Sunday, 5 September 2021

عیدگاہ جھونپڑی میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کو استقبالیہ

عیدگاہ جھونپڑی میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کو استقبالیہ
مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی ضلعی صدر آصف شیخ رشید صاحب کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے الگ الگ تنظیموں، اداروں کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا وہیں شہر کی عام عوام کو کام کرنے والے لیڈر کو پسند کرتے ہیں ایسے لوگوں کی جانب سے بھی استقبالیہ تقریب منعقد کی جارہی ہے اسی طرح آج بروز جمعہ بعد نماز عصر عیدگاہ جھونپڑی کی عوام نے شیخ آصف صاحب کے لئے استقبالیہ تقریب منعقد کی جہاں شیخ آصف صاحب کا استقبال پرجوش انداز میں عوام کی جانب سے کیا گیا اس پروگرام کو ترتیب دینے والے سیّد شفیع صاحب نے وارڈ کے مسائل شیخ آصف صاحب کو بتایا

*شیخ آصف صاحب نے عیدگاہ جھونپڑی کی ماں بہنوں، بزرگ و نوجوانوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس وارڈ میں ساتھی نہال احمد صاحب کے داماد چن کر آئے باقی تین کارپوریٹر مفتی اسماعیل قاسمی کی پارٹی کے ہیں لیکن وارڈ نمبر 12 میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے اس وارڈ کی عوام نے 2014 اسمبلی الیکشن میں بھی مجھے بہت زیادہ ووٹوں سے نوازہ تھا اور 2019 میں بھی مجھے اسی طرح ووٹ دیئے جس کے لئے میں اس وارڈ کی عوام بالخصوص عیدگاہ جھونپڑی کی عوام کا شکریہ کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کارپوریشن الیکشن میں اس مرتبہ آپ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے امیدوار کو موقع عنایت فرمائیں گے

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...