وارڈ نمبر 18 پورے وارڈ میں صاف صفاٸی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاٶ
مجلس کے نوجوان تعمیر پسند عوام دوست کارپوریٹر عبدالماجد حاجی کی ایما پر بروقت کاروائی
پاکی نصف ایمان کے پیغام کے تحت عوام سے بیدار رہنے کی اپیل
مالیگاٶں (18 ستمبر) ۔ مجلس اتحادالمسلمین کو یونہی عوام کی جماعت نہیں کہا جاتا ۔ مجلس کے نماٸندے سیاست کو عوام کی خدمت کا بہترین ذریعہ مانتے ہوٸے عوام کو سہولیات پہنچانے کا کام کرتے ہیں ۔
وارڈ نمبر 18 کے نوجوان ، تعمیر پسند اور عوام دوست کارپوریٹر عبدالماجد حاجی جو کہ صدر مجلس شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے برادر صغیر ہیں ، انہوں نے اپنے وارڈ میں صاف صفاٸی کرواکر پورے وارڈ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاٶ کروایا ۔ اس کے لیۓ انہوں نے کمشنر سے نماٸندگی کرکے پربھاگ 4 کے سبھی ملیریا ٹریکٹر اور ملازمین کو اس کام پر معمور کروایا اور پورے وارڈ میں یک روزہ صفاٸی مہم اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاٶ کروایا ۔
اس یک روزہ صفاٸی مہم کا آغاز صبح 8 بجے سیلانی چوک سے کیا گیا ۔ کارپویٹر عبدالماجد حاجی نے بارش کے موسم سے ہونے والی موسمی بیماریوں کے اثرات سے اپنے وارڈ کی عوام کو بچانے کے لیۓ اس صفاٸی مہم کو انجام دیا ۔ جس کے لیۓ وہ گذشتہ کٸی دنوں سے کمشنر سے مسلسل نماٸندگی کررہے تھے ۔ 5 ٹریکٹر اور درجنوں ملازمین نے پورے وارڈ کے تقریباََ ہر علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاٶ کیا ۔ جس کی سراہنا وارڈ کی عوام کررہی ہے ۔ اور اپنے محبوب کارپوریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے انکو مبارکباد دے رہی ہے ۔
اس صفاٸی مہم میں چیف سینیٹری انسپیکٹر اُمیش سونونے ، سینیٹری انسپیکٹر مظہر احمد ، مجلس اتحادالمسلمین گرووار وارڈ بلاک صدر خلیل بھائ بیکری والے ، اقبال بھائ ، عمران بھائی ، فیصل بھائی اور دیگر افراد شامل تھے ۔
اشتیاق احمد 42
شوشل میڈیا انچارج مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں
No comments:
Post a Comment