Saturday, 18 September 2021

مالیگاٶں کارپوریشن برسراقتدار کٹھ پتلی بن چکی ہے“ ۔۔۔ ڈاکٹر خالد پرویز

مالیگاٶں کارپوریشن برسراقتدار کٹھ پتلی بن چکی ہے“ ۔۔۔ ڈاکٹر خالد پرویز


صراط چوک چونا بھٹی میں مجلس اتحادالمسلمین کے ترجمان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

بواٸز آف بیلباغ ، بواٸز آف چونا بھٹی اور بواٸز آف خوشآمدپورہ نے منعقد کی استقبالیہ تقریب

مالیگاٶں (17 ستمبر) ۔ مجلس اتحادالمسلمین اپنے نظریات کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں بڑی تیزی سے مقبول ہورہی ہے ۔ ملک کے حالات اور اقلیتوں کے استحصال کو دیکھتے ہوٸے عوام بڑی تیزی سے مجلس کے نظریات کو قبول کرتے ہوٸے مجلس اتحادالمسلمین میں شامل ہو رہی ہے ۔ 
مالیگاٶں میں بھی صدر شمالی مہاراشٹر مجلس اتحادالمسلمین الحاج ڈاکٹر خالد پرویز شب و روز پارٹی کو مضبوط کرنے سے متعلق فیصلے کررہے ہیں ۔ اور اہل و باصلاحیت افراد کو پارٹی میں مختلف ذمہ داریاں دے رہے ہیں ۔ 
گذشتہ 10 ستمبر کو حبیب لانس میں ہونے والے تاریخ ساز اجلاس میں بیلباغ ، چونا بھٹی کے مشہور و معروف شوشل ورکر ذوہان فاٶنڈیشن کے صدر عالیجناب سمیر سر صاحب کو مقامی مجلس اتحادالمسلمین کے میڈیا ترجمان جیسے جلیل القدر عہدے پر فاٸز کیا ۔ سمیر سر کو ملنے والی اس باوقار ذمہ داری پر نوجوانان بیلباغ ، چونا بھٹی و خوشامد پورہ کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 
اس باوقار تقریب کی صدارت رمضان اشرفی صاحب نے کی جبکہ کہ حاجی خورشید صاحب ، غازی امان اللہ صاحب ، ظہیر رحمانی صاحب ، رضوان واٸرمین اور دیگر سرکردہ افراد رونق اسٹیج تھے ۔ 
خالد رکشا والا صاحب غازی امان اللہ صاحب نے اپنی تقاریر میں سمیر سر کو ترجمان کا عہدہ منے کی مبارکباد دی ۔ اور موجودہ حالات میں مجلس اتحادالمسلمین کی ضرورت و افادیت پر زور دیتے ہوٸے کارپوریشن اقتدار پر قابض ٹولے پر جم کر تنقید کی ۔ خالد رکشا والا نے شیخ آصف پر نوجوانوں کو استعمال کرنے کا الزام لگایا ۔ تو وہیں غازی امان اللہ صاحب نے یاجوج ماجوج کی جوڑی قرار دیتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے شہر کو سیتا پھل جیسا اوبڑ کھابڑ بنادیا ہے ۔ 
صاحب اعزاز عالیجناب سمیر سر نے پارٹی کی ترجمانی ملنے پر ڈاکٹر خالد پرویز کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اپنی بے باک تقریر میں وارڈ میں اپنے خلاف ہورہی غلط بیانی اور افواہیں پھیلانے والوں کو جم کر لتاڑا ۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات میں مجلس اتحاالمسلمین کے نظریات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
صدر مجلس شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے اپنی مدلل اور باوقار مخاطبت میں ملک کے حالات کا مختصر جاٸزہ پیش کرتے ہوٸے عوام کو مجلس سے جڑنے کی گذارش کی ۔ اسی کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے اقتدار پر شیوسینا کی مدد سے قابض کانگریسی ٹولے کی شہر دشمنی کو بیان کرتے ہوٸے کہا کہ کارپوریشن کے اقتدار پر قابض شیوسینا کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں ۔ اور ہر فیصلے شیوسینا کے منتری ایم ایل کے اشارے پر کررہی ہے ۔ یہ لوگ ویسا ہی کرتے ہیں جو شیوسینا چاہتی ہے ۔ چاہے کارپوریشن میں نوکریوں کا معاملہ ہو ، یا پھر تعمیری کام کاج کی بات ہو ، یا پھر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بات ہو ۔ ہر معاملے میں کانگریس کی میٸر شیوسینا کی کٹھ پتلی بن کر فیصلے لے رہی ۔ 
انہوں نے عوام سے گذارش کرتے ہوٸے کہا کہ ہمیں مل کر ایک مضبوط حکمت عملی اپنا کر آنے والے کارپوریشن الیکشن میں فیصلے کرنے ہوں گے ۔ تاکہ جو غلطی ہم سے ماضی میں ہوچکی اسکا ازالہ کیا جاسکے ۔ اور شہریان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 
اشتیاق احمد 42 
شوشل میڈیا انچارج مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...