Thursday, 16 September 2021

عُرسِ مخدومی کی مناسبت سےدارالعلوم خانقاہ اشرفیہ میں نعتیہ وتقریری مقابلہ دلچسپ وکامیاب رہا

عُرسِ مخدومی کی مناسبت سے
دارالعلوم خانقاہ اشرفیہ میں نعتیہ وتقریری مقابلہ دلچسپ وکامیاب رہا
غوث العالم سلطان مخدوم سیّد اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃاللہ علیہ کےعُرس سراپاقدس کی مناسبت سے مورخہ 12ستمبر2021ءبروزاتوارصبح دس بجےشہرکی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم اہلسنّت خانقاہ اشرفیہ(خوش آمدپورہ)مالیگاؤں میں ادارۂ ھٰذااورادارے کی شاخوں کےطلباءوطالبات کے مابین عظیم الشان اور دلچسچپ نعتیہ اور تقریری انعامی مقابلے کاانعقادایڈوکیٹ انصاری خلیل احمدصاحب اشرفی کی صدارت میں انعقاد پذیر ہوا.مذکورہ دونوں مقابلوں میں ماسٹر عبدالعزیزابن ماسٹر نثاررضوی‘ خیال انصاری سر اورماسٹرشکیل حنیف صابرصاحبان نے ججس کے فرائض انجام دئیے.کنوینرحافظ رحمت اللہ اشرفی صاحب (مدرس) کےایماءپر تمام شرکائےمقابلہ بچوں نے خوش اسلوبی‘حوصلہ مندی اورنہایت دلچسپی ولگن کیساتھ اپنی صلاحیتوں کوبروئےکارلاتے ہوئے مقابلہ آرائی کی. جج صاحبان کے فیصلے کے مطابق ہردوسیشن کے انعام یافتگان کوبالترتیب اول انعام مکسر‘دوم انعام چھت والاپنکھا‘سوم انعام ٹیبل پنکھااور چہارم انعام استری اورتمام شرکائےمقابلہ کو اعزازی انعامات سے نوازہ گیا.ہردومقابلہ نہایت شاندار ‘دلکش اور کامیاب رہا.آخر میں قل شریف ‘صلوٰۃ وسلام اور مولاناافتخار جامی صاحب اشرفی (شیخ الحدیث) کی دعاکے بعد تمام حاضرین کےظہرانے(کھانے)کانظم لنگرِ اشرفی کے ذریعے کیاگیا.
المرسلہ:
شعبۂ نشرواشاعت
دارالعلوم اہلسنّت خانقاہ اشرفیہ (خو ش آمدپورہ) مالیگاؤں.

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...