جے اے ٹی کیمپس میں ایم اے اردو انگلش کی شروعات
مالیگاؤں ( نامہ نگار) : شہر کے مشہور تعلیمی ادارے جے اے ٹی کیمپس میں اس سال سے جے اے ٹی کیمپس میں ایم اے اردو اور انگلش کی شروعات ہو رہی ہے. یہ خوشخبری نہال احمد انصاری نے سنائی. اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے اے ٹی کیمپس میں کے جی تا سینئر کالج لڑکیوں کیلئے تعلیم کا انتظام ہے. لڑکوں کیلئے کے جی سے جونیئر کالج تک یونٹس چل رہے ہیں. پوسٹ گریجویشن کیلئے انگلش اور اردو میں ایم اے کے کورسز یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی سے منظوری حاصل ہو گئی ہے. انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹیوں میں یشونت راؤ چوہان کی اہمیت ہے. اس لئے طلبہ کثیر تعداد میں اس سے استفادہ کریں.
No comments:
Post a Comment