وارڈ نمبر 19 میں عباس نگر کی پانچ گلیوں میں 20 لاکھ روپے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ کے کام کا آغاز
مالیگاؤں / وارڈ نمبر 19 عبّاس نگر علاقے میں سابق مئیر شیخ رشید کے ہاتھوں 20 لاکھ روپے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ کے کام کا آغاز ، کارپوریٹر اسلم انصاری اور کارپوریٹر نعیم پٹیل کی درخواست پر مئیر طاہرہ شیخ رشید نے عبّاس نگر کی پانچ گلیوں اور ترنگا چوک روڈ کے لئے 20 لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کیا ، کارپوریٹر اسلم انصاری و نعیم پٹیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے اس سے قبل بھی عبّاس نگر علاقے کے افراد کی جانب سے پانی کی تکلیف کی شکایت ملی تھی جس پر ہم نے شیخ رشید سے گزارش کر یہاں پر پائپ لائن کے لئے بجٹ حاصل کر پینے کے پانی کے مسائل کو حل کیا تھا ، ہم نے ان پانچ سالوں میں ہمارے علاقوں کے کچھ نہ کچھ کام کو انجام دیا ہے ، آج الیکشن آرہے اس لئے کام نہیں ہو رہے بلکے ہمیں جو بجٹ ملتا ہے ، اسکی بنیاد پر کام کئے جاتے ہیں ، آج ہم نے عبّاس نگر میں پائپ لائن کے ساتھ روڈ کے مسلے کو حل کیا ہے ،
آئندہ بھی دیگر کاموں کے لئے ہم کوشش کرتے رہینگے ، ابھی ہم نے رونق آباد علاقے کی بھی کچھ گلیوں کے لئے بجٹ رکھا ہے جسے جلد ہی مکمل کیا جاۓ گا ، عبّاس نگر علاقہ اوپن اسپیس ہے لیکن اسکے باوجود ہم نے جدوجہد کر یہاں کے ساکنین کو پانی کی پائپ لائن اور سڑک کی دشواری سے راحت دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے ، وہیں خواتین کی جانب سے مکان کے پیچھے گلی کی گٹروں کی شکایت بھی کی گئی ، جس پر اسلم انصاری و نعیم پاٹل نے ان تنگ گلیوں کا جائزہ لیا اور ساکنین سے اپیل کے وہ از خود گٹر پر بنے اپنے اپنے گھروں کے اتی کرمن کو صاف کریں ،
ہم یہ دشواری کو بھی حل کرنے کے لئے تیار ہیں ، معلوم ہوکہ مالیگاؤں شہر میں اب یہ مزاج بن گیا ہے کے گٹروں پر اتی کرمن کر اپنے گھروں کی اور کاروباری مقامات کی سائز کو بڑھایا جائے ، اگر ہم خود اتی کرمن سے گریز کرینگے تو شہر کی سڑکوں کے ساتھ محلے کی گلیاں بھی کشادہ نظر آئے گی ، اتی کرمن کو ختم کرنا ہے تو اسکی شروعات ہمیں اپنے گھر اور کاروباری جگہوں سے کرنا ہوگی ، اگر ہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمیں کسی کو اسکا ذمہ دار ٹھرانے کا حق بھی نہیں ہے ۔
No comments:
Post a Comment