شایان شان استقبالیہ تقریب
اے باد صباء کچھ تونے سنا مہمان جو آنے والے ہیں
کلیاں نہ بچھانا راہوں میں ہم آنکھ بچھانے والے ہیں
اللہ پاک نے مسلمانوں کو ہر جگہ عزت اور وقار سے نوازا ہے جتنا زیادہ مسلمانوں کو ذلیل کرنے کی سازش کی جاتی ہے خداوند کریم مسلمانوں کو اتنی زیادہ عزت سے نواز دیتا ہے ۔ شہر میں ایسی بھی با صلاحیت اور قابل شخصیات ہیں ہمہ وقت جن کی ضرورت غیر قوموں کو بھی پیش آتی ہے جن میں سر فہرست شفیق انٹی کرپشن صاحب اور شکیل تیراک صاحب کا شمار ہوتا ہے جنھیں حادثات کے وقت اور پانی میں ڈوبنے کے وقت ہمارے مذہب کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی طلب کرتے ہیں ۔ یہ اللہ پاک کا احسان عظیم ہیکہ مسلمانوں کو ہر مقام اور ہر میدان میں سرخرو رکھے ہوئے ہیں ۔ اسی طرح خانوادہ شکیل احمد مولانا کمپاؤنڈ کی سات سالہ معصوم بچی تلشیم فلک بنت محمود احمد نے مدرسہ عثمانیہ سے ناظرہ ختم قرآن کا شرف حاصل کیا ہے ۔ ۲ اکتوبر ۲۰۲۱ بروز سنیچر رات ٹھیک ۹ بجے نیاپورہ مدنی روڈ نزد مینارہ مسجد منشی میڈیکل کے سامنے منعقدہ سیوک دینی انعامی تقریب میں سیوک سوسائٹی اور ایم آئے سی گروپ مولانا کمپاؤنڈ کی جانب سے شفیق انٹی کرپشن ؛ شکیل تیراک اور تلشیم فلک بنت محمود کا شایان شان استقبال کیا جائے گا ۔ شہریان سے گزارش ہے اس پروگرام میں شرکت کریں ۔*
الملتمس ۔
*سیوک سوسائٹی*
*ایم آئے سی گروپ مولانا کمپاؤند*
No comments:
Post a Comment