Sunday, 5 September 2021

جنتادل سیکولر کی نںٔی صدر شان ہند نہال احمد کا اسلام پورہ کی معزز شخصیات کی جانب سے شایانِ شان استقبال

جنتادل سیکولر کی نںٔی صدر شان ہند نہال احمد کا اسلام پورہ کی معزز شخصیات کی جانب سے  شایانِ شان استقبال
 

ساتھی بلند اقبال نہال احمد صاحب کے انتقال کے بعد جنتادل سیکولر پارٹی کا عہدہ صدارت خالی تھا
 3 ستمبر بروز جمعہ کو انصار جماعت خانہ کے وسیع وعریض گراؤنڈ پر جنتادل سیکولر کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام  میں جنتادل سیکولر پارٹی صدارت کے فرائض انجام دینے کے لئے محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ کے نام کا اعلان عوامی رائے سے کیا گیا

اس خوشی کے موقع پر اسلام پورہ چاندنی چوک میں ادارہ حضرت خالد بن ولید ، ادارہ پرنس منظور گروپ اور اسلام پورہ کی معزز تعلیمی صنعتی تجارتی شخصیات کی جانب سے  پہلا شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اس استقبالیہ تقریب کی صدارت اسلام پورہ کی معزز شخصیت جناب عتیق کشمیری صاحب نے فرماںٔی

جنتادل صدر شان ہند صاحبہ کا پہلا استقبال اسلام پورہ کی معزز شخصیت جناب حاجی شبیر پہلوان صاحب (پہلوان سویٹ سینٹر) کے ہاتھوں ہؤا اسکے بعد ادارہ خالد بن ولید گروپ کے صدر وسیم احمد پاپے گولڈن ،اور نظیر بھیا کےعلاوہ،  حاجی اقبال سیٹھ صاحب، سلیم بھائی ، حاجی شبیر پہلوان پنجابی ، محمد ابراہیم منا ساںٔیکل شوروم ، قمر الدین جنتا لاج والے ، انور سیٹھ انصار کپڑے والے ، شاہد لعل محمد حاجی ، مانےسیٹھ ، علیم بھاںٔی کلف ٹیلر ، طارق سیٹھ پنجابی ، سیف پنجابی پہلوان ، شکیل سبحانی صاحب ،  مبین مستری، الطاف احمد منزل ، سلیم حاجی ، مقبول جھنڈے والے، محمد رمضان عباس، اشفاق لال ٹوپی، منور چاچا نے یکے بعد دیگرے شال پھول اور بوکے سے  استقبال کیا اور دعاؤں سے نوازا
 
شان ہند صاحبہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے آپ حضرات اورشہریان نے جو زمہ داری پارٹی کی صدارت کے طور پر دی ہے میں اس عہدے پر رہتے ہوئے میرے والد ساتھی نہال احمد کے اصولوں پر چلتے ہوئے بھائی بلند اقبال کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کروں گی اور جو بھروسہ اور اعتماد آپ نے بلند اقبال سے جتایا تھا اسے میں پورا کرنے کی پوری کوشش کروں گی حالانکہ *بلند اقبال کی اعلیٰ سوچ انکی زہانت انکی قابلیت کے سامنے میں کچھ بھی نہیں ہوں 
لیکن بلند اقبال کے جو عزائم مالیگاؤں شہر اور پاورلوم صنعت ترقی کے لئے تھے اور جو کچھ میں نے بلند اقبال صاحب کے ساتھ رہ کر انکے نیک عزائم کو دیکھا ہے اسے ضرور پورا کرنے کی کوشش کرونگی 
شان ہند صاحبہ نے پرہجوم استقبالیہ تقریب میں وعدہ کیا کہ میں کبھی بھی اپنے شہر کے فاںٔدے  کے علاوہ زاتی مفاد کے لئے کبھی کام نہیں کرونگی 
اس استقبالیہ تقریب کے صدر جناب عتیق کشمیری صاحب کی جانب تمام ہی مہمانان کے  شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا نظامت کے فرائض ابواللیث انصاری نے انجام دیے

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...