دھولیہ
15 ستمبر 2021
گزشتہ 4 جون 2021 کو دھولیہ ایم آئی ایم کے شہر یوتھ صدر شہباز شاہ اور معروف صحافی عطاؤالرحمن نے ملت نگر وارڈ نمبر 12/19 میں نئے تعمیر کردہ 40 فٹی روڈ کی خستہ حالت کو درست کرنے کے لئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے پاوٹے راؤ صاحب کو ساتھ لاکر ملت نگر کے خستہ حال روڈ کی مرمت کی گزارش کی تھی ۔ شہباز شاہ کی گزارش پر آج دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ملت نگر میں خستہ حال روڈ کے مرمت کی شروعات کی گئی ۔ خستہ حال روڈ کے مرمت کی شروعات سے مقامی رہائشیوں میں جشن کا ماحول ہے اور ہر کسی کی جانب سے ایم آئی ایم کے شہر یوتھ صدر شہباز شاہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعائوں سے نوازا جا رہا ہے ۔۔۔
No comments:
Post a Comment