Sunday, 5 September 2021

آپ جس دن اپنی طاقت سمجھ لینگے اس دن آپ مالیگاؤں شہر بند کروا سکتے ہو (شیخ آصف

آپ جس دن اپنی طاقت سمجھ لینگے اس دن آپ مالیگاؤں شہر بند کروا سکتے ہو (شیخ آصف)

شیخ آصف مجھے جس پروگرام میں بلائیں گے میں ان کے شانہ بشانہ ہر پروگرام میں شریک رہونگا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ساتھ کام کرتا رہونگا (یوسف سیٹھ نیشنل)

*مالیگاؤں شہر مال واہتُک حمال کامگار یونین کی جانب سے 3 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء چاؤش ہال میں ایک استقبالیہ و افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں شہر کی ریڈ کی ہڈی مانے جانے والی صنعت سے منسلک حمال یونین کے صدر و اراکین شامل تھے اس پروگرام میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب اور یوسف سیٹھ نیشنل والا کو خصوصی مدعو کیا گیا اس یونین کے قیام کے لئے ذمہ داران چھ ماہ سے شیخ آصف صاحب کے ساتھ رجسٹریشن کے لئے کام کررہے تھے اور الحمد للّہ وہ کام پائہ تکمیل تک پہنچا*

*اس پروگرام میں شیخ آصف صاحب کی تقریر سے قبل یوسف سیٹھ نیشنل والا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس یونین کے کسی بھی فرد کو کوئی بھی ضرورت ہو تو آپ ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی آپ کے ساتھ ہے آپ شہر مالیگاؤں میں کام کرنے والوں کو پہچانو کیونکہ مہاراشٹر میں صرف راشٹروادی کانگریس پارٹی ہی کام کررہی ہے علاوہ ازیں یوسف سیٹھ نے کہا کہ شیخ آصف مجھے جس پروگرام میں بلائیں گے میں ان کے ساتھ رہونگا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتا رہونگا*

*یونس بھائی کی صدارت میں منعقدہ پروگرام میں شیخ آصف صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کے مسائل مجھے پہلے سے پتہ ہیں کہ آپ کے کون کونسے مسائل ہیں اسی لئے میں آپ کے مسائل حل کرنے کے لئے تیار ہوں آپ کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ آج سے پہلے آپ ایک جگہ کبھی جمع نہیں ہوئے ہونگے یہ آپ کا اتحاد آپ کو برقرار رکھنا ہے آپ کا رجسٹریشن الگ ڈپارٹمنٹ سے ہوا ہے کامگار ڈپارٹمنٹ سے آپ کی یونین رجسٹر ہوئی ہے چیرٹی کمیشن سے آپ کی یونی کوڈ رجسٹر نہیں ہوئی ہے*

*اسی کے ساتھ شیخ آصف صاحب نے کہا کہ آپ کے حق کی لڑائی کے لئے میں آپ کے ساتھ رہونگا مہنگائی آسمان چھو رہی ہے جس طرح ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اسی طرح آپ کو مزدوری بھی بڑھا کر ملنا چاہیے جس کے لئے آپ کو ایک ہونا پڑے گا آپ کا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہوگی آگر آپ ایک ہوکر کام کرینگے تو آپ پورا شہر بند کروا سکتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ ساتھ میں بنکروں کے لئے بھی تحریک چلانے کے لئے تیار ہوں مجھے پتہ ہے آپ کے ساتھ ساتھ بنکروں کے بھی مسائل بہت ہیں لیکن شہر کا نمائندہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکا ہے جس کا ثبوت انہی کی پارٹی کے ایم ایل اے نے دے دیا*

*اس پروگرام میں مالیگاؤں شہر مال واہتُک حمال کامگار یونین کی جانب سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید صاحب کا استقبال کرتے ہوئے گھڑی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ساتھ ہی اس یونین کے ذمہ داران کا بھی استقبال یکے بعد دیگرے کیا گیا اس پروگرام میں ایڈوکیٹ ہدایت اللّہ، ڈاکٹر انیس احمد انصاری اور حمال یونین کے نائب صدر شفیق بھائی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی پروگرام کی نظامت ارشاد انجم نے انجام دی*

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...