Sunday, 19 September 2021

دیویانگ سوسائٹی کا ایک اور عظیم الشان ارنامہ150،معذوروں کے پیلے راشن کارڈ تیار

دیویانگ سوسائٹی کا ایک اور عظیم الشان ارنامہ
150،معذوروں کے پیلے راشن کارڈ تیار
مالیگاؤں (پریس ریلیز) اہلیان شہر اس بات کو جان کر بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوگا کہ انسان کی تین بنیادی ضرورت روٹی، کپڑا، مکان میں سے ایک اہم ضرورت سستے اناج کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیویانگ سوسائٹی گذشتہ دو سالوں سے یہ لڑائی لڑ رہی تھی جس میں آج مکمّل کامیابی میسر آئی ہے سوسائٹی کی جانب سے 206 معذور خاندانوں پر مشتمل معذوروں کا عریضہ گذشتہ سال 2019 میں داخل کیا گیا تھا جس میں سے تقریباً 150 سے زائد معذوروں کے پیلے راشن کارڈ تیار ہو چکے ہیں جیسے ہی بقیہ معذوروں کے کارڑ بن جائیں گے دیویانگ سوسائٹی ایک بڑے پروگرام کے ذریعے تمام معذوروں کو انکا کارڈ تقسیم کرے گی، جو معذور حضرات اُس وقت اپنا ڈکومیٹ جمع نہیں کر سکے تھے ایسے لوگوں کے لیے سوسائٹی کی جانب سے جلد ہی دوبارہ کام شروع کیا جائے گا لہٰذا شہر کے معذوروں سے گزارش ہے کہ بس آپ تھوڑا سا اطمینان رکھیں شہر کے کسی بھی معذوروں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں یا ای میل کریں.
9270301745
Divyangews@gmail.com

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...