مالیگاؤں شــــــہر کو اقلیتی ضلع کا درجہ دیا جائے
_مسلمانوں کی پسماندگی کا لحاظ رکھتے ہوئے مہاراشٹر کے مسلمانوں کو تعلیم روزگار میں پانچ فیصد ریزوریشن دیا جائے
ممبئی جنتادل سیکولر آفس کے سامنے زبرست احتجاجی دھرنا
_مہاراشٹر جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کی صدر ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی زیر سرپرستی_ ممبئی جنتادل سیکولر آفس کے سامنے زبردست دھرنا
21 اکتوبر بروز جمعرات ممبئی جنتادل سیکولر آفس چرچ گیٹ کے سامنے جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کی صدر محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی زیر سرپرستی مہاراشٹر کے مسلمانوں کے سلگتے ہوئے مسائل پر حکومت مہاراشٹر کے خلاف ایک زبردست احتجاجی دھرنے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہاراشٹر سمیت ممبئی سے اہم عہدیداران نے شرکت کی
دھرنے میں اقلیتی سیل کے عہدے داران کے علاوہ مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے اہم ارکان نے بھی شرکت کی قابل ذکر بات یہ ہیکہ خواتین نے بھی اس عظیم الشان دھرنے میں بڑی تعداد میں کثیر تعداد میں شرکت کی صبح سے ہی پولس کے فوج پھاٹے نے جنتادل آفس کو گھیرے رکھا تھا مگر دھرنا مہاراشٹر جنتادل اقلیتی سیل کی صدر ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں زبردست کامیاب رہا۔۔۔
ساجدہ نہال احمد صاحبہ نے اپنی تقریر میں کہا جس طرح کرناٹک سرکار نے جنتادل سیکولر کے وزیر اعلی ایچ ڈی دیوی گوڑا کے اقتدار میں رہتے ہوۓ چار فیصد مسلمانوں اور ایک فیصد سکھ پارسی اور عیساٸیوں کو ریزوریشن دیا گیا اسی طرح مہاراشٹر میں بھی پانچ فیصد ریزوریشن مسلمانوں کو دیا جاۓ۔۔۔۔
مالیگاٶں کی 70فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اس لیے مالیگاٶں شہر کو اقلیتی بناناشہر کی ترقی کے لیے ضروری ہے
21 اکتوبر بروز جمعرات کے ہونے والے احتجاجی دھرنے کی قیادت جنتادل سیکولر مہاراشٹر اقلیتی سیل کی صدر محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحب نے کی, جس میں جنتادل سیکولر صدر پربھاکر ناریکر صاحب, حافظ متین خان ممبئی, سید مرشد صاحب پونہ, سندیش گائیکواڑ ممبئی, سلیم بھاٹی ممبئی, مہاراشٹر جنتادل سیکریٹری روی بھلانے, سنجیو کمار سدانند ممبئی, جمیل الدین خرم خان ممبئی, مجیب بیگ کالینا ممبئی , ممبئی جنرل سیکریٹری میڈم جیوتی بڑیکر , اسمرتی جادھو ممبئی, اسکریپٹ رائٹر جے کے اعظمی, کے علاوہ مالیگاؤں شہر سے ہارون ماسٹر صاحب, انصاری ابوشعیب نہالی, شیخ انیس مستری کے علاوہ ممبئی شہر کے علاوہ دیگر علاقوں سے احتجاجی دھرنے میں کثیر تعداد میں جنتادل سیکولر کے عہدیداران اور ورکر شریک رہے ۔
پریس ریلیز
شــــیخ انیس مستری
تــــــــرجــــــمان
جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں
No comments:
Post a Comment