کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی رہائشگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی قیادت میں دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کا کامیاب مذمتی مورچہ
لوک مانیا ہاسپٹل ، بارہ پتھر اور کیومائین کلب کا علاقہ ملزمین کی گرفتاری کے مطالبے کے نعروں سے گونج اٹھا ۔۔۔۔
مورچہ میں شامل رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ سمیت تمام کارکنان اور عہدیداران کو پولس نے کیا گرفتار ۔۔
دھولیہ
22 ستمبر 2021
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی رہائشگاہ واقع دہلی پر ہندو سینا کے کچھ شرپسند عناصر نے گزشتہ کل حملہ کر کے عمارت کو نقصان پہنچایا تھا جس کی مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کو قرار واقعی سزا ملے اس کے لئے شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی قیادت میں دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کا مذمتی مورچہ لوک مانیا ہاسپٹل کے پاس سے روانہ ہوا ۔ مورچہ میں شامل مجلس کے تمام عہدے داران اور کارکنان کی جانب سے اسدالدین اویسی کی رہائشگاہ پر حملے کی پر زور مذمت کی گئی اور قصوروار ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔ مورچہ مودی سرکار ہائے ہائے ، دہلی پولس ہائے ہائے اور ملزمان کی گرفتاری کا نعرہ لگاتے ہوئے بارہ پتھر ، معاملے دار کچہری سے ہوتا ہوا ضلع کلکٹر آفس پہنچنے ہی والا تھا کہ مورچہ کو کیومائین کلب کے پاس مقامی پولس نے روک کر رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ساتھ دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارپوریٹر ، عہدے داران اور کارکنان کو گرفتار کر کے سٹی پولس اسٹیشن لے گئی جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد گرفتار تمام لوگوں کی رہائی عمل میں آئی ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے سٹی پولس کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی رہائشگاہ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے جس کی ہم کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہندو سینا سے کہنا چاہتے ہیں کہ مجلس اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والی نہیں اگر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی رہائشگاہ پر حملے کے تمام ملزمان کو فوری گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک گیر پیمانے پر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا ۔ آج کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی رہائشگاہ پر حملے کی مذمت اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے نکلنے والے مورچہ میں رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر یوسف ملا ، شہر صدر نور محمد شیخ ، خواتین یونٹ کی ضلع صدر دیپا میڈم ، شہر صدر فاطمہ میڈم ، کارپوریٹر سعید بیگ ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، آمر پٹھان ، ماضی کارپوریٹر صابر پترکار ، ساجد سائی کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام عہدیداران ، کارکنان اور محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim Dhule District President (Social Media )
8830922622
No comments:
Post a Comment