Sunday, 19 September 2021

سٹی کالج میں انجمن محبانِ ادب کی نشست کامیابی سے ہمکنارسٹی کالج میں انجمن محبانِ ادب کی نشست کامیابی سے ہمکنار

سٹی کالج میں انجمن محبانِ ادب کی نشست کامیابی سے ہمکنار
مورخہ 18 ستمبر 2021 بروز سنیچر کو رات ساڑھے نو بجے سٹی کالج قدوائی روڈ مالیگاؤں میں شہر کے قدیم ادبی ادارے انجمن محبانِ ادب اور سٹی کالج کے اشتراک سے ایک کامیاب نشست منعقد ہوئی ـ جس کی صدارت بزرگ افسانہ نگار اور صحافی محترم خیال انصاری صاحب نے فرمائی ـ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر شکیب احمد، پروفیسر رضوان خان اور ڈاکٹر الیاس صدیقی نے شرکت کی ـ جناب احمد شفیق نے افسانہ کنجی آنکھوں والا کتا اور جناب مبین نذیر نے افسانہ مجذوب  پیش کیا ـ افسانوں پر بالترتیب ڈاکٹر شہروز خاور اور ڈاکٹر اقبال برکی سر نے نہایت عرق ریزی سے کیا ہواتجزیہ پیش کیا ـ جسے حاضرین نے خوب سراہا ـ حاضرین مجلس میں سے ہارون اختر، طاہر انجم صدیقی، ظفر عابد سر، نعیم سلیم سر ،اعجاز مومن سر، نورالدین نور سر وغیرہ تنقید و تبصرے میں حصہ لیا تو مہمانانِ کرام نے بھی اپنی مخاطبت میں افسانوں، سٹی کالج کی ادبی سرگرمیوں اور اس طرح کی نشستوں کے تعلق سے اظہار خیال کیا ـ پروفیسر رضوان خان سر نے کہا کہ ادب ہی آدمی کو انسان بناتا ہے ـ ڈاکٹر شکیب احمد نے صنف افسانہ اور کہانی کے متعلق گفتگو کی ـ ڈاکٹر الیاس صدیقی نے افسانوں پر اصلاحی نقطہ نظر سے گفتگو کی ـ صدر مجلس جناب خیال انصاری صاحب نے نسل نو کے نمائندہ افسانہ نگاروں کی اس نشست میں موجودگی اور ان کی تخلیقات، تنقید، تبصروں اور ادبی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات سے نوازا ـ ادب اور تعلیم کے اس حسین سنگم پر انھوں نے دونوں اداروں کے ذمہ داران کو مبارک باد بھی دی ـ نظامت کے فرائض رکن انجمن محترم آصف اقبال مرزا صاحب نے بحسن خوبی انجام دیئے ـ قرات اور رسم شکریہ مبین نذیر نے کی ـ اس نشست میں ادبی ذوق رکھنے والے سامعین کی ایک معتد بہ تعداد موجود تھی ـ ادب نواز سامعین کے اس مجمع میں محترم انصاری احسان الرحیم ، پروفیسر ساجد نعیم ،پروفیسر شموئل فاروقی، پروفیسر عبداللہ معاذ، عمران امین سر،لئیق انور سر، ابن آدم سر، تنویر اشرف، صدیق اکبر، عمران راشد، لیکچرار رضوان ربانی اور عمران صدیقی جیسے باذوق حضرات بھی از اول تا آخر شریک رہے ـ ان شاءاللہ انجمن محبانِ ادب کی یہ نشست ہر مہینہ پابندی کے ساتھ سٹی کالج میں منعقد ہوگی ـ اس بات کا اظہار بھی جانبین  سے کیا گیا ـ اس نشست کو سٹی سینئر کالج مالیگاؤں یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے ـ
City Senior College Malegaon 
ش ن ا سٹی کالج اور انجمن محبانِ ادب

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...