Tuesday, 24 August 2021

حـق کـی آواز وہـاٹـس اپ گـروپ کـے وفـد کـی ہـر دل عزیـز رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ سـے مـلاقـات ۔۔

حـق کـی آواز وہـاٹـس اپ گـروپ کـے وفـد کـی ہـر دل عزیـز رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ سـے مـلاقـات ۔۔

دھولیـہ میـونسپـل کاپـوریشـن کـے مـاتـحـت شـہر میـں بڑھتـی ہوئـی آوارہ کتـوں کـی تعـداد پـر قـابـو پانـے کـے لئـے مطالبـاتـی میـمورنـڈم پـیـش 
دھولیہ
 23 اگست 2021
شہر دھولیہ کے اقلیتی میں گزشتہ کئی سالوں سے آوارہ کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گلی ،  محلوں اور راستوں پر آوارہ کتوں کے جماؤ سے دہشت کا ماحول بنا رہتا یے ۔ عورتوں بچوں اور طلبات کے لئے راستے پر جمع ان آوارہ کتوں کے جْھنڈ سے حادثہ رونما ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ اسکول اور مدرسہ جانے والے طلبات آوارہ کتوں کے کاٹے جانے کے ڈر سے  سہمے رہتے ییں ۔ مرد حضرات کے لئے رات کے ایام میں اپنے گھروں تک پہچنے کے لئے بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اکثر و بیشتر رات کے ایام میں آوارہ کتے راہگروں کو کاٹنے کے لئے دوڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔ دھولیہ میونسپل کارپوریشن اقلیتی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے آنکھیں بند کئے خواب خرگوش میں پڑھا ہوا ہے جسے جگانے کے لئے آج شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حق کی آواز وہاٹس اپ گروپ ممبران کے وفد کی جانب سے رکن فاروق حاجی انور شاہ کی خدمت میں ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کر کے شہر کے اقلیتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آوارہ کتوں کی تعداد پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ حق کی آواز وہاٹس اپ گروپ کے وفد سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نےوعدہ کیا کہ شہر میں بڑھتی یوئی آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے کے لئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کمشنر اور دیگر افسران سے رابطہ قائم کر کے آوارہ کتوں کی بھرمار پر قابو پانے کے لئے حکم صادر کیا جائے گا ۔ 
آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ سے ملاقات کےوقت حق کی آواز وہاٹس اپ گروپ ممبران میں مولانا شکیل اسمی ، محمد یوسف المعروف پاپا سر ، اخلاق احمد سمی  ، مدثر حسین ، حافظ جعفر پٹھان ، ارشاد احمد ،  ندیم  ابن نعیم سر ، مولانا زاہد سراجی ، عطاؤالرحمان عبدالغنی ،  رئیس احمد ، شعیب اختر ، محمد حامد ، محمد جاوید ، حافظ نعیم احمد کے علاوہ دیگر گروپ ممبران موجود تھے ۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president (social media)
📞 8830022622

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...