شہید عبدالحمید روڈ المعروف کسمبا روڈ پر جنتادل سیکولر نے کمشنر کا ہنگامی دورہ کرایا
شہید عبدالحمید روڈ المعروف کسمبا روڈ کی بدحالی اور گڑھوں کو دیکھتے ہوئے اج شام 4 بجے جنتادل سیکولر کارپوریٹرس نے میونسپل کمشنر کا کسمبا روڈ کا ہنگامی دورہ کرائے، جس میں *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، سابق کارپوریٹر رضوان خان سر، کارپوریٹر تنویر ذوالفقار، کارپوریٹر منصور شبیر، معاون کارپوریٹر سید سلیم، سلیم گڑبڑ، عارف حسین پاپا، عمران باقی، ارشد یوسف الیاس، مشتاق راشن، عبدالرحمٰن انصاری، ابولیث انصاری، سمیت کارپوریشن کمشنر و سٹی انجینئر وغیرہ موجود تھے* حال ہی میں 80 لاکھ کی لاگت کا مذکورہ روڈ پر پیچ ورک ہوا، 10 دن پہلے ہوئے پیچ ورک کی حالت بتانے کیلئے اپسرا ہوٹل سے اقبال دابی تک دونوں جانب کی سڑک پر کمشنر کو پیدل چلایا گیا، واپسی میں پیدل قافلہ اپسرا ہوٹل سے ہوتا ہوا آگرہ روڈ نیا بس اسٹینڈ کے دونوں جانب نالہ دیکھایا گیا جس کا پانی آگرہ روڈ پر جمع رہتا ہے. مدینہ آباد تک کمشنر کا دورہ کرا کے عوام کے پیسوں کی لوٹ مار، ٹھیکیداروں کی چوری سے واقف کرایا گیا.
دورے کے اختتام کے بعد جنتادل سیکولر نوجوان سرگرم لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جلد ہی پارٹی ذمہ داران و کارپوریٹرس سے مشورہ کرکے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طئے کیا جائے گا.
No comments:
Post a Comment