مالیگاؤں شہر کی تاریخ کا سب سے اثر انداز جلسے کی کامیابی کی پورے شہر میں گونج، خالد حاجی صاحب کی میدان سیاست میں واپسی
نہال نگر پولس چوکی کے پیچھے 60 فٹی روڈ پر منعقدہ جلسہ عام میں ہر طرف عوامی سروں کا سیلاب دیکھا گیا
آصف شیخ رشید صاحب کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافے کے ساتھ ہی آج بھی خالد حاجی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی
مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید صاحب کے اعزاز میں نہال نگر پولس اسٹیشن کے پیچھے 60 فٹی روڈ پر اخلاق شاہ کی صدارت میں منعقدہ جلسہ عام بے انتہا کامیابی سے ہمکنار ہوا اس جلسہ عام سے قبل معصوم سائزنگ کے پاس سے جلسہ گاہ تک آصف شیخ رشید صاحب کا روڈ شو ہوا جس میں نوجوانوں نے جم کر استقبال کیا بعد ازاں جلسہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد مالیگاؤں شہر کے نوجوان دلوں کی دھڑکن آصف شیخ رشید صاحب کے چھوٹے بھائی خالد حاجی صاحب نے اس جلسہ عام میں شرکت کی خالد حاجی صاحب کے استقبال کے لئے عوام اٹھ کھڑی ہوئی اور بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا*
*اس عوامی سروں کے سیلابی جلسہ عام میں آصف شیخ رشید صاحب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کی ناکامیوں کو بتایا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آج سیاست میں ذاتیات کی جارہی ہے آج میرے والد اور میں دو الگ الگ پارٹیوں میں ہیں لیکن ہم ایک ہی فیملی ہیں اگر میرے پریوار کے خلاف ذاتیات کی گئی تو میں جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹونگا، شیخ آصف صاحب نے بتایا کہ آمدار مفتی اسماعیل حیدرآباد کس لئے پہنچے تھے اور انہیں کیوں بھیجا گیا ہوگا اسی کے ساتھ حاجی خالد صاحب نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحیح غلط کو پہچانئے آپ جذبات میں نہ آتے ہوئے کام کرنے والوں کا ساتھ دیجیے شہر میں آمدار فنڈ کسے کہتے ہیں منترالیہ کسے کہتے ہیں یہ بتانے والے میرے والد شیخ رشید صاحب ہیں اسی کے ساتھ مخالفین کے لئے پیغام دیا کہ اب بہت ہوا، اب میں واپس آچکا ہوں ڈرانے دھمکانے کی سیاست بند کرو اب میں ہر محاذ پر تمہیں منہ توڑ جواب دونگا میں صرف بات نہیں کرتا یہ شہر کی عوام اچھی طرح جانتی ہے، حاجی صاحب نے آمدار مفتی اسماعیل سے گذارش کی کہ اب بہت ہوا شہر کو اصلاح معاشرہ کی ضرورت ہے آپ سیاست سے دور ہوکر اصلاح معاشرہ کریں کیونکہ آپ سیاست میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوچکے ہو*
*اس جسلہ عام میں شفیق رانا صاحب نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی، شریف بھائی نے بی جے پی چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کی اور الطاف کرانہ والا نہ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کی،علاوہ ازیں اس جلسے میں سلیم ریلائنس مجاہد ساگر، عبدالکریم سائیکل والا، جابر شاہ، ریاض علی، اکرم شیخ (اجّو لہسن والا)، اخلاق شاہ،حافظ انیس اظہر، محمود شاہ، یوسف سیٹھ نیشنل والے، فاروق بھائی (گنیش نگر) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی مشہور شاعر واحد انصاری صاحب نے اس جلسہ عام میں نظم پیش کرتے ہوئے عوام کا دل جیت لیا، اس جلسے کی نظامت ارشاد انجم نے ادا کی اور جلسہ کے کنوینر آصف شیخ باردان والے اور فاروق بھائی(گنیش نگر) اور استقبالیہ کمیٹی کے صدر ابراہیم بھائی (موڑ والے) نے جلسہ کو کامیاب کرنے میں بہت زیادہ محنت کی اور الحمد للّہ جلسہ عام مالیگاؤں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور عالیشان جلسہ عام ثابت
No comments:
Post a Comment