Thursday, 16 September 2021

کانگریس ترجمان کی سرگرم سیاست میں باقار واپسی

کانگریس ترجمان کی سرگرم سیاست میں باقار واپسی
صابر گوہر اپنے نام کی مانند اِسْم با مُسَمّیٰ

الحمد للہ! یہ جان کر انتہائی مسرت اور خوشی ہوئی کہ کانگریس ترجمان صابر گوہر پھر سے سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں اور صدر شہر کانگریس شیخ رشید صاحب نے انہیں ترجمان کے عہدے پر باوقار طریقہ سے فائض کردیا ہے۔
مالیگاؤں کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے ترجمان کا عہدہ دیا ہے تو کانگریس پارٹی ہے اور ترجمان کے عہدے سے مکمل انصاف کرنے والی شخصیت صابر گوہر کی ہے جن کی ترجمانی سے مخالفین کے چھکے چھوٹ جاتے تھے۔ جب وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ کئی کئی واٹساپ گروپ پر مخالفین جھنڈ بناکر اور موبائیل فون سے ایک دوسرے سے رابطہ بناکر سوشل میڈیا پر صابر گوہر سے مقابلہ کرتے تھے۔ لیکن جب اکیلے صابر گوہر بھاری پڑنے لگتے تو پھر اوچھی حرکت اور ذاتیات پر اتر کر پگارو اور زرخرید کہہ کر دل کے پھپھولے پھوڑنے کا کام کرتے تھے۔ ان کی ذاتیات پر حملہ ہونے کے باوجود صابر گوہر اپنے نام کی طرح صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کی طرح اِسْم با مُسَمّیٰ رہے ہمیں بہت خوشی ہیکہ کانگریس پارٹی نے انہیں پھر سے اسی اعزاز و اکرام کیساتھ ان کو ترجمان کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے دوسری اننگ کھیلنے کا موقع دیا ہے۔ امید ہیکہ ان کی قلم اور صحافت میں پہلے سے زیادہ دھار ہوگی۔ ہم ہمدردان صابر گوہر دل کی عمیق گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کانگریس صدر شیخ رشید صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اشفاق احمد کلیم احمد
حسن پورہ

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...