دیر رات چوک چوراہوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں:ڈاکٹر سعید احمد فیضی
26 دسمبر کو صوبائی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام اجتماعی نکاح کاانعقاد
مالیگاؤں، 19 ستمبر (پریس ریلیز) 19 ستمبر بروز اتوار صبح گیارہ بجے اہل حدیث منزل گولڈن نگر, مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ ڈاکٹر سعیداحمد فیضی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نےکی۔ جبکہ حافظ ایمن محمدی مکی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیرڈاکٹر سعید احمد فیضی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ دیررات چوک چوراہوں اور خالی جگہوں پر بیٹھ کر لایعنی باتوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں اور نہ ہی آس پاس کے رہنے والوں کے لیے تکلیف کا باعث بنیں۔بلکہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے عشاء کی نماز کے بعد جلد سوکر نماز فجر کو اپنا معمول بنائیں اور ایک بابرکت زندگی گذاریں۔ مزید ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کو اس کے طبی نقصانات اور پیسہ کی بربادی اور آخرت کی جوابدہی کااحساس کرائیں۔ اس اہم اوربامقصد میٹنگ میں صوبائی جمعیت کی گذشتہ کارکردگی کا احتساب کیا گیا اورکاموں میں مزید تیزی لانے پرگفت وشنید کی گئی۔
صوبائی جمعيت کو مالی طور پر مزید مستحکم کرنے کے لیے مساجد کے ذریعے تین ماہی تعاون کے اعلان پر زور دیا گیا اور شعبہ مالیات کی طرف سے آمد و خرچ پیش کیا گیا۔
26 دسمبر2021بروز اتوار کو حافظ عنایت اللہ محمدی کےبیٹوں کے عقدمسنون کے موقع پر اجتماعی نکاح کے انعقاد پرمسرت کا اظہار کیا گیا اور گذارش کی گئی کہ پورے صوبے کے مستحق افراد اس اجتماعی نکاح سے فائدہ اٹھائیں۔
اس میٹنگ میں مولانا طاہر بیگ محمدی (شولاپور) مولانا رضوان احمد سلفی و مولانا امین محمدی (احمد نگر) مولانا یوسف محمدی (ناندیڑ) عبداللہ تسلیم (اورنگ آباد) سلیم بھائی (ناگپور )شیخ اسرائیل (آکولہ) مولانا امجد محمدی (پونہ)حافظ زاہد محمدی (نندور دربار) مولانا عارف محمدی (ایولہ)مولانا انعام اللہ سنابلی (شیندور جنہ گھاٹ) وغیرہ کے علاوہ مقامی سطح پر رشید احمد فیضی،اقبال محمدی،حافظ اشفاق محمدی، شفیق الرحمن نور پریس،حافظ عمیر مدنی،حافظ ایمن مکی وغیرہ شریک رہے۔
No comments:
Post a Comment