مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کا وفد جاری بارش میں تحصیلدار آفیسر سے ملا
سینٹرل اور آؤٹر کی فرقہ پرست سیاست کا شکار ہوئے بیوہ، طلاق شدہ خاتون، 65 سالہ بزرگ مرد و خواتین
اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد تحصیلدار آفیسر پر ہوئی برہم
مالیگاؤں شہر کی سیاست عجب موڑ پر ہے فرقہ پرستی کا بول بالا اس قدر بڑھ گیا ہیکہ اب آؤٹر اور سینٹرل کی سیاست کی بھینٹ سرکار کی جانب سے ملنے والے وظیفہ گذار مستحقین چڑھ گئے ہیں. آؤٹر حلقہ میں 4400 عریضے داخل ہوئے جس میں 4100 عریضے منظور ہوئے اور سینٹرل حلقہ میں 1000 عریضے داخل ہوئے جس میں صرف اور صرف 200 عریضے منظور ہوئے. 800 عریضے معمولی سی غلطی کے سبب ردّ کردیا گیا جس سے شدید ناراض مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی صدر، اپوزیشن لیڈر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* اور جنتادل سیکولر نوجوان سرگرم لیڈر *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* آج شام 4 بجے 65 سالہ بزرگ مرد و خواتین، بیوہ، طلاق شدہ خواتین کے ہمراہ تحصیلدار آفس پہنچے. آج کے وفد میں *شان ہند نہال احمد صاحبہ، مستقیم ڈگنیٹی، مہروالنساء اشفاق، ہارون ماسٹر، کتاب النساء، مسلم ڈھانڈے، سعیدہ حبیب، سلطانہ کبیر جان، شکیلہ محمد مصطفےٰ، مظفر شیدا، ندیم احمد، قریشہ بانو، عبدالرحمٰن انصاری، محمد وائرمین،* وغیرہ افراد موجود تھے. وفد کی قیادت کررہی شان ہند نہال احمد نے تحصیلدار آفیسر کو دو ٹوک انداز میں اپنی شکایت کرتے ہوئے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہر مہینے ہونے والی جانچ کو 4 سے 5 مہینے میں آپ لوگ عریضوں کی جانچ کرتے ہو اور جانچ میں معمولی غلطی والے عریضوں کو ردّ کررہے ہو جب کہ ماضی میں عریضہ گذار کی یادی میں 3 کالم ہوا کرتے تھے *منظور، نامنظور اور کیوری (غلطی)* جن عریضہ گذار کے عریضے میں کیوری رہاکرتی تھی انہیں موقع دیا جاتا تھا اپنے نامکمل عریضے کو مکمل کرنے کیلئے، اس شکایت پر تحصیلدار نے کہا کہ ہم آئندہ سے ہر ماہ عریضوں کی جانچ کرے گے اور ماضی کی طرح یادی میں 3 کالم رکھے گے. اسی کے ساتھ شان ہند نہال احمد اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ موجودہ یادی میں معمولی غلطی کے سبب نامنظور 800 عریضوں کی دوبارہ جانچ کی جائے اور عریضہ گذار کے نامکمل کاغذات منگوا کر انہیں موقع دیا جائے. جس پر تحصیلدار 800 نامنظور عریضوں کی دوبارہ جانچ کی یقین دہانی کئے، جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی صدر شان ہند نہال احمد نے مذکورہ مطالبہ تحریری طور پر دیا اور 3 دنوں میں تحریری جواب مانگا.
شان ہند نہال احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ 65 سالہ بزرگ مرد و خواتین، طلاق شدہ، بیوہ، معذور مستحق افراد سرکار کی جانب سے ملنے والے وظیفہ ان کا سہارا ہوتا ہے اور اس جانب ہم پوری توجہ سے کام کررہے ہیں. ان مستحقین کے ساتھ نا انصافی ہم بلکل بھی برداشت نہیں کرے گے. مطالبات اگر خطوط اور بات چیت سے حل ہوتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ ہم نہالی انداز میں تحریکی راستہ اپناتے ہوئے عوام کو اُن کا حق دلانے کا ہنر جانتے ہیں
No comments:
Post a Comment