خواتیـن کی فـلاح و بہـود کے لئے مجلـس خواتیـن یونـٹ کـی جانـب سـے منـعـقدہ اجـلاس کا کامیـاب اختـتـام ۔۔
دھولیہ مجلـس خواتیـن یونـٹ کـی ضلـع صـدر دیپـا میـڈم اور شہر صدر انصـاری فاطمـہ میـڈم کـی کاوشـوں سے سیکـڑوں خواتیـن کـی پارٹـی میـں شمـولیـت ۔۔۔
دھولیہ
18 ستمبر 2021
خواتین کی فلاح و بہود کے لئے سرکار نے متعدد اسکیمیں متعارف کروائی ہے جس کی معلومات خواتین کو نا ہونے سے وہ ان سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل نہیں کر پاتے ۔ ان وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین خواتین یونٹ کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان خواتین اجلاس بعنوان "مہیلا کاریہ کرتا میڑاوا" کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہر و بیرون شہر سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔ دھولیہ خواتین یونٹ کی جانب سے منعقدہ اس اجلاس میں ممبئی شہر خواتین یونٹ کی صدر رضوانہ خان میڈم نے شرکت کی ۔ انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے اس تعلق سے مہیلا بچت گٹ جڑی ہوئی خواتین کے لئے دھولیہ شہر میں ایک تجارتی مرکز قائم کرنے کا مطالبہ ریاستی حکومت سے کیا ہے ۔ خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی اقلیتی خواتین کے لئے متعدد اسکیموں سے خواتین زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرے اس کے لئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے دھولیہ شہر میں خواتین کے لئے 45 آگن واڑی کی شروعات کے لئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ ودھوا خواتین کے لئے راشن کارڈ کے ذریعے حکومت سے ملنے والی متعدد اسکیموں کا فائدہ حاصل کرکے رکن اسمبلی نے اسے شہر کی بیشتر ودھوا خواتین تک پہچانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ شہر کی خواتین خود کفیل بنے اس کے لئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے شہر میں سلائی کلاس اور فیشن ڈیزائن کے کورس شروع کئے ۔ سنجے گاندھی نرادھر یوجنا سے تقریباً 4 ہزار خواتین کو رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے فائدہ حاصل کروایا ۔اجلاس میں شریک وہ خواتین جنھوں نے کرونا کال میں پریشان لوگوں کی مدد کی تھی ان خواتین کا استقبال رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اجلاس میں آئی ہوئی وہ تمام خواتین جنہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان کا دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین خواتین یونٹ کی جانب سے گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ آج منعقدہ خواتین اجلاس میں نظامت کے فرائض معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان کی اہلیہ کارپوریٹر نے بہترین انداز میں بخوبی انجام دی ۔اجلاس کے اختتام پر مجلس میں شمولیت اختیار کر نے والی خواتین نے پارٹی کو شہر میں آگے بڑھانے کا احد کیا ۔۔
آج دھولیہ مجلس خواتین یونٹ کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی کامیابی کے لئے خواتین ضلع صدر دیپا میڈم ، شہر صدر انصاری فاطمہ میڈم ، لینا کاٹے ، ضلع صدر یوسف ملا ، شہر صدر نور محمد شیخ ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، مجلس کے سرگرم رکن محمد یوسف المعروف پاپا سر ، شہر یوتھ صدر شہباز شاہ ، شہر نائب صدر سعود سردار ، ضلع سیکریٹری شعیب بھائی ملا ، پرویز شاہ ، رفیق پٹھان ، سلمان خان ، جنید پٹھان اور نیلیش کاٹے نے انتھک محنت کی ۔۔۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president (social media )
8830022622
No comments:
Post a Comment