Thursday, 16 September 2021

فروغ جعفری کی یاد میں

فروغ جعفری کی یاد میں...
کل بروز پیر مورخہ 13 ستمبر 2021 کو کوہ نور میوزک اکیڈمی ،آزاد کمپلیکس آگرہ روڈ پر شہر کے مشہور فنکار مرحوم فروغ جعفری کی برسی کے موقع پر عوامی فنکاران واٹس اپ گروپ کے ایڈمن عمران امین، عمران جمیل اور افضال انصاری و دیگر اہم ممبران احسان خان سر اور جاوید ابوالفیصل نے ایک نشست کا اہتمام کیا جس کی صدارت کی ذمہ داری مشہور شاعر مشتاق احمد مشتاق اور نظامت رضوان ربانی نے بخوبی انجام دی. 
یاد رہے کہ ٹھیک ایک سال قبل شہر کے مشہور ڈرامہ نگار، افسانہ نگار، بیباک صحافی اور اداکار فروغ جعفری کا شفا ہاسپٹل میں آناً فاناً انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پورا شہر سوگوار ہو گیا تھا. جس کے فوراً بعد فیمس میوزک کلب اور اسکس لائبریری کے ہال میں ان کی تعزیتی نشست بھی منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے دوست احباب نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا اور مرحوم کی موت کو ایک ایسے خلا سے تعبیر کیا گیا تھا جس کا پر ہونا ممکن نہیں ہوتا.
آج ایک سال بعد ان کی برسی کے موقع پر ان کا ہی بنایا ہوا واٹس گروپ عوامی فنکاران کے موجودہ ایڈمن پینل اور دوسرے دوست احباب اور مرحوم کے بھائی کاشف جعفری نے ایک نشست منعقد کی جس میں انہیں یاد کیا گیا ان کی زندگی کے مختلف واقعات اور تمام دوستوں کے تئیں ان کی بے پناہ محبتوں کو یاد بھی کیا گیا اور ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے کچھ ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا. اس تعلق سے فروغ جعفری کے دوست عمران امین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ فروغ جعفری صحافت، افسانہ نگاری، ڈرامہ نگاری اور اداکاری میں مہارت رکھتے تھے اور اپنی زندگی کے اختتام تک ان تمام فنون کی آبیاری کی اس لیے ان کو یاد کرتے ہوئے ان تمام فنون میں شہر میں جو ابھرتا یوا ٹیلنٹ ہوگا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مرحوم کی برسی پر فروغ جعفری ایوارڈ تفویض کیا جائے گا تاکہ شہر میں ان تمام فنون لطیفہ کو فروغ حاصل ہو.
رات میں تقریباً ایک بجے تک یہ پروگرام چلا جس میں احسان خان سر، عمران امین ،افضال انصاری ،عمران جمیل ، ابوالفیصل ،نعیم سلیم، شیخ معین سر، احمد نعیم، زاہد امین، عبدالغفار منال ، اور رضوان ربانی وغیرہ نے اپنے قلبی تاثرات کا اظہار کیا اور مرحوم کو دعاؤں میں یاد کرتے ہوئے ناظم پروگرام رضوان ربانی نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا.

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...