Thursday, 23 September 2021

جلسـہ عـام میـں ٹیپـو سلـطان سنستـھا کـے سیکـڑوں ممبـران کـی مجلـس اتحـاد المسلمیـن پارٹـی میـں شمولیـت

رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ کی زیـر نگـرانی ٹیپو سلطان سنستھا کی جانـب سـے منعـقـد عظیــم الشــان جلسـہ عـام کا کامیــاب اخـتـتـام ۔۔

جلسـہ عـام میـں ٹیپـو سلـطان سنستـھا کـے سیکـڑوں ممبـران کـی مجلـس اتحـاد المسلمیـن پارٹـی میـں شمولیـت ۔۔۔
دھولیہ
20 ستمبر 2021
شہر دھولیہ کی معروف ٹیپو سلطان سنستھا کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ٹیپو سلطان سنستھا کے سیکڑوں ممبران نے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے دست مبارک سے مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ جلسہ عام کی شروعات میں ٹیپو سلطان سنستھا کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ ، مالیگاؤں شہر سے تشریف لائے حاجی انیس سیٹھ اور شعلہ بیان مقرر ماضی کارپوریٹر عبدالستار شاہ ان تینوں صاحبان کے سروں کو پیٹھے کا تاج پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا ۔ اسی طرح اسٹیج پر براجمان مجلس اتحاد المسلمین کے عہدے داران ، کارکنان اور ماضی اور حالیہ کارپوریٹروں کا گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شعلہ بیان مقرر عبدالستار شاہ نے ملک کی آزادی سے آج تک مسلمانوں کی قربانیوں اور ملک کی تاریخ میں مسلمانوں کے کردار کو بہتر انداز میں سامعین کے سامنے رکھا ۔ جلسہ عام سے ماضی کارپوریٹر صابر پترکار ، وسیم اکرم ، دیپا میڈم ، سعود سردار اور ابرار شاہ نے بھی خطاب کیا ‌۔ شہر کے مشہور شاعر متین انور نے اپنے چار مسروں سے سامعین کا دل جیت لیا ۔ آج دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے شہر نائب صدر سعـود سردار کا جنم دن ہونے پر ٹیپو سلطان سنستھا کے عہدے داران کی جانب سے سعود سردار کو گل پوشی کر کے جنم دن کی مبارکباد دی گئی ۔ جلسہ عام کے اختتام پر مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ٹیپو سلطان سنستھا کے تمام عہدے داران اور ممبران کو رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے مجلس کا مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کر کے مبارکباد دی ‌۔ آج ٹیپو سلطان سنستھا کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت مالیگاؤں شہر کی معروف شخصیت ماضی کارپوریٹر حاجی انیس سیٹھ نے قبول کی اور نظامت کے فرائض شاعر نہال انصاری نے بخوبی انجام دی ۔جلسہ کی کامیابی کے لئے ٹیپو سلطان سنستھا کے ماجد پٹھان ، عرفان پٹھان ، نعیم شاہ ، اقبال حاجی ، عقیل شیخ ، عرفان علی اور سنستھا کے دیگر ممبران نے بے انتہا محنت کی ۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim Dhule District President ( Social Media )
8830022622

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...