقع دینے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی تاکہ مستقبل میں وارڈ کی کایہ پلٹ ترقی کی جا سکے اور علاقے کی عوام کے تمام تر بنیادی مسائل حل کیئے جا سکیں- رضا پورہ راشٹروادی کانگریس پارٹی رابطہ آفس کا افتتاح عمل میں آنے کے بعد خان باقر حسین صاحب نے سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کمیٹی کے نومنتخب صدر محترم شکیل جانی بیگ صاحب کی خدمت میں پھول ہار اور شال کا نذرانہ پیش کرکے والہانہ استقبال کیا اور تمام شرکاء نے موصوف کو مبارکباد اور نیک خواہشات سے نوازاـ اس موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اراکین شفیق باکسر صاحب، نوید پریم صاحب، مستقیم انصاری صاحب، شبیر احمد صاحب، نفیس انصاری صاحب، تصور علی صاحب، محمد ساجد صاحب، زاہد بشیر صاحب، سلطان بابا صاحب، دوست احباب اور محلے کے سرکردہ افراد کثیر تعداد میں حاضر تھےـ
خان باقر حسین صاحب اور شفیق باکسر کی نگرانی میں رضا پورہ راشٹروادی کانگریس پارٹی رابطہ آفس سے عوامی و بنیادی سہولیات کے تمام کام اطمینان بخش طریقے سے انجام دیئے جائیں گےـ آدھار کارڈ درستی، ووٹر کارڈ درستی، نئے آدھار، نئے ووٹر کارڈ، مزدور کارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ بزرگ و بیوہ فنڈ جیسی تمام سرکاری اسکیموں سے ضرورت مندوں کو بھرپور فائدہ پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی-
No comments:
Post a Comment