Thursday, 16 September 2021

مالیگائوں ٹیلر یونین کے وفد کی امتیاز جلیل سے ملاقات!

مالیگائوں ٹیلر یونین کے وفد کی امتیاز جلیل سے ملاقات!
 مالیگائوں ٹیلر یونین اپنے قیام کے بعد سے ہی ٹیلروں کے مسائل کے حل اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے لئے سرگرم ہے۔ فی الحال سینکڑوں خواتین یونین کی سلائی کلاس میں سلائی کا کام سیکھ رہی ہیں اور درجنوں خواتین کام سیکھ کر باقاعدہ روزگار سے جڑ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ یونین کی معرفت پینٹ شرٹ، کرتا پاجامہ اور سفاری سوٹ کی سلائی نہایت ہی کم لے کر عوام الناس کی خدمت جاری ہے اور جلد ہی ٹیلر مردو خواتین کے لئے گورنمنٹ کی مختلف اسکیمیں لانے کی بھی کوشش جاری ہے۔ 
 مورخہ ۱۳؍ ستمبر ۲۰۲۱ء بروز پیر مالیگائوں ٹیلر یونین کے ایک وفد نے یونین کے صدر ببو ماسٹر کی قیادت میں اورنگ آباد کے ہردلعزیز ممبر آف پارلیمنٹ (ایم پی) محترم امتیاز جلیل صاحب سے ان کی رابطہ آفس دلی گیٹ، کلکٹر آفس کے پاس ملاقات کی جہاں امتیاز جلیل صاحب نے ببو ماسٹر اور ٹیلر یونین کے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور ایک طویل ملاقات کی۔ جہاں وفد کے قائد نے مالیگائوں ٹیلر یونین کی اب تک کی کارکردگی یاور کاموں کو اجاگر کیا جس کی امتیاز جلیل صاحب نے سراہنا کی اور ملاقات کا سبب دریافت کیا۔ اس پر یونین کے صدر ببو ماسٹر نے مالیگائوں شہر کے ہزاروں مردو خواتین ٹیلروں کے مسائل بتائے اور ساتھ ہی لاک ڈائون کے دوران ٹیلروں کے حالات کو سامنے رکھا۔ اس پر امتیاز جلیل صاحب نے ٹیلروں کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ساتھ ہی مردو خواتین بے روزگار کے لئے مختلف سرکاری اسکیمیں دینے کا وعدہ کیا۔ چوں کہ مالیگائوں ٹیلر یونین کی سلائی کلاس میں سینکڑوں خواتین ٹیلرنگ کام سیکھ رہی ہیں اور بہت سی خواتین سیکھ چکی ہیں امتیاز جلیل صاحب نے کہا کہ وہ جلد ہی مالیگائوں آئیں گے اور یونین کی کسی تقریب میں اپنے ہاتھوں سے سلائی کا ہنر سیکھ چکی خواتین کو اسناد سے نوازیں گے۔ ملاقات کے بعد ٹیلرنگ یونین کے وفد نے امتیاز جلیل صاحب کے ساتھ طعام کیا۔
 مالیگائوں ٹیلر یونین کے اس وفد میں یونین کے صدر ببو ماسٹر کے علاوہ صدام ماسٹر، اعظم خاں، عارف ماسٹر، عتیق ماسٹر اور عمران ٹیلر صاحبان بھی موجود تھے۔ 
فقط: صدرو اراکین مالیگائوں ٹیلر یونین، کسمبا روڈ، مالیگائوں۔ موبائیل: 

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...