الخدمت لیڈیز گروپ و شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کامیاب پروگرام
مجھے جب بھی آواز دی جائے گی میں آپکی سوچ سے زیادہ معاونت کروں گا.... ڈاکٹر منظور حسن ایوبی
میں تو تنہا ہی خدمت کیلئے نکلی تھی مگر شہر نے مجھے حوصلہ دے کر پورا قافلہ تشکیل کر دیا حجن علقمہ پاپولر
میرا شہر ہمیشہ سے اچھے کام کی تائید کرتا یہ بات میں نے اپنی پوری عملی زندگی سے یہ بات اخذ کی ڈاکٹر عارف انجم
مالیگاؤں نامہ نگار مورخہ 21 ستمبر 2021 بروز منگل شہر کے اپلائمینٹ سینئر انصار گنج میں الخدمت لیڈیز گروپ اور شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک مختصر مگر باوقار عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
عالیہ آپا نے تلاوت کلام پاک پیش کر کے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ خدیجہ ناز نامی بچی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ و سلم میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا
اس باوقار تقریب کی صدارت عہد حاضر کے سر سید تعلیم دوست ، علمی شخصیت منظور حسن ایوبی نے فرمائی جبکہ ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر جاوید، شیخ محبوب، ڈاکٹر شکیلہ سید، لقمان انصاری (تحفظ ملت) منصور اکبر و دیگر معززین بطورِ مہمانانِ خصوصی اسٹیج پر جلوہ افروز رہے
صدر تقریب نے اظہار خیال خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے خواتین کی اس خدمت کی جدوجہد کو دیکھ کر زیادہ نہیں بلکہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں میں یقین دلاتا ہوں کہ جب خواتین کا الخدمت گروپ مجھے آواز دے گا میں آپکی سوچ و گمان سے آگے بڑھ کر تعاون کروں گا انشاء اللہ
اور ساتھ ہی ڈاکٹر عارف انجم نے کہا کہ میں نے میری زندگی میں کیا سمجھا کیا نہیں سمجھا یہ ایک الگ بحث ہے ہاں مگر ایک بات تو مکمل میرے سمجھ میں آگئی کہ میرا شہر مالیگاؤں شہر ہر اچھے کام کی تائید کرتا ہے اور بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیتا ہے اور یہی خواتین کے الخدمت گروپ کے ساتھ بھی یہ بچی یہ قوم کی بیٹی علقمہ حجن اکیلے تنہا لوگوں کی خدمت کیلئے گھر سے نکلی تھی مگر آج اس کے ساتھ ایک بڑا گروپ ایک بڑا طبقہ کام کر رہا ہے علقمہ حجن نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ میں اکیلی ہی گھر سے خدمت کیلئے نکلی تھی یہ بات بالکل سچ ہے مگر شہر نے میرے حوصلوں کو اتنا بلند کیا کہ آج شہر کے بیشتر علاقوں میں درس قرآن دینی مدارس قائم ہو گئے اور خواتین کیلئے روزگار کے ذریعے متعارف کرائے گئے اور ساتھ ہی ہم نے عارف انجم سر کی سرپرستی میں شہر کے مخیر حضرات کے تعاون اور خواتین کے گروپ اور سوشل ورکرز کے تعاون سے روٹی کپڑا بینک کا آغاز بھی کر دیا جوکہ خواتین دیگر خدمت کے ساتھ الحمدللہ کامیابی سے جاری ہوچکی ہے...... مجھ اکیلی خاتون کو شہر کے اس ساتھ نے قافلے کی شکل دے دی ہے
معروف صحافی منصور اکبر نے کہا کہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ جتنے مسائل مرد حضرات کے ہوتے ہیں اس سے کہیں زیادہ مسائل خواتین کے ہوتے ہیں مگر میں علقمہ آپا اور ان کے پورے گروپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے خدمت کا جو بیڑا اٹھایا اور کامیابی کے ساتھ اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں منصور اکبر نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
شبیر امیتابھ، سلیم ساحل، صادق الفراز، شاہد انصاری، شکیل بھائی ، خالد سرحدی نے اس پروگرام کیلئے بہت محنت کی جبکہ نسیم قدسی، ماسٹر حبیبِ الرحمن، ماسٹر ریحان، ماسٹر معین الدین، ندیم. جی آر، ببو ماسٹر، شکیل انصاری، ذیشان S. R. K لڈو بلڈر
.....
معروف شاعر و ناظم رئیس ستارہ نے اس تقریب کی کامیاب نظامت کے فرائض انجام دئیے ڈاکٹر عارف انجم کے شکریے کے ساتھ تقریب کے اختتام پذیر ہونے کا اعلان ہوا
No comments:
Post a Comment