Thursday, 23 September 2021

رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی صدارت میں منعقدہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران کی مشترکہ میٹنگ کا کامیاب اختتام

رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی صدارت میں منعقدہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران کی مشترکہ میٹنگ کا کامیاب اختتام 
دھولیہ
23 ستمبر 2021
آج شہر عزیز دھولیہ کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد گل مہر سرکاری ریسٹ ہاؤس پر کیا گیا تھا جس میں میونسپل کارپوریشن ، پی ڈبلیو ڈی ، ایم ایس ای بی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں شریک میونسپل کارپوریشن کمشنر سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہر میں غریبوں کے لئے مہاڑا کے طرز پر گھروں کی تعمیر ، صاف صفائی ، روزانہ پانی اور شہر میں بڑھتے ہوئے آوارہ کتوں کی تعداد پر جواب طلب کیا ۔ اسی طرح ایم ایس ای بی محکمہ کے افسران سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور لٹکے ہوئے بجلی کے تار کی درستی اور شہر میں چار سب اسٹیشن قائم کرنے پر جواب طلب کیا اور پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے افسران سے شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت پر سوال پوچھا ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے سوالات پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے محکمے کے التواء میں پڑھے تمام کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کا وعدہ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ سے کیا ۔آج کی اس میٹنگ میں رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہمراہ معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، یوسف ملا ، آمر پٹھان ، ماضی کارپوریٹر صابر پترکار ، ماضی معاؤن کارپوریٹر ساجد سائی اور مجلس کے عہدے دار موجود تھے ۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim Dhule District President ( Social Media )
📞 8830022622

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...