دھولیہ شہر کے مورانے گاؤں میں 25/15 اسکیم کے تحت 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے کانکریٹ روڈ اور گٹر کے تعمیری کام کا رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہاتھوں افتتاح ...
رام مندر سے گوندور بائی پاس اور مکتا مائی کی گڑی سے امردھام تک کانکریٹ روڈ اور گٹر کی تعمیر کی جائے گی ۔۔۔
دھولیہ
07 اکتوبر 2021
دھولیہ شہر کا مورانے گاؤں میں گزشتہ کئی برسوں سے بارش کے پانی کے راستوں پر جماؤ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مندر جاتے ہوئے اور جنازے کو امردھام تک لے جاتے وقت بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ یہ مسئلہ کئی سالوں سے زیر التوا میں پڑا ہوا تھا ۔ یہاں کے سڑکوں کی حالت نہایت خستہ حال ہو چکی تھی ۔ راہگیروں کو آمد و رفت کے لئے کئی مسائل سے نمٹنا پڑتا تھا جیسے چھوٹے اور بڑے گڑھے اور ان میں جمع بارش کا پانی ۔ ان ساری مشکلات کی نجات کے لئے علاقے کے مکینوں ،
مقامی کونسلروں اور سرپنچوں کی طرف سے شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی خدمت میں ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کر کے مورانے گاؤں میں کانکریٹ روڈ اور گٹر کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ جس پر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے حکم پر علاقے کا معائنہ کر کے اور جلد از جلد کانکریٹ روڈ اور گٹر کے تعمیری کام کی شروعات کا وعدہ کیا تھا۔ اسی تناظر میں رکن اسمبلی فاروق شاہ نے کانکریٹ روڈ اور گٹر کے تعمیری کاموں کا آج افتتاح کیا۔اس وقت رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ساتھ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر نو ناتھ پوار ، راؤ صاحب ناندرے ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، سلیم انور شاہ ، مورانے سرپنچ پروین سوناونے ، سنیل ٹھاکرے ، نثار انصاری ، آصف پوپٹ شاہ ، پرویز شاہ اور پاپا سر ، قیصر پینٹر وغیرہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim Dhule District President (Social Media )
📞 8830022622
No comments:
Post a Comment