Sunday, 19 September 2021

دھولیہ دورے سے واپسی پر ممبٸی مجلس مہیلا صدر رضوانہ خان کی مالیگاٶں آمد

دھولیہ دورے سے واپسی پر ممبٸی مجلس مہیلا صدر رضوانہ خان کی مالیگاٶں آمد

صدر مجلس شمالی مہاراشٹر ڈاکٹر خالد پرویز سے ملاقات

ڈاکٹر خالد پرویز کی شمالی مہاراشٹر میں جدوجہد کی سراہنا
مالیگاٶں (18 ستمبر) ۔ آج کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کی ممبٸی مہیلا ونگ کی ادھیکس محترمہ رضوانہ خان صاحبہ کی مالیگاٶں آمد ہوٸی ۔ موصوفہ دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب کے ذریعےمنعقدہ خواتین کے اجلاس میں شرکت کے بعد مالیگاٶں تشریف لاٸیں ۔ ان کے ہمراہ فرزانہ قاضی صاحبہ اور شاہ نیر صاحب بھی تشریف لاۓ ۔ صدر مجلس شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے موہن بابا نگر میں واقع اپنے مکان پر بڑی خندہ پیشانی سے محترمہ کا استقبال کیا ۔ 
مختصر سی رسمیہ ملاقات میں مالیگاٶں سمیت پورے شمالی مہاراشٹر میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی مجلس کے نظریات کو عام کرنے کی جدوجہد کی سراہنا کرتے ہوٸے مجلس اتحادالمسلمین کی ممبٸی مہیلا ونگ کی صدر رضوانہ خان صاحبہ نے ڈاکٹر خالد پرویز کا شکریہ ادا کیا اور انکو مبارکباد پیش کی کہ انکی کاوشوں سے شمالی مہاراشٹر دھیرے دھیرے مجلس اتحادالمسلمین کے لیۓ مضبوط قلعہ بنتا جارہا ہے ۔ اور مسلسل محرومیوں اور استحصال کا شکار ہوٸی عوام مجلس کے نظریات کو اپنا کر مجلس کے پرچم تلے متحد ہورہی ہیں ۔ 
فریقین کے مابین مالیگاٶں کے ہونے والے کارپوریشن الیکشن کے تعلق سے بھی کافی سیر حاصل گفتگو ہوٸی ۔ اور اس بات کی امید کی گٸ کہ مالیگاٶں کی گھریلو خواتین میں بھی خواتین کے ذریعے بیداری لانے کی کوشش کی جاۓ گی ۔ جن کو ملک کے شازشانہ معاملات کا کچھ علم نہیں رہتا ۔ نتیجتاََ ہماری کچھ معصوم اور بھولی بھالی بچیاں آٸے دن نت نٸی شازشوں کا شکار ہوکر اغیار دام فریب میں پھنس کر اپنی دنیا و آخرت تباہ کرلیتی ہیں ۔ 
عوام کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیۓ کہ مجلس اتحادالمسلمین صرف ایک سیاسی جماعت نہیں ہے کہ جسکا مقصد صرف الیکشن لڑ کر اقتدار حاصل کرنا ہو ۔ مجلس کا ایک نظریہ ہے ۔ مجلس کی ایک پالیسی ہے ۔ جس کے تحت مجلس پورے ملک کے مسلمانوں ، دلتوں ، اور پچھڑوں میں عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرکے انہیں باوقار شہری بنانا ہے ۔ مجلس ملک میں اقتدار نہیں چاہتی ۔ بلکہ آپ کو اقتدار میں آبادی کے تناسب سے حصہ دار بنانا چاہتی ہے ۔ تاکہ قوم کو انکا جاٸز سیاسی ، سماجی ،معاشی ، تعلیمی حق دلایا جاسکے ۔

اشتیاق احمد 42
شوشل میڈیا انچارج مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...